برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی آمد اور خطاطی کی تاریخ یکساں پرانی ہے۔ یاد رکھنا چاہئیے کہ اسلامی خطاطی کی ابتدا مدینہ منورہ سے ہوئی اور اس کی ترویج تعمیمِ قرأت اور تبلیغ و اشاعتِ قرآن کے مقدس اور پاکیزہ جذبہ کی بنا پر ہوئی جو ایران اور توران کے بعد مسلمانوں کے ساتھ برصغیر پاک و ہند میں پہنچی...