نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    اقبال اور ہم ۔ نئی پیروڈیاں

    واہ واہ۔ بہت عمدہ۔ کیا ہی بات ہے آپ محمد خلیل الرحمٰن بھائی۔۔
  2. مزمل شیخ بسمل

    لفظ اللہ کا صحیح تلفظ کیا ہے؟

    اللہ کا مکمل اور درست تلفظ بر وزن "مفعول" ہے۔ یعنی: "ال لا ہ"۔ مگر شعرا نے اسے بر وزن فعلن بھی باندھا ہے۔ یعنی: "ال لا"۔ دونوں صورتیں درست ہیں۔ مگر اول الذکر کا استعمال بہتر ہے۔
  3. مزمل شیخ بسمل

    جون ایلیا ہوکے غلطاں خوں میں، کوئی شہسوار آیا تو کیا

    بہت عمدہ غزل جناب۔ آخری مصرع نظر ثانی کیجئے گا۔ شاید یوں ہو: کوئی جیت آیا تو کیا اور کوئی ہار آیا تو کیا
  4. مزمل شیخ بسمل

    ماہا پری کی خرابی صحت

    اللہ جی ماہا کو صحت یاب فرمائیں جلد از جلد۔ :cry:
  5. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    میرے خیال میں تو صرف یہی مہمل نہیں۔ :) بہر حال آپ کا حسن ظن ہی ہے۔ ورنہ مجھ ایسے فقیر کا شمار تو شعرا میں ہونا ہی!!!۔ بہت آداب۔
  6. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    استاد محترم شرمندہ نہ فرمائیں۔ آپ کا شکر گذار ہوں جو آپ نے اس نا چیز و ہیچ مدان کی اس قدر مہمل باتوں کو سننا گوارا کیا۔
  7. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: میرا ذاتی نظریہ یہ ہے کہ ادب کو کسی تحریک سے زیادہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسکول کالج اور یونیورسٹی کے ماسٹر صاحبان اور ادبی حلقے وغیرہ نئے شاگردان کی رہنمائی درست سمت میں کریں۔ ہماری رسمی تعلیم کے نظام سے ادب نکل گیا ہے۔ ماسٹر اردو یا پی ایچ ڈی اردو کئے ہوئے اکثر حضرات و خواتین صرف وقت...
  8. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: ”مجاز کی راہ سے گزرنا“ یہ جملہ بھی اب رسمی ہو گیا ہے۔ پہلی تو بات یہ ہے کہ تصوف تک پہنچنے کے لئے مجاز کا سہارا یا اس کی قید کوئی شرط نہیں۔ محض تراکیب وضع کرنے کے حوالے سے میں یہ بات کہونگا کہ بھئی شعر کو روح کا خلجان ہی سمجھ لینا اور اس قید کو عائد کردینا بھی درست نہیں ہے میرے نزدیک۔...
  9. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: غزل کے موضوعات کیا ہیں؟ عشق، وصلت، فرقت اور محبوب۔ یہی تین چار چیزیں ہیں جن کا کلیدی کردار ہمیشہ سے غزل میں رہا ہے۔ اب تصوف کیا ہے؟ عشق ہی تو ہے ۔ پھر ایک اور بات سمجھنے کی یہ ہے کہ تصوف کے بالمقابل اگر دیکھا جائے تو فارسی اور اردو ادب میں مجاز کی کیا حیثیت ہے؟ میرے نزدیک مجاز کی حیثیت دس...
  10. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: ایسے الفاظ جن کے بغیر ابلاغ ممکن نہ ہو ایسے الفاظ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ مگر غزل کا اصرار اب بھی ہندی، فارسی اور عربی زبانوں کا استعمال کرنا ہے۔ انگریزی کے ایسے الفاظ جن کا متبادل ابلاغ کو مجروح کردے انکو اردو میں شمار کرنا کوئی غلط نہیں۔ لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا کہ غزل کا کوئی...
  11. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: زبان کو سیکھنا سب سے بڑی خدمت ہے میرے نزدیک۔ اس کے بعد پہلے سے موجود لٹریچر میں حسب شوق موضوع کا مطالعہ۔ اور صرف مطالعہ نہیں بلکہ اس موضوع پر چھوٹی بڑی، مستند اور غیر مستند لکھی گئی کتابوں پر تحقیق کرنا۔ وغیرہ وغیرہ۔ میں شاعری کو خاص اس دور میں زبان کےچوتھے یا پانچوے درجے کی خدمت...
  12. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب: اچھے شعر کا صرف ایک ہی معیار ہے۔ اور اس معیار کا دار و مدار مضمون پر ہے۔ جانتا ہوں کہ اساتذہ اس بات سے اتفاق نہیں کرینگے مگر حقیقت یہی ہے۔ جتنا اچھا مضمون ہوگا اتنی ہی مقبولیت ہوگی۔ میں یہاں اچھے شعر کو زبان و بیان، صنائع بدائع کی قید میں نہیں رکھ سکتا کیونکہ زبان و بیان اور ابلاغ پر...
  13. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب : عبارت سے جو اُسلوب کے معانی میں نے اخذ کیے اس کے جواب میں یہ کہونگا کہ اُسلوب کا ترتیب پانا مقبولیت سے بھی علاقہ رکھتا ہے۔ دیکھو ہر پختہ شاعر کا اپنا ایک رنگ ہوتا ہے۔ میر تقی میر کوپڑھو، مرزا غالب کو پڑھو، رفیع سودا کو پڑھو۔ شاعری کرتے کرتے ایک وقت ایسا آتا ہے جب الفاظ، بدل لینے...
  14. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب : قابلیت کو قبول نہیں کیا جاتا بلکہ مقبول ہو جاتی ہے۔ میرے نزدیک یہ شکوہ جائز نہیں ہے۔ اب اسکی بھی دو صورتیں ہیں۔ مقبولیت کا ذمہ دار میں قابلیت سے زیادہ قسمت کو جانتا ہوں۔ قابلیت کسی کی میراث نہیں نہ ہی شہرت اور مقبولیت کسی کی میراث ہے۔ یہ خدا کے معاملے ہیں۔ جسے چاہے قابلیت دے دے مگر...
  15. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب : ادب رو بہ زوال ہونا میرے نزدیک درست نہیں۔ میں یہ کہتا ہوں کہ ادب کی تخلیق جاری ہے۔ جاری تھی۔ جاری رہے گی۔ مسئلہ در اصل یہ ہے کہ ادب کی تصویروں میں وقت کے ساتھ فرق آتا رہا ہے۔ تاریخی حیثیت سے بھی دیکھیں تو ہر پچاس ساٹھ سال میں ادب میں بدلاؤ آتا ہے۔ قطب شاہوں کے زمانے کا ادب کچھ تھا،...
  16. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جواب:اس سوال کو میں کائناتی فکر و تردد کی حیثیت سے دیکھتا ہوں۔ ”Cosmic Notion“ او ر پھر ہر تخلیق کسی نا آسودگی کے نتیجے میں ہی منظر عام پر آتی ہے۔ اس لئے شاعری اور محض شاعری پر ہی اس بات کا انحصار غلط ہے۔ باقی یہ ہے کہ شاعری اور محبت کے بارے میں رسمی اور رواجی باتوں کا تو نہ سر ہے نہ پیر۔ ان...
  17. مزمل شیخ بسمل

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    السلام علیکم۔ پہلے تو مجھے سخت شکایت ہے محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے کہ انہوں نے مجھ ایسے نا چیز کو استادوں میں شمار کر ڈالا۔ یہ بات محض ان کے حسن ظن اور محبت کے سوا یقیناً کچھ نہیں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے سوالات کے جوابات حصوں میں ارسال کر سکوں گا جس کے لئے احباب سے معذرت۔ جواب : سچ کہوں...
  18. مزمل شیخ بسمل

    مراسلہ میٹر

    :eek:
  19. مزمل شیخ بسمل

    جہنم سے پناہ مانگنے کی مستند دعا

    اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار اللهم أجرني من النار
  20. مزمل شیخ بسمل

    کہاں ہو تم چلی آؤ سب کی سب عینی نے پکارا ہے :) :) :)

    کس کس کو ٹیگ کرنا ہے؟ نام بتائیں؟ میں ٹیگ کرتا ہوں۔
Top