نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

    میرے خیال میں تو جگجیت اور لتا نے گائی ہے؟ کیا میں درست کہہ رہا ہوں؟
  2. ابوشامل

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی

    ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمی پھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمی صبح سے شام تک بوجھ ڈھوتا ہوا اپنی ہی لاش کا خود مزار آدمی ہر طرف بھاگتے دوڑتے راستے ہر طرف آدمی کا شکار آدمی روز جیتا ہوا روز مرتا ہوا ہر نئے دن نیا انتظار آدمی زندگی کا مقدر سفر در سفر آخری سانس تک بے قرار آدمی...
  3. ابوشامل

    رمضان تھیم پر والپیپر ڈیزائن۔۔۔آئیڈیا شئیرنگ

    لیکن خاور مجھے تو کوئی تصویر یا ربط نہیں دکھ رہا۔ :(
  4. ابوشامل

    رمضان تھیم پر والپیپر ڈیزائن۔۔۔آئیڈیا شئیرنگ

    خاور آئیڈیا تو تمہارا والا بہت ہی جاندار ہے، اور میرے خیال میں اس کو عملی جامہ پہنا کر دیکھنا پڑے گا، تب ہی اس کی حقیقی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔ بہرحال میں آج کا دن سوچنے پر لگآتا ہوں اور کل اپنا آئیڈیا تمہیں پیش کرتا ہوں۔ تب تک انتظار کرو۔
  5. ابوشامل

    اب کے کون آئے گا؟

    حضرت آپ واپس تو آئیے الاسکا اور ہوائی سے، آگے سفرنامہ لکھوانا ہمارا کام ہے۔ ویسے اس معاملے میں سُستی مجھ جیسے شخص کو تو زیبا دیتی ہے جو تحریر کے فن سے نابلد ہو، آپ تو اس فن کے شہسوار ہیں تو پھر لکھنے میں کیا امر مانع ہے؟ آپ کی بخیر روانگی و واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ سفر نامہ ہمارے گھر کی کھیتی...
  6. ابوشامل

    مبارکباد ساجد اقبال کو سالگرہ مبارک

    ہماری محفل کے ایک اہم رکن اور سیاست کے میدان کے شہسوار ساجد اقبال آج (20 اگست کو) اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج ان کی زندگی کے 24 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ میری طرف سے انہیں سالگرہ پر مبارکباد۔ اللہ انہیں ایمان و صحت کی حامل طویل عمر عطا فرمائے۔ آمین
  7. ابوشامل

    اب کے کون آئے گا؟

    ظفر بھائی بہت شکریہ۔ مجھے بے چینی سے انتظار ہے کہ آپ الاسکا اور ہوائی گھوم کر آئیں لیکن خاموشی کے ساتھ نہیں بلکہ واپس آ کر وہاں کی سیر کا احوال بھی سنائیں تو بات بنے۔
  8. ابوشامل

    اب کے کون آئے گا؟

    ظفری بھائی آپ کیا امریکہ کے طوفانی دورے پر نکلے ہوئے ہیں، ایک کونے سے دوسرے کونے جا رہے ہیں خيریت؟
  9. ابوشامل

    سلطنت عثمانیہ کی نایاب تصاویر

    تعبیر صاحبہ تعریف کر کے شرمندہ مت کیا کریں۔ کون سا یہ تصاویر میں نے کھینچی ہیں؟
  10. ابوشامل

    دنیا کے گرم ترین خطے

    اسپین میں زیریں علاقے خصوصاً اشبیلیہ گرم شہر ہے اور پرتگال میں ہی یورپ کی تاریخ کا گرم ترین درجۂ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ (یہاں دیکھیے 4 اگست میں)
  11. ابوشامل

    دنیا کے سرد ترین خطے

    عزیز آپ کا اندازہ درست ہے سب سے سرد علاقہ تو انٹارکٹیکا ہے جہاں ووسٹک اسٹیشن کے مقام پر منفی 89 اعشاریہ 6 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں روس میں سائبیریا کا علاقہ اور انتہائی شمالی روس بہت سرد ہے کیونکہ وہ قطب شمالی کے بہت قریب ہے۔ وہاں بھی درجۂ حرارت منفی 60 سے زیادہ ریکارڈ...
  12. ابوشامل

    دنیا کے گرم ترین خطے

    عزیز! دنیا میں تقریباً تمام صحرائی علاقے گرم خطے شمار ہوتے ہیں۔ گرم خطوں کا شمار اوسط درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ ہونے سے ہوتا ہے لیکن میں آپ کو ریکارڈ درجۂ حرارت کے لحاظ سے چند علاقوں کے نام بتا دیتا ہوں۔ اب تک سب سے زیادہ درجۂ حرارت لیبیا میں صحرائے اعظم میں واقع ایک مقام عزیزیہ پر ریکارڈ کیا...
  13. ابوشامل

    ایک سروے/ پول (poll)

    اچھا یہ ایک سروے تھا؟؟؟ چلیں مان لیتے ہیں اور ہم نے بھی ایک مذاق ہی کیا تھا آپ سنجیدہ لے گئیں اور یہ ایسا نہ کرنے کے الفاظ کب واپس لے رہی ہیں؟ :)
  14. ابوشامل

    تقویم وقایع ، سلطنت عثمانیہ کا سرکاری گزٹ

    خطاطی کے لیے صرف عثمانی دور کے خطاط ہی نہیں بلکہ تمام عثمانی سلاطین کی خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے جہاں ایک جانب خطاطی کی حوصلہ افزائی کی وہیں وہ خود بھی بہت اعلٰی خطاط تھے۔ کئی سلاطین کی خطاطی کے اعلٰی نمونے آج بھی استنبول اور دیگر شہروں کی بڑی مساجد میں آویزاں ہیں جو فن خطاطی پر ان...
  15. ابوشامل

    فیض نستعلیق ریلیز ہوا یا نہیں؟

    14 اگست کو تو شاید نہیں لیکن Itcn ایشیا نمائش جو 11 سے 13 اگست کو کراچی میں منعقد ہوئی میں احمد گرافکس والوں نے ان پیج کی بمعہ فیض نستعلیق لانچنگ کی۔ اس کے تین مختلف ورژن جاری کیے گئے ہیں جن کی قیمتوں میں بھی بہت فرق ہے۔
  16. ابوشامل

    مبارکباد فرحت کی مہارت

    فرحت آپ کو بہت مبارک ہو
  17. ابوشامل

    ان پیج کے رجسٹرڈ یوزر کی تلاش

    حال ہی میں کراچی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نمائش ITCN Asia 2008 ہوئی تھی جس میں پاکستان میں ان پیج فراہم کرنے والے ادارے کا اسٹال بھی تھا۔ ان پیج 3 کی جو قیمتیں انہوں نے بتائیں وہ مندرجہ ذیل ہیں: ان پیج پروفیشنل (مکمل فیچرز کے ساتھ): 24 ہزار روپے سے کچھ زائد ان پیج پرسنل (مخصوص فیچرز کے...
  18. ابوشامل

    سلطنت عثمانیہ کی نایاب تصاویر

    سلطنت عثمانیہ مسلم تاریخ کا آخری درخشندہ باب ہے جو پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد بند ہو گیا آج برادر الف نظامی کی جانب سے اس دھاگے میں سلطنت عثمانیہ کے سرکاری گزٹ "تقویم وقایع" کی ڈی وی ڈی کی صورت میں پیشکش نے اس حوالے سے مزید کچھ دوستوں کی خدمت میں پیش کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ چند ماہ قبل...
  19. ابوشامل

    تقویم وقایع ، سلطنت عثمانیہ کا سرکاری گزٹ

    ویسے نظامی بھائی جو تصویر آپ نے پیش کی ہے اس میں ترکی زبان اپنے اصلی عربی رسم الخط میں لکھی دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔ خطاطی میں عثمانیوں کی بڑی خدمات ہیں اور دیوانی خط عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کے لیے ان کا یادگار تحفہ ہے۔
  20. ابوشامل

    تقویم وقایع ، سلطنت عثمانیہ کا سرکاری گزٹ

    خبر تو بہت اچھی ہے لیکن میرے خیال میں مرکز تحقیق برائے اسلامی تاریخ استنبول، ترکی میں ہے اور اس کے حصول کے عمل کی بھی ویب سائٹ پر کوئی وضاحت نہیں۔
Top