نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    خود اپنی گواہی کا بھروسہ بھی نہیں کچھ--نوید صادق

    بہت اعلٰی نوید صاحب، کمال شاعری ہے ۔
  2. ابوشامل

    اقبال وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں

    علامہ اقبال کی شاعری !! سبحان اللہ۔ ویسے علامہ کا کلام کبھی پیش کرنا ہو تو اس جگہ پیش کر سکتے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوگی۔
  3. ابوشامل

    کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

    ویسے ایک بات بتاؤں؟ جب میں اسٹاپ پر پہنچا تو مجھے ایک لمحہ شک تو ضرور ہوا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک لا اُبالی سا دکھائی دینے والا "نوجوان" وہی ہے جس کی تلاش ہے لیکن پھر بھی تصدیق کی خاطر اس کے برابر میں جا کر ہی موبائل فون سے نمبر ملایا تاکہ ذرا سی حرکت بتا دے کہ "یہی ہے جس پر شک ہے" :) پھر...
  4. ابوشامل

    تعارف محمد صدیق

    اردو محفل پر خوش آمدید !
  5. ابوشامل

    تعارف ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

    ماوراء بالکل نہیں، مغل صاحب کی عام بول چال کی زبان بھی زمانے سے متاثر شدہ ہے :) البتہ الفاظ کا چناؤ ایسا ہے کہ ہم گونگے کہلائیں۔
  6. ابوشامل

    ایک جواب کا سوال ہے

    میرے خیال میں "کھوپے" ہی کہتے ہوں گے۔ جب میں یا بھائی کمپیوٹر پر ہیڈ فون لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں اور ابو کی آواز نہیں سنائی دیتی تو ابو قریب آ کر یہی کہتے ہیں "یہ کیا کھوپے چڑھا کر بیٹھے ہوئے ہو" :)
  7. ابوشامل

    تعارف ملیئے فاروقی صاحب سے!!!

    فاروقی صاحب! محفل پر خوش آمدید، امید ہے اچھا وقت گزرے گا (آپ کا بھی اور ہمارا بھی)
  8. ابوشامل

    اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن

    اردو بولنے اور سمجھنے طبقے کی تمام تر عدم توجہی کے باوجود چند دیوانوں نے جس کام کا بیڑا اٹھایا تھا وہ اب ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ رستے کی تمام تر مشکلات اور صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد ایک خواب سچ ہونے جا رہا ہے اور اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کی جانب گامزن ہے۔ مجھے یاد ہے کہ گزشتہ...
  9. ابوشامل

    کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

    لو جی ہو گئی ملاقات۔ باقی احوال مغل صاحب بتائیں گے۔
  10. ابوشامل

    کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

    بنوائیے لیکن اسے ملاحظہ کرنے کے لیے آپ سے ملاقات کرنا پڑے گی، چلیں اس بہانے ملاقات بھی ہو جائے گی۔ ویسے مجھ سے ملاقات کے لیے اگر آپ کو ٹنڈ بھی کروانی پڑی تو گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا :) (مذاق)
  11. ابوشامل

    سمر کیمپ کی تصاویر

    بالکل ناران گئے تھے اور بالاکوٹ کے علاوہ یہ ہمارے دورے کا واحد مقام تھا جہاں ہم نے رات ٹھہرنا تھا۔ ہوٹل کے چند کمرے بھی تھے اور کراچی سے ہم 10 - 12 کیمپ بھی لے کر گئے تھے کیونکہ کیمپنگ سمر کیمپ کا حصہ تھی۔ بڑا مزا آیا خاص طور پر سیف الملوک پر اور شوگران، سری اور پائے میں۔
  12. ابوشامل

    سمر کیمپ کی تصاویر

    ویسے حقیقت بتاؤں خاور؟؟؟ وہاں ہوا بھی یہی 12 دن کے دوران صرف اور صرف 2 مرتبہ نہانے کا موقع ملا (یا ہمت پڑی :) )۔ نلکوں میں آنے والا پانی اتنا ٹھنڈا تھا کہ بخار کا خطرہ ہو گیا تھا۔ بہرحال دو مرتبہ باقاعدہ نہانے کے علاوہ دو مرتبہ بارش میں بے قاعدہ بھی نہائے۔ چشمہ نے خود نہانے کی سازش تو کی لیکن...
  13. ابوشامل

    کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

    ارے وہاں مغل صاحب! میرا بھی عقرب ہی ہے اور 18 نومبر :)
  14. ابوشامل

    تاسف دعا کی اپیل

    انا للہ و انا الیہ راجعون افتخار عارف نے کہا تھا: آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت زیادہ افسوس ہوا۔ یہ زندگی کا سب سے بڑا غم ہوتا ہے جب ماں کا شفیق و مہربان سایہ آپ پر سے اٹھ جائے۔ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائیں اور آپ کو زندگی کا یہ عظیم غم سہنے کا حوصلہ دیں۔
  15. ابوشامل

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون اب نہ وہ میں ہوں نہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فراز جیسے دو سائے تمنا کے سرابوں میں ملیں بالآخر احمد فراز بھی ہم سے بچھڑ گئے اور جدید اردو شاعری کا ایک اہم ترین باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین
  16. ابوشامل

    انتخابِ کلامِ اقبال

    کلیات اقبال میں یہ میرا سب سے پسندیدہ کلام ہے۔ یاروں کی محفل میں کئی مرتبہ اسے پڑھنے کی فرمائشیں ہوتی ہیں اور کبھی کوئی ساتھی اسے پڑھ کر سناتا ہے تو کبھی کوئی، آج سوچا میں آپ کے سامنے پیش کروں۔ اس میں خصوصاً ابلیس کا پہلا اور آخری خطبہ "پڑھنے اور سمجھنے لائق" ہے۔ (سخنورانِ محفل اس میں غلطیوں کی...
  17. ابوشامل

    *~*مصر*~*

    ادی تعبیر! میں نے بتایا نہیں ہے بلکہ پوچھا ہے، پہلی جگہ کے بارے میں تو پھر کچھ نہ کچھ پتہ ہے البتہ دوسری (مبینہ مندر والی) تصویر کے بارے میں تو کچھ بھی نہیں معلوم :confused: پہلا والا ربطہ (پیٹرا) پر آپ کو پیٹرا کی کئی تصاویر ملیں گی جو آپ کی دی گئی تصویر سے بہت ملتی جلتی ہیں اس لیے ربط دیا...
  18. ابوشامل

    امجد اسلام امجد کہو مجھ سے محبت ہے - امجد اسلام امجد

    بہت اعلٰی انتخاب۔ پیش کرنے کا بہت شکریہ جیا!
  19. ابوشامل

    سمر کیمپ کی تصاویر

    نہیں بھائی، البتہ میرا چشمہ گر گیا تھا اسی جگہ وضو کرتے ہوئے، تو وہ پکڑا گیا تھا ڈبکیاں لگا لگا کر :) اور حیرت کی بات دیکھیے کہ اتنے تیز بہاؤ کے باوجود 15 سے 20 منٹ میں مل بھی گیا۔ شمشاد بھائی مچھلیاں پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی البتہ ناران جاتے ہوئے راستے میں ٹراؤٹ مچھلیوں کا ایک فارم ضرور دیکھا...
  20. ابوشامل

    سلطنت عثمانیہ کی نایاب تصاویر

    سلطنت عثمانیہ "حقیقتاً" تو جنگ کریمیا سے بہت پہلے ختم ہو چکی تھی، مزید معلومات آپ اردو وکیپیڈیا کے مضامین سے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن عارف بھائی ایک التجا کروں گا آپ سے کہ اگر آپ اردو وکیپیڈیا پر جنگ کریمیا کے مضمون میں کچھ معلومات کا اضافہ کر دیں تو ممنون ہوں گا۔
Top