قیصرانی بھائی سب سے پہلے تو آپ کو محفل پر دوبارہ واپسی کی مبارک باد۔
موضوع کے حوالے سے اتنا کہوں گا کہ تاریخ بہت بھاری مضمون ہے اور ایسا بھی کہ جو کئی مرتبہ سمجھ سے باہر ہوتا ہے۔ بہرحال اس کے باوجود صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد ترکی اتحادی افواج کے قبضے میں آ گیا اور...
بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ لیکن دوسری تصویر جس کی نشاندہی وجی نے کی ہے کہیں پیٹرا، اردن کی تو نہیں؟؟
اس کے علاوہ مندر نما ایک عمارت کی جو تصویر ہے (جو شاید مندر ہی ہے) کہاں واقع ہے، کہیں وہ شرم الشیخ تو نہیں؟؟
بہت بہت مبارک ہو۔ مجھے آپ کی خوشیوں کا بھرپور اندازہ ہے، بچہ جب چلنا شروع کرتا ہے یا نیا نیا بولنا شروع کرتا ہے یا شرارتیں کرتا ہے تو والدین کو اتنی خوشی ہوتی ہے جو بیان نہیں کی جا سکتی یہ تو پھر زندگی کی ایک اہم کامیابی ہے جو آپ کی بچیوں سے حاصل کی ہے۔ اللہ انہیں زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں...
لو جی بزرگوں کے لیے کیپ کی حرمت کا اعلان ہو گیا ہے :( اب خبردار جو کسی نے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے ہم سے تو نوجوان ہی اچھے کہ عالم شباب میں ہی بڑی بڑی باتیں تو کر لیتے ہیں۔ چلیں محفل کو بھی نہیں چاہئیں اور ہمیں بھی شوق نہیں کہ فضول میں "چچا میاں" کہلوائیں :)
چلیں کچھ تو نسبت ہوئی چاہے چہرے مہرے کی مماثلت ہی کی سہی۔
بس جی آپ کی خواہشات کی تکمیل کو مقدم جانا اور یہ قدم اٹھا لیا کہ جب انٹرنیٹ پر موجود ہیں تو کیوں نا محفل کے ساتھیوں کو مستفید کیا جائے؟؟
نہیں! آپ نے پہچاننے میں غلطی کی ہے، یہ میرے عزیز دوست اور اس یادگار دورے میں ہمسفر علی منظر ہیں جو ہمارے گروپ لیڈر تھے اور میرے اور ان کے بارے میں کیمپ میں مشہور تھا کہ ہم دونوں بھائی ہیں :) (شکل و صورت میں مشابہت کے باعث)
چلیں میں آپ کے لیے مسئلہ حل کر دیتا ہوں، صفحہ نمبر 5 پر دوسری سطر میں...
آواز غیب
آتی ہے دمِ صبح صدا عرشِ بریں سے
کھویا گیا کس طرح ترا جوہرِ ادراک!
کس طرح ہوا کند ترا نشترِ تحقیق
ہوتے نہیں کیوں تجھ سے ستاروں کے جگر چاک
تو ظاہر و باطن کی خلافت کا سزاوار
کیا شعلہ بھی ہوتا ہے غلامِ خس و خاشاک
مہر و مہ و انجم نہیں محکوم ترے کیوں
کیوں تری نگاہوں سے لرزتے نہیں...
گزشتہ ماہ ایک سمر کیمپ کے سلسلے میں بالاکوٹ جانا ہوا۔ 12 روزہ سمر کیمپ کا مقصد رضاکارانہ جذبے کا فروغ اور کسی بھی قدرتی آفت آنے کی صورت میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تربیت دینا تھا۔ علاوہ ازیں سیر و تفریح اور پاکستان کے حسین علاقوں کا سفر بھی اس کیمپ کا ایک حصہ تھا۔
اس طرح زندگی...
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالیشان کا مفہوم ہے کہ کھجور کا درخت مومن کے مشابہ ہے، اس کے پتے نہیں گرتے اور ہر وقت پھل دیتا ہے۔ (صحیح مسلم)
کھجور کا درخت سخت گرم علاقوں میں ہوتا ہے اور سختیاں جھیلتا ہے لیکن اس کا پھل دنیا کے بہترین پھلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یعنی خود سختیاں جھیل کر...
ابو کاشان لینکس کی جانب آپ کی نظر کرم پڑی، ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
ایک اطلاع آپ کو کردوں کہ Ubuntu کے تمام ورژن (بشمول Kubuntu) میں اوپن آفس پہلے سے نصب ہوتا ہے اس کے لیے آپ کو سن کی ویب سائٹ سے اوپن آفس ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ درست جگہ سے Kubuntu ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔ اس عمل کی تکمیل کے بعد...