نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو میں تذکیر و تانیث کو سمجھنا

    اعجاز بھائی ، فاعل تبدیل نہیں ہوتا ۔ "کو" علامت مفعول ہے اس لئے مفعول اور اس سے متعلق فعل میں تغیر پیدا کرتا ہے ۔ یہ تغیر ہر زمانے میں نہیں بلکہ چند مخصوص زمانوں ہی میں پیدا ہوتا ہے ۔ مثلاً دلہن کتابیں پڑھتی ہے ، دلہن کتابوں کو پڑھتی ہے ۔ فعل میں کوئی تغیر واقع نہیں ہوا ، صرف مفعول منصرف...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آمین یا رب!

    آمین یا رب!
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    نوازنا تو کم نہیں کیا فاخر بھائی ۔ بس ان دنوں وقت کم ہوتا ہے تو دوستوں کا لکھا پڑھنے اور ان پر تبصرے لکھنے کو ترجیح دیتا ہوں ۔ نئی غزلیں اور نظمیں تو کئی جمع ہوگئی ہیں جب بھی مہلت ملی تو پیشِ خدمت کروں گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    واہ واہ! بہت خوب راحل بھائی ! بہت اچھی غزل ہے ! شام آئی بھی تو آئی تھی لیے بادِ سموم داغ سینے کے سلگتے تھے، بجھاتے گزری خوب ہے! کیوں درخشاں نہ ترا بخت ہو تاروں جیسا شب مری ہاتھ دعاؤں میں اٹھاتے گزری کیا بات ہے ! اچھا کہا ہے ! بہت داد! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    سید عاطف بھائی کی تازہ واردات اور ہم (از قلم نیرنگ خیال)

    واہ ! نین بھائی واہ! چہ خوب! یعنی کوزے میں سےدریا واپس باہرنکال لیا آپ نے ۔ اورباہر نکالنے کے بعد اُسے وہ چک پھیریاں اور گھمیریاں دی ہیں کہ بھنور پناہ مانگ رہے ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو میں تذکیر و تانیث کو سمجھنا

    فہد بھائی ، مسئلۂ مذکور کا تعلق حروفِ ربط سے ہے ۔ حروفِ ربط کو حروفِ عامل بھی کہا جاتا ہے ۔ اردو میں نو حروفِ ربط ہیں: کا ، کی ، کے ، کو ، نے ، پر ، سے ، میں ، تک ۔ پہلے تین تو حروفِ اضافت ہیں (مثلاً نکاح کا چھوہارا ، چھوہارے کی گٹھلی ، گٹھلی کے ٹکڑے وغیرہ) ۔ آخری چار حروف علاماتِ ظرف ہیں اور...
  7. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: ہماری چائے کافی ہے ٭ ابو نثر

    چائے کے حوالے سے اچھی گفتگو کی ہے حاطب صدیقی صاحب نے ۔ مجھے بھی اس پر اپنے کالج کے دنوں کی ایک بات یاد آگئی ۔ حیدرآباد کی ٹھنڈی شامیں بہت خوبصورت ہوتی تھیں ۔ دریائے سندھ کی طرف سے آتی ہوئی ٹھنڈی خوشگوار ہوا کھا کر سارے دن کی کلفت دور ہوجایا کرتی تھی ۔ میں اور ایک دوست ان دنوں مغرب کے بعد ایک...
  8. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: ہماری چائے کافی ہے ٭ ابو نثر

    میری ناقص رائے میں تو ایاز محمود صاحب کا کہنا بالکل درست ہے ۔ نہ اور مت صرف جملۂ ناہیہ ہی میں باہم متبادل استعمال کئے جاتے ہیں ۔مت میں ذرا شدت اور تاکید پائی جاتی ہے ۔ "سگریٹ نہ پیو" کے مقابلے میں "سگریٹ مت پیو " میں ذرا شدت کا پہلو آجاتا ہے ۔ مت صرف اور صرف نواہی طور پر استعمال ہوتا ہے ۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، منہاج علی صاحب! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی کلام سے نوازتے رہیں گے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    حمد (آیت الکرسی کا منظوم مفہوم) ٭ تابش

    بہت خوب! ماشاء اللہ بہت اچھی ترجمانی کی ہے ، تابش بھائی! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  11. ظہیراحمدظہیر

    جلوہء دید پہ ہر آن ہے حیراں___

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے لاالمٰی! کئی اچھے اشعار ہیں! بہت داد آپ کے لئے۔ مطلع بہت اچھا ہے لیکن جلوۂ دید کی ترکیب سے اس کی خوبصورتی ماند پڑرہی ہے۔ ۔ جلوہ اور دید ہم معنی الفاظ ہیں ۔ جلوۂ دید کے بجائے جلوۂ حسن یا جلوۂ شوخ وغیرہ بھی رکھا جاسکتا ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    بالکل ہوگا ۔ رمضان کو میم سکون کے ساتھ باندھنا ادبی بے ادبی ہوگا ۔ جو میں نے اوپر لکھا وہ کسی...

    بالکل ہوگا ۔ رمضان کو میم سکون کے ساتھ باندھنا ادبی بے ادبی ہوگا ۔ جو میں نے اوپر لکھا وہ کسی شعر کا مصرع نہیں بلکہ ایک جملہ ہے جو پرفیسر کرار حسین کے صاحبزادے جوہر حسین رمضان میں چلتے پھرتے دہراتے رہتے تھے ۔ جوہر حسین حیدرآباد نیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر ہوا کرتے تھے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل: مسند نشین کے نہ کسی تاجدار کے ۔۔۔

    بہت خوب راحل بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! مقطع سے ورے کو اگر پرے کردیتے تو بہتر تھا ۔ یہ لفظ متروک ہے ۔ جدید غزل میں اس کا غیر ضروری استعمال نہ ہو تو میری ناقص رائے میں اچھاہے ۔ ململ میں جینز کا پیوند معلوم ہوتا ہے ۔ بلکہ جینز میں ململ کا پیوند کہئے ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    عزیز حامد مدنی کا ایک شعر

    ذوالقرنین! دنیا میں ہر طرح کی سوچ ، ہرطرح کے لوگ ، ہر قسم کے شاعر اور ہر قسم کی شاعری ملتی ہے ۔ انتخاب کرنا آپ کے اپنے ذوق پر ہے ۔ دیکھا جائے تو زندگی قدم قدم پر کئی متنوع چیزوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا نام ہے ۔ کس سے ملنا ہے ، کس سے دور رہنا ہے ، کہاں بیٹھناہے ، کہاں سے اٹھ جانا ہے ،...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: ’’ناں نہ کی جاوے ہے‘‘ ٭ ابو نثر

    "ناں" ایک خوبصورت لفظ ہے اور اس کا درست استعمال جاری رہنا چاہئے ۔ یہ بے تکلفی کا لفظ ہے اور اردو دنیا کے ہرطبقے میں مستعمل ہے ۔ کسی لفظ کے لغت میں نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لفظ بولا نہیں جاتا یا استعمال نہیں کیا جاتا ۔ لغت تو کسی بھی بولی جانے والی زبان کا تحریری ریکارڈ ہوتا ہے ۔ اس میں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    علوی صاحب ، معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ سید عاطف علی بھائی کے ایک مبہم مراسلے نے اس گفتگو کا رخ ایک غلط سمت میں موڑ دیا ۔ اس سے پہلے کہ مزید خلط مبحث ہو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کو درست رخ دے دیا جائے ۔ عاطف بھائی نے اوپر جو بات تسکینِ اوسط اور "تحریکِ اوسط" کے حوالے سے لکھی تھی وہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    یعنی سوڈانیوں کو ہم سوڈانی زوال کہہ سکتے ہیں؟!
Top