نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    مجھے معلوم ہے کہ آپ کی یہ بات ایک خندۂ دل کشاسے زیادہ نہیں ۔ :) آپ کی چھٹی کی درخواست کے شگفتہ رنگ کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی ماحول کی سنجیدگی اور کبیدگی کو ذرا کم کرنے کے لئے ہلکے پھلکے انداز میں کچھ لکھ دیا ۔ لیکن کیا کروں دل ابھی تک سن ۱۸۵۵ کی دِلّی میں بستا ہے ۔ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بہانے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اوہو ، تو گویا بات اب باداموں سے آگے نکل چکی ہے ۔ تو پھر میں نہیں بھجواتا بادام :)

    اوہو ، تو گویا بات اب باداموں سے آگے نکل چکی ہے ۔ تو پھر میں نہیں بھجواتا بادام :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

    خواہرم جاسمن ، میں نے بھی آپ کی اس درخواست سے متاثر ہوکر اپنی ایک درخواست دائر کردی ہے ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    :) :) :)

    :) :) :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    آپ عاطف علی ہیں ، کراچی سے آئے ہیں اورآج کل ریاض میں ریاضت کررہے ہیں ۔ عاطف بھائی ، میں آپ کو دو...

    آپ عاطف علی ہیں ، کراچی سے آئے ہیں اورآج کل ریاض میں ریاضت کررہے ہیں ۔ عاطف بھائی ، میں آپ کو دو کلو بادام بھجوارہا ہوں ۔ بلٹی وصولی کی اطلاع دیجئے گا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    عرضی بخدمتِ عالیہ جناب میر منشی صاحب بتوسط ہیڈ محرران بحضور عالیجناب بلند اقبال میر منشی صاحب ! خدمت عالیہ میں عرض ہیکہ فدوی عرصہ قدیم سے سرکار ِ ھٰذامیں حاضری دیتا چلاآرہا ہے ۔ بندہ گاہے بگاہے حسبِ دستور دست بستہ سر خمیدہ حاضر ہوتا ہے اور بساط بھر خوشہ چینی کے بعد شادکام اپنے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

    یہ تو آپ چھٹی نہیں بلکہ کھلی چھٹی مانگ رہی ہیں ۔ :) خبردار ، جو کسی نے اس مدیرہ باتدبیرہ کو چھٹی دی ہو ۔ :) کسی مدیر کو حق نہیں ہے چھٹی ملنے کا ۔ جس طرح ہم معصوم بھولے بھالے اور سیدھے سادے محفلین یہاں لاگ ان ہوتے ہی بوکھلا اٹھتے ہیں اور محفل کا رنگ دیکھ کر الٹے قدموں لاگ آؤٹ ہوجاتے ہیں...
  8. ظہیراحمدظہیر

    چلئے ، آپ سے پیشگی داد وصول ہوگئی ۔ پوری غزل ایک دو دن بعد لگاتا ہوں احمد بھائی ۔ اب تو بہت...

    چلئے ، آپ سے پیشگی داد وصول ہوگئی ۔ پوری غزل ایک دو دن بعد لگاتا ہوں احمد بھائی ۔ اب تو بہت رات ہوگئی ہے یہاں ۔ شب بخیر!
  9. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، ایک اور سن لیجئے: دن نکلتے ہی چلے آئے مقابل میرے یہ مری جاں کے طلبگار ، مسائل میرے

    احمد بھائی ، ایک اور سن لیجئے: دن نکلتے ہی چلے آئے مقابل میرے یہ مری جاں کے طلبگار ، مسائل میرے
  10. ظہیراحمدظہیر

    تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

    جی تابش بھائی یہ ذو قافیتین کی صنعت ہے ۔ اسے قافیہء دوگانہ بھی کہتے ہیں ۔ اس میں دونوں قوافی کا مختلف ہونا شرط نہیں ۔ دونوں قوافی کا یکے بعد دیگرے آنا بھی شرط نہیں ۔ بعض شعرا نے اس طرح بھی کیا ہے کہ ایک قافیہ ردیف سے پہلے اور دوسرا ردیف کے بعد رکھا ہے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

    منیب ، دکھادی نا استادی آپ نے مجھے استادِ محتر م کہہ کر ! :) بھائی میں اردو شعر و ادب کا ایک طالب علم ہوں ۔ یہ کہہ سکتے ہو کہ عمر اور تجربے میں آپ سے زیادہ ہوں لیکن جیسا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں استادی میرا مقام نہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    محمّد احسن سمیع :راحل: ایک نہیں تین تین غزلیں ہیں راحل بھائی ۔:) بس کسی دن فرصت ملے تو لگاتا...

    محمّد احسن سمیع :راحل: ایک نہیں تین تین غزلیں ہیں راحل بھائی ۔:) بس کسی دن فرصت ملے تو لگاتا ہوں ۔ آجکل وقت کم ہی مل رہا ہے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    محمد عبدالرؤوف ، ہائیں ، میاں اتنی شدت پسندی! مارشل لاء کی باتیں کررہے ہو ، خیریت تو ہے نا؟!

    محمد عبدالرؤوف ، ہائیں ، میاں اتنی شدت پسندی! مارشل لاء کی باتیں کررہے ہو ، خیریت تو ہے نا؟!
  14. ظہیراحمدظہیر

    تھکتے نہیں ہیں پیڑ کیوں مالی کھڑے کھڑے

    بہت خوب! اچھی غزل ہے منیب! غزل کی روایات سے ہٹ کر دلچسپ مضامین باندھے ہیں ۔ بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار! مطلع کے مصرع اول میں کیوں کو یک حرفی باندھ دیا آپ نے ۔ اچھا نہیں لگ رہا ۔ مرصع سازی والے مصرع میں آپ نے دونوں جگہ مرصع کا عین گرادیا ۔ اس سے مجھے کوئی اختلاف نہیں لیکن سازی کی "ی" بہت بری...
  15. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    حسبِ سابق بہت ہی دیدہ زیب سرورق بنائے ہیں ! اللہ کرے موئے قلم اور بھی رنگیں! قصص الحمرا کے سرورق پر مصنف کا نام تصحیح طلب ہے ۔ سید کے دو نقطے لگنے سے رہ گئے ہیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: روزے گلے پڑگئے ٭ ابو نثر

    خلیل بھائی ، اس کی سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ بھارت میں اردو کی تعلیم و ترویج کو ختم کردیا گیا ہے ۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہندوستان کے اکثراردو لکھاری خواہ وہ مسلمان ہوں ، ہندو ہوں یا سکھ ، سب کے سب ہندی رسم الخط میں اردو لکھتے ہیں ۔ چنانچہ اردو محفل پر ہندو اور سکھ حضرات کا رکن بننا تقریباً...
  17. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: روزے گلے پڑگئے ٭ ابو نثر

    بنیادی طور پر میرا مراسلہ تو اس مسئلے کے لسانی پہلو پر تھا کہ شعرا و ادبا نے اپنی تحریروں میں نہ صرف مذہبی شعائر کا مذاق اڑایا ہے بلکہ ان کہاوتوں اور محاوروں کی ترویج بھی کی ہے کہ جن میں ان شعائر کی تضحیک و تحقیر کا پہلو نکلتا ہے ۔ اور اس بات سے اردو کے مذہبی زبان ہونے کےنظریے کی نفی ہوتی ہے ۔...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے ٭٭٭ مل گئے میرے مسیحا سے یہ قاتل میرے

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے ٭٭٭ مل گئے میرے مسیحا سے یہ قاتل میرے
  19. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: روزے گلے پڑگئے ٭ ابو نثر

    صدیقی صاحب کا مضمون پڑھ کر چند نکات فوراً ذہن میں آئے تھے اور خیال تھا کہ اس پر نسبتاً مفصل تحریر لکھوں گا لیکن اب اتنا وقت گزرنے کے بعد وہ نکات بھی ذہن سے محو ہوگئے اور تفصیلی تحریر کا خاکہ بھی باقی نہ رہا۔ سو کچھ غیر مربوط سی باتیں لکھ دیتا ہوں ۔ 1۔ اردو پر مذہبی زبان ہونے کا الزام بہت پرانا...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ادبی تخلیق اور تنقیدی رویے

    یعنی اب ادبی تنقید اس سطح تک گر چکی ہے کہ اس مضمون نگار کو تنقید کی بنیادی شرائط کی وضاحت کرنا پڑی ۔ بہ الفاظِ دیگرتنقید کی تعریف بیان کرنا پڑی۔
Top