نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    منتظم اردو محفل کے نام کھلی درخواست

    محترمہ اردو محفل کو اسلام قبول کئے تو زمانہ ہوا ۔ سوال تو اب کیا جارہا ہے کہ یہ شیعہ ہے یاسنی ہے؟ اور اگر سنّی ہے تو یہ اللہ کی بندی دیو بندی ہے یا بریلوی؟ اور اگر دیو بندی ہے تو ۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    ایک افسوسناک لیکن مزے کی بات یاد آئی ۔ جن دنوں میں لیاقت میڈیکل کالج جامشورو میں پڑھا کرتا تھا جی ایم سید کی جئے سندھ اور سندھو دیش کی تحریک اپنے عروج پر تھی ۔ میڈیکل کالج اور سندھ یونیورسٹی میں ان لوگوں کی اجارہ داری تھی ۔ ایسے میں جب ایم کیو ایم بنی تو لسانی کشاکش اور تعصبات ابھر کر سامنے آگئے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    صوتیات سے متعلق کچھ مشاہدات

    کیا یاد دلادیا عاطف بھائی! سندھی واقعی خوبصورت زبان ہے ۔ سندھی زبان کا رسم الخط نہ صرف عربی سے مستعار ہے بلکہ خود سندھی زبان پر بھی عربی کا اچھا خاصا اثر آیا ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ سندھی زبان دانوں نے سندھی کی مخصوص اور منفرد آوازوں کے لئے حروفِ تہجی بہت جلدی اختراع کرلئے ۔ اس لحاظ سے پنجابی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    بدلے ہیں میرے شہر کے حالات دیکھئے-----برائے اصلاح

    ارشد بھائی ، ٹیگ کرنے کا شکریہ۔ استادِ محترم حتی الامکان تفصیلی تنقید کر ہی چکے ہیں ۔ شعر بہ شعر اصلاح سے شاعر کو فائدہ بہت کم ہوتا ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اصلاح میں بیان کئے گئے بنیادی اصولوں پر توجہ دیں اور ان کی روشنی میں خود ہی اپنے اشعار کا جائزہ لیں اور ردو بدل کریں ۔ اسی کو ریاضت اور مشق...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو صوتیات

    اس مضمون کو نشان زد کردیا ہے اور مناسب وقت پر پڑھنے کا ارادہ ہے۔ خلیل بھائی ، مضمون کے لئے بہت شکریہ!
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہاتھ سونے چاندی سے کھینچ لوں تو ڈستا ہے ٭ اک سنہرے پھن والا ناگ مجھ میں بستا ہے

    ہاتھ سونے چاندی سے کھینچ لوں تو ڈستا ہے ٭ اک سنہرے پھن والا ناگ مجھ میں بستا ہے
  7. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت شکریہ بٹیا! ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، ہر مشکل پریشانی دور فرمائے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت بہت شکریہ خواہرم! بالکل خوشی ہوئی یہ دیکھ کر ۔ سخن فہم صاحبانِ ذوق کی طرف سے حرفِ تحسین کا ملنا شاعر کے لئے واقعی مسرت کا باعث ہوتا ہے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، آپ پر اور اہلِ خانہ پر اپنی نعمتوں اور رحمتوں کو بے زوال رکھے ۔ آمین ۔ آپ تمام خیرخواہوں اور...
  9. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    یا الٰہی خیر! یہ تو چوک ہوگئی مجھ سے ۔ بھول ہی گیا تھا کہ عزت مآب نیرنگ خیال بھی یہیں موجود ہوتے ہیں ۔ میں اپنا مراسلہ واپس لیتا ہوں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    یہ ہم سب کی محفل ہے اور ہم سب ہی اس سے مستفید ہوتے ہیں ۔ کبھی کبھی جب گاڑی پٹری سے اترنے لگتی ہے تو ذرا سا کھینچ کر واپس پٹری پر لانے کی کوشش کرنا بہتر ہوتا ہے ۔ ہلکے پھلکے انداز میں دوستوں کو ٹہوکا دینے میں کوئی ہرج نہیں ۔:) جی چاہتا ہے کہ اردو محفل اور فیس بک وغیرہ میں امتیاز باقی رہے۔ درست...
  11. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    اچھی بات ہے ۔ کبھی کبھی معمول سے ہٹ کر بھی کوئی تحریر ہونا چاہیئے لاریب بیٹا ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    درخواست برائے تبدیلی ِ نام

    کافی ہے مرے دل کی تسلی کو یہی بات یہ تو مصرع ہوگیا ! پھر یہی کہوں گا کہ اپنے اندر کی شاعرہ کو وقتاً فوقتاً جگاتی رہیئے ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    اردو ٹولز Urdu Tools - آفیشیل ریلیز

    بہت اعلیٰ ، شکیب بھائی! یہ بڑے کام کی چیزیں لگ رہی ہیں ۔ بک مارک کردیا ہے اور ڈاؤنلوڈ بھی کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    مجاز ننھی پجارن

    بہت اچھا انتخاب ! کیا بات ہے مجاز کی ۔ یہ نظم پہلے نہیں پڑھی تھی ۔ شریک کرنے کے لئے بہت شکریہ خلیل بھائی!
  15. ظہیراحمدظہیر

    قدر شناس مت کہیئے ۔ رحیم و کریم ، منان و رحمان کہیئے ۔ بے پناہ نوازنے والا کہیئے ۔ ہمارے اعمال...

    قدر شناس مت کہیئے ۔ رحیم و کریم ، منان و رحمان کہیئے ۔ بے پناہ نوازنے والا کہیئے ۔ ہمارے اعمال کی کیا حیثیت اور کیا قدر؟ ہم جو بھی کرلیں وہ تھوڑاہے اور کم حیثیت ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت شکریہ خواہرِ مکرم! یہ پرانی غزل خوب یاد دلائی آپ نے ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! اپنی رحمتوں کا سایا تاعمر آپ کے سر پر قائم رکھے ! آمین
  17. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    :):):) آپ کو کہنا چاہئے تھا کہ میں کبھی کبھی کسی غزل میں مردانہ تخلص بھی استعمال کرتی ہوں ۔ :D ویسے بھی شعر شائع ہونے کے بعد قاری کی ملکیت ہوجاتا ہے ۔ قاری جیسے چاہے اور چاہے جہاں استعمال کرسکتا ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    بہت بہت شکریہ ساگر! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ دعا کے لئے ممنون ہوں ۔ ویسے آپ کا پورا نام کیا ہے ۔ ایس ایس کن الفاظ کا مخفف ہے ؟ صاف ستھرا ساگر ؟!:D
  19. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    منیب ، بس اب ظہار مت استعمال کرلیجئے گا ورنہ کسی مفتی کے پاس بھیجنا پڑے گا آپ کو ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اب تری یاد میں غم بھی ہوئے شامل میرے

    بہت شکریہ ریحان! اللہ آپ کو خوش رکھے! نوازش!
Top