نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    داغ داغ دہلوی ::::: کوئی پھرے نہ قول سے، بس فیصلہ ہُوا ::::: Daagh Dehlvi

    غزل داغ دہلوی کوئی پھرے نہ قول سے، بس فیصلہ ہُوا بَوسہ ہمارا آج سے، دِل آپ کا ہُوا اِس دِل لگی میں حال جو دِل کا ہُوا، ہُوا کیا پُوچھتے ہیں آپ تجاہل سے کیا ہُوا ماتم، ہمارے مرنے کا اُن کی بَلا کرے اِتنا ہی کہہ کے چُھوٹ گئے وہ، بُرا ہُوا وہ چھٹتی دیکھتے ہیں ہَوائی جو چرخ پر کہتے ہیں مجھ...
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کھوکر حواس و ہوش، مجھے کُچھ نہیں مِلا ! اور ہوش کی جو پُوچھو وہاں بھی اماں نہیں سروؔر عالم راز
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جِگر سُلگتا ہُوا، دِل بُجھا بُجھا ہوگا خبر نہ تھی صلۂ عاشقی بُرا ہوگا سروؔر عالم راز
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وصلِ جاناں، نہ ہُوا جان دِیئے پر بھی نصیب! یعنی اُس جنسِ گرامی کا یہ بیعانہ ہُوا مولانا حسرؔت موہانی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ تو کہِیں ہے اور ، مگر دل کے آس پاس ! پھرتی ہے کوئی شے ، نگہِ یار کی طرح بے تیشۂ نظر نہ چلو راہِ رفتگاں ہر نقشِ پا بُلند ہے دِیوار کی طرح اب جاکے کُچھ کُھلا، ہُنَرِ ناخنِ جنُوں زخمِ جِگر ہُوئے لب و رُخسار کی طرح مُجروحؔ سُلطان پُوری
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِس کِس کی موت کا وہاں رونا رہے ، جہاں ! بالا زمِیں کے غم کا ہو زیرِ زمِیں عِلاج شفیق خلؔش
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    افسوس! ڈُھونڈتا ہےخؔلش آکے پھر وہی دوزخ میں، اپنے دُکھ کا ہو جنّت مکیں عِلاج شفیق خلؔش
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کون کر سکتا ہے، ایسے میں کسی دریا کا رُخ جب، وہ آنکھیں ڈوب جانے کے لیے موجود ہیں ثروت حُسین
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیوں گرفتہ دِل نظر آتی ہے، اے شامِ فِراق ! ہم جو تیرے ناز اُٹھانے کے لیے موجود ہیں ثروت حُسین
  10. طارق شاہ

    کچھ ستارے جگمگانے کے لیے موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ثروت حسین

    کیوں گرفتہ دِل نظر آتی ہے، اے شامِ فِراق ! ہم جو تیرے ناز اُٹھانے کے لیے موجود ہیں کون کر سکتا ہے، ایسے میں کسی دریا کا رُخ جب وہ آنکھیں ڈوب جانے کے لیے موجود ہیں کیا کہنے !:)
  11. طارق شاہ

    شفیق خلش :::::کُچھ اِس سے بڑھ کےہوگا بَھلا کیا حَسِیں عِلاج:::::: Shafiq Khalish

    غزل کُچھ اِس سے بڑھ کےہوگا بَھلا کیا حَسِیں عِلاج کرتے ہیں غم کا غم سے مِرے دِلنشیں عِلاج پُر رحم دِل کے درد کا ہوگا نہیں عِلاج رو رو کے پک رہے جو، ہو اُس کا کہِیں عِلاج کِس کِس کی موت کا وہاں رونا رہے ، جہاں ! بالا زمِیں کے غم کا ہو زیرِ زمِیں عِلاج انسانیت کا خون اُنہی سے ہے اب ہُوا...
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کب اب اِن میں زندگی کی رہی کچھ رَمَق بھی باقی تِرے مُنتظر ایّام اب، ہُوئے مُنتظر اجَل کے پسِ مرگ تِیرَگی کا مجھے روز سامنا ہے ! کہاں دِن چڑھا دوبارہ تِرے بعد میرا ڈھل کے تِری طرح بے مروّت کبھی لوٹ کر نہ آئی تِرے آنے پر قضا جو، گئی ایک بار ٹل کے شفیق خلؔش
  13. طارق شاہ

    داغ داغ دہلوی ::::: جَو سر میں زُلف کا سودا تھا سب نِکال دِیا::::: Daagh Dehlvi

    غزل داغ دہلوی جَو سر میں زُلف کا سودا تھا ، سب نِکال دِیا بَلا ہُوں میں بھی، کہ آئی بَلا کو ٹال دِیا یقیں ہے ٹھوکریں کھاکھا کے کُچھ سنْبھل جائے کہ اُس کی راہ میں، ہم نے تو دِل کو ڈال دیا جہاں میں آئے تھے کیا رنج ہی اُٹھانے کو ؟ الٰہی تُو نے ہمَیں کِس بَلا میں ڈال دِیا خُدا کرِیم ہے...
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بُجھے اِس قدر فکرِ انجام سے ہیں ! نہ ہم صُبح سے خوش نہ اب شام سے ہیں محؔشر بدایونی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شام کُچھ اچّھا نظر آتا ہے بستی کا سماں ! صُبح ہُوتی ہے، تو حالات دِگر ہوتے ہیں کیا ہُوئی ضابطہ و نظم کی بالا دستی لوگ اب قتل سرِ راہ گُزر ہوتے ہیں محؔشر بدایونی
  16. طارق شاہ

    مجاز مجاز لکھنوی ::::: وہ نقاب آپ سے اُٹھ جائے تو کُچھ دُور نہیں ::::: Majaz Lakhnavi

    غزلِ مجاؔز لکھنوی وہ نقاب آپ سے اُٹھ جائے تو کُچھ دُور نہیں ورنہ میری نگہِ شوق بھی مجبُور نہیں خاطرِ اہلِ نظر حُسن کو منظوُر نہیں اِس میں کُچھ تیری خطا دیدۂ مہجوُر نہیں لاکھ چُھپتے ہو، مگر چُھپ کے بھی مستوُر نہیں تم عجب چیز ہو ، نزدیک نہیں، دُور نہیں جراَتِ عرض پہ وہ کُچھ نہیں کہتے،...
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کہنے سُننے میں جو نہیں آتی وہ بھی اِک داستان ہے پیارے توُ نہیں میں ہُوں، میں نہیں توُ ہے اب کچھ ایسا گُمان ہے پیارے جگر مُراد آبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ساری دُنیا کو غلط فہمی ہے مجھ پہ توُ مہربان ہے پیارے تیرے کوُچے میں‌ ہے سکوُں، ورنہ ہر زمِیں آسمان ہے پیارے ابوالاثر حفیظ جالندھری
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رنگ ، خوشبُو میں اگر حَل ہو جائے ! وصل کا خواب مُکمل ہو جائے چاند کا چُوما ہُوا سُرخ گُلاب تیتری دیکھے تو پاگل ہو جائے پروین شاکر
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُداسی بھی عدم! احساسِ غم کی ایک دَولت ہے بسا اوقات، وِیرانے حَسِیں معلوُم ہوتے ہیں عبد الحمید عدؔم
Top