نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رَہِ اُلفت وہ کُوچہ ہے قضا بھی جس سے ڈرتی ہے قدم رکھتا ہے دِل اُس میں، نثارِ ہمّتِ دِل ہُوں اکؔبر الٰہ آبادی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جہاں میں ہونے کو اے دوست! یُوں تو سب ہوگا تِرے لبوں پہ مِرے لب ہوں، ایسا کب ہوگا شہر یار
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے کسی کسی کو خُدا یہ کمال دیتا ہے برائے نام بھی جس کو وفا نہیں آتی! وہ سب کو اپنی وفا کی مثال دیتا ہے اعجاز رحمانی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آہ کھینچے نہ کوئی سینہ فگار آج کے دن زخمِ دل بھی نہ کرے کوئی شمُار آج کے دن آج پھر کرتے ہیں تجدیدِ تمنائے بہار ! کہتے ہیں آئی تھی گلشن میں بہار آج کے دن عنایت علی خاں
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    داستانوں میں مِلے تھے، داستاں رہ جائیں گے عمر بوڑھی ہو تو ہو، ہم نوجواں رہ جائیں گے شام ہوتے ہی گھروں کو لَوٹ جانا ہے ہمیں ساحلوں پر صرف قدموں کے نِشاں رہ جائیں گے ہم کسی کے دِل میں رہنا چاہتے تھے اِس طرح جس طرح اب گفتگو کے درمیاں رہ جائیں گے فاضل جمیلی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    فقط احساسِ آزادی سےآزادی عبارت ہے وہی دیوار گھر کی ہے، وہی دیوارزنداں کی سیماؔب اکبر آبادی تمام ہم وطن احباب کو یوم آزادی مبارک ہُو
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیر و حرم کو تیرے فسانوں سے بھر دِیا اپنے رقیب آپ رہے، ہم جہاں رہے الطاف حُسین حالؔی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مُدّت سے تھی دُعا ، کہ ہوں بدنام شہر شہر بارے ہُوئی قبُول بہت اِلتجا کے بعد الطاف حُسین حالؔی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تعزیزِ جُرمِ عِشق ہے بے صرفہ محتسب ! بڑھتا ہے اور ذوقِ گنہ یاں سزا کے بعد الطاف حُسین حالؔی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جی ڈھونڈتا ہے بزمِ طرب میں اُنھیں، مگر وہ آئے انجمن میں ، تو پِھر انجمن کہاں الطاف حُسین حالؔی
  11. طارق شاہ

    نظیر نظیراکبرآبادی ::::: دامان و کنار اشک سے کب تر نہ ہُوئے آہ ::::: Nazeer Akbarabadi

    غزل دامان و کنار اشک سے کب تر نہ ہُوئے آہ دہ چار بھی آنسو مِرے گوہر نہ ہُوئے آہ کہتے ہیں کہ ، نِکلا ہے وہ اب سیرِ چمن کو کیا وقت ہے اِس وقت مِرے پر نہ ہُوئے آہ خُوباں کے تو کہلائے بھی ہم بندہ و فدوی لیکن وہ ہمارے نہ ہُوئے پر نہ ہُوئے آہ کیا تفرقہ ہے جب کہ گئے ہم تو نہ تھا وہ ...
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اجنبی ماحول ہی مجھ کو بُرا لگتا نہیں بارہا اپنوں کی محفل میں بھی گھبراتا ہُوں میں باقؔر زیدی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب بُلائے گا خُدا تو اُس کے گھر بھی جاؤں گا بِن بُلائے تو کسی کے گھر نہیں جاتا ہُوں میں باقؔر زیدی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا حُسن کہوں، اللہ رے حُسن اُس رشک پری کی صُورت پر انسان رہے کِس گنتی میں، جب حُور َملک قربان گئے نظؔیر اکبر آبادی
  15. طارق شاہ

    نظیر نظیراکبرآبادی ::::: سبھوں کو مے، ہمَیں خُونابِ دِل پلانا تھا ::::: Nazeer Akbarabadi

    بہت نوازش اظہارِخیال پر، خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا شراکت باعثِ مسرّت رہی ۔ :)
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل وہ شے ہے، جس کا شاکی ! کھونے والا، پانے والا نوح ناروی
  17. طارق شاہ

    کوئی نہیں پچھتانے والا - نوح ناروی

    کیا سمجھے اسرارِ محبت دل دے کر پچھتانے والا دل وہ شے ہے جس کا شاکی کھونے والا، پانے والا سب سے مشکل بات یہی ہے ! زندہ ہو مرجانے والا :good1::good1::good1:
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کسی کی رُوح تک اِک فاصلہ خیال کا تھا کبھی کبھی تو یہ دُوری رہی سہی بھی نہ تھی مجید امجؔد
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رُکا رُکا تِرے لب پر عجب سُخن تھا کوئی تِری نِگہ بھی جسے ناتمام چھوڑ گئی مجید امجدؔ
Top