نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    اے جسم بے قرار ثنائے رسول سے جوڑ اپنے دل کے تار ثنائے رسول سے ہر صبح پر وقار ثنائے رسول سے ہر شام خوش گوار ثنائے رسول سے بھٹکا ہے ساری عمر سرابوں کی چاہ میں جوڑ اب تو دل کے تار ثنائے رسول سے کیا جانے سانس کا ہو سفر کس مقام تک جی بھر کے کر لے پیار ثنائے رسول سے جن کو خبر نہیں انہیں جاکر...
  2. شاکرالقادری

    تاسف فرزانہ صاحبہ کی صحتیابی کے لیے دعا

    اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ جلد دوبارہ یہاں تشریف لائیں میری جانب سے بھی بیمار پرسی اور نیک خواہشات اگر کوئی ان تک پہنچا دے تو شکر گزار ہونگا
  3. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    آؤ سوچوں ہی سوچوں میں ہم آقا کے دربار چلیں مہکی یادوں کے پھول چنیں اشکوں کے لیکر ہار چلیں نہ کوئی روکنے والا ہو نہ کو ئی ٹوکنے والا ہو روضے کے لمس کو جی بھر کر آنکھوں سے کرنے پیار چلیں جہاںمٹی سونا ہوتی ہے جہاںذرے سورج بنتے ہیں اُن گلیوں کا اُن رستوں کا ہم بھی کرنے دیدار چلیں کہتے ہیں...
  4. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    اے شہ انبیاء سرورِ سروراں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں بر ملا کہہ رہے ہیں زمیں و زماں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں نور تو سبب گھرانہ تیرا نور کا تو سہارا ہے لاچار و مجبور کا ہادی اِنس وجاں حامی بیکساں تجھ سا کوئی کہاں تجھ سا کوئی کہاں تو چلے تو فضائیں تیرے ساتھ ہوں بادلو ںکی...
  5. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    سکون دل کے لیے جاوداں خوشی کے لیے نبی کا ذکر ضروری ہے زندگی کے لیے مقام فیض کی تم کو اگر تمنا ہے درود پڑھتے رہو اپنی بہتری کے لیے اسے بھی اذن حضوری کا شرف مل جاتا تڑپ رہا ہے جو سرکار حاضری کے لیے خدائے پاک نے کیا کیا نہ اہتمام کیا حبیبِ پاکؐ سے ملنے کی اک گھڑی کے لیے حضور آپ ہی تخلیقِ...
  6. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    آپ سے مہکا تخیل آپ پر نازاں قلم۔ ا ے رسول محترم میری ہر اک سوچ پر ہے آپ کا لطف وکرم۔ اے رسول محترم آپکا ذکر مقدس ہر دعا کا تاج ہے۔ غمزدوں کی لاج ہے اسکے بن بیکار ہر اک بندگی رب کی قسم۔ اے رسول محترم آپ آئے کائنات حسن پر چھایا نکھار ۔ اے حبیب کر دگار بزم ہستی کے ہیں محسن آپکے نقش قدم...
  7. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ان کی دہلیز کے قابل میرا سر ہو جاتا کاش منظور مدینے کا سفر ہو جاتا لوگ مجھ کو بھی بڑے چاؤ سے ملنے آتے محترم سب کی نظر میں میرا گھر ہو جاتا میں بھی چل پڑتا دل و جاں کو نچھاور کرنے پورا مقصد مرے جینے کا اگر ہو جاتا لیلۃ القدر ہر اک رات مری ہو جاتی عید جیسا میرا ہر روز بسر ہو جاتا مسجد...
  8. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ثناء خدا کی درود و سلام ہے تیرا لبوں پہ ذکرمرے صبح و شام ہے تیرا جو تم نہ ہوتے تو بستی نہ عالم ہستی وجود کون و مکاں اہتمام ہے تیرا کوئی نہیں تیرا ہمسر نہ کوئی سایہ ہے سروں پہ سایہ ہمارے دوام ہے تیرا دلوں میں عشق نبی کا نہ دیپ جلتا ہو تو پھر فضول سجود وقیام ہے تیرا تمہارے در کا ہے دربان...
  9. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    صبح بھی آپؐ سے شام بھی آپ ؐسے میری منسوب ہر اک گھڑی آپ ؐسے میرے آقا میرا تو یہ ایمان ہے دونوں عالم کی رونق ہوئی آپ ؐسے آپ میرے تصور کی معراج ہیں میرے کردار میں روشنی آپ ؐسے گر گیا تھا خود اپنی نظر سے بشر آج اس کو ملی برتری آپؐ سے آپؐ خالق کی بے مثل تخلیق ہیں کیسے لیتا کوئی...
  10. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    وہ جدا ہے راز و نیاز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں وہ الگ ہے ذات نماز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں یہ کہا زمیں سے حسیں کوئی مرے مصطفےٰ سے بھی بڑھ کے ہے تو کہا یہ عجز و نیاز سے کہ نہیں نہیں بخدا نہیں یہ کہا فلک سے کہ اور کوئی تیری رفعتوں سے ہے آشنا تو کہا یہ اس نے بھی راز سے کہ نہیں نہیں بخدا...
  11. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    دیکھنے والی ہے اس وقت قلم کی صورت چومتا جاتا ہے کاغذ کو حرم کی صورت اس پہ تحریر ہوئی جاتی ہے آقا کی ثناء بن رہی ہے مرے عصیاں پہ کرم کی صورت آپ کا پیار سنبھالا جو نہ دیتا مجھ کو اور ہی ہوتی مرے رنج و الم کی صورت شہر تو شہر ہے شیدائی مرے آقا کے ’’دشت میں جائیں تو ہو دشت ارم کی صورت‘‘...
  12. شاکرالقادری

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    جناب میرا خیال ہے کہ اب مزید انتظار کی بجائے عملی کام شروع کر دیا جائے محترم اعجاز اختر صاحب آپ "تنقیدی محفل" کے نام سے ایک نیا زمرہ شروع کر دیں تو سب سے پہلے میں اپنا کچھ کلام تنقید کے لیے پیش کرنا چاہوں گا
  13. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ بڑھتی ہی جارہی ہے آنکھوں کی بے قراری یارب دکھادے پھر سے صورت نبی کی پیاری پھر دل کی انجمن میں بجھنے لگی ہیں شمعیں پھر ہجر کی تڑپ میں گزرے گی رات ساری جس میں کھلیں تمہاری الفت کے پھول آقا اس دن کے میں تصدق اس رات کے میں واری ان راستوں کے ذرے بنتے گئے ستارے جن راستوں سے گزری سرکار کی...
  14. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ بڑھتی ہی جارہی ہے آنکھوں کی بے قراری یارب دکھادے پھر سے صورت نبی کی پیاری پھر دل کی انجمن میں بجھنے لگی ہیں شمعیں پھر ہجر کی تڑپ میں گزرے گی رات ساری جس میں کھلیں تمہاری الفت کے پھول آقا اس دن کے میں تصدق اس رات کے میں واری ان راستوں کے ذرے بنتے گئے ستارے جن راستوں سے گزری سرکار کی...
  15. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ نور سے اپنے ہی اک نور سجایا رب نے پھر اسی نور کو محبوب بنایا رب نے ان کی ہر بات میں رکھ رکھ کے محبت کی مٹھاس پیکرِ خُلق کا دیدار کرایا رب نے انبیا جب تیرے دیدار کو بے تاب ہوئے پھر امامت کو سرِ عرش بلایا رب نے پیکر حسن میں سب خوبیاں اپنی بھر کر تجھ کو قرآن کی صورت میں بنایا رب نے...
  16. شاکرالقادری

    وحدت الوجود ایک غیر اسلامی نظریہ ( تجزیہ اور تبصرہ )

    بہت خوب اس موضوع پر یہ بھی بلکہ اور بھی کتب لائبریری میں ہونا چاہئیں میرے ایک دوست پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر کے پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع تھا اردو غزل میں وحدت الوجودی روایت ان سے مقالہ کی ان پیج فائل حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اگر مل گئی تو اسے بھی یہاں پوسٹ کرنے کی کوشش کرونگا
  17. شاکرالقادری

    نئی اردو ترجمہ ٹیم

    ایک آدھی فائل میرے حوالے کر دی جائے تو میں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہوں
  18. شاکرالقادری

    غزل ۔۔۔۔ آپ کی آراء کی منتظر

    جناب دل شاد نظمی سلام مسنون و محبت ! آپ کی غزل پڑھی ما شااللہ فنی اور فکر اعتبار سے بہترین غزل ہے آور آپ اپنے محسوسات کوبہترین پیرایہ اظہارمیں پیش کرنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں طویل ، رواں دواں اورمترنم بحرکا انتخاب آپ کے ایک اور ذوق کی نشان دہی بھی کررہا ہے، میرا اشارہ فن موسیقی کی جانب ہے...
  19. شاکرالقادری

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    محترم تفیسر صاحب! سلام مسنون! میرا خیال ہے کہ بات اپنے موضوع سے بہت ہٹ گئی ہے ۔ یہاں بات ہو رہی تھی اصلاح سخن کے لیے چند تجاوز کی اور ان میں سے ایک تجویز یہ بھی تھی کہ : "اصلاح سخن بذریعہ مثبت اور معیاری تنقید" یہاں موضوع تنقید کی تعریفیں متعین کرنا نہیں ہے اس پر بہت سے صاحبان علم و...
Top