نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    امن ایمان کی باتیں!

    واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی ساری پوسٹیں مکمل ہو چکی ہیں بڑی خوشی ہوئی! لیکن اس بات کی خوشی نہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جان چھوٹی فضول کی باتوں سے بلکہ اس بات کی خوشی کہ اب یہ اچھی اچھی باتیں آپ وہاں بھی پوسٹ کریں گی ۔ القلم ۔۔۔ علمی ادبی روابط پر تبصرہ کے لیے انتظار فرمایئے
  2. شاکرالقادری

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    جناب تفسیر! سلام مسنون! تنق۔۔۔۔۔۔۔ید سے میری مراد وہی ہے جو ادب کے شعبہ نقد و نظر سے تعلق رکھنے والے ھر شخص کی ھے میں تو ادبیات کا ایک مبتدی ھوں تا ھم اس کی وضاحت مختصراً کچھ یوں ہے تنقی۔۔۔۔۔د ﴿بر وزن تفعیل، تفسیر وغیرہ﴾ یہ لفظ عربی کا ھے اس کا مادہ ن ق د سے ھے۔ نقد کے معنی ہیں درم و...
  3. شاکرالقادری

    امن ایمان کی باتیں!

    بہت خوب امن ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمان سے مجھے یہ لائینیں پڑھ کر اپنا ایک شعر یاد آگیا ہے شجر شجر پہ امر بیل کا تسلط ہے چمن میں نرگس شہلا لہو اگلتی ہے چلیں اب موقع جو ہاتھ آیا ہے تو ایک اور ببھی سہی خی۔۔۔ال ت۔۔رک مح۔۔۔بت مح۔۔۔ال ہ۔۔ے ش۔۔۔۔اکر سنبھ۔۔۔النے سے طبیعت کہ۔۔۔اں سنبھلتی ہے کہیے کیسا لگا
  4. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ تری یاد کا سدا گلستاں مری نبضِ جاں میںکھلا رہے مری سانس جس سے مہک اٹھے وہ قرار دل میں بسارہے میں پڑا رہوں تری راہ میں تری چاہتوں کی پناہ میں مجھے ٹھوکروں کی نہ فکر ہو مرا زخم زخم ہرا رہے مری زندگی کا ہر ایک پل ترے پیار سے بنے باعمل تری چاہتوں پہ جیوں مروں ترے غم کی دل میں جلا رہے رہے...
  5. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ہر اک لب پہ نعت نبی کے ترانے ہر اک لب پہ صلِ علیٰ کی صدا ہے ہمارے نبی جس میں تشریف لائے وہ رحمت کا پر نور دن آگیا ہے درودوں کے تحفے سلاموں کے ہدیے دعاؤں کے منظر عقیدت کے نعرے مقدس مقدس ہراک سمت جلوئے معطر معطر ہر اک سو فضا ہے عطاؤں کی بارش دعا کی گھڑی ہے ہر اک شخص کی آپ سے لو لگی ہے ہر...
  6. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    میں مریضِ عشقِ رسول ہوں مجھے اور کوئی دوا نہ دو یہی نام میرا علاج ہے یہی نام لیتے رہا کرو مرے ہم سخن مرے ساتھیو مرے مونسومرے وارثو تمہیں مجھ سے اتنا ہی پیار ہے مرے ساتھ صلِ علیٰ پڑھو کوئی چھیڑو قصے حضور کے گریں بت زمیں پہ غرور کے کھلیں باب عقل و شعور کے دل مضطرب کو قرار ہو مری زندگی بھی ہو...
  7. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ذکرِ نبیؐ اسرارِ محبت صلی اللہ علیہ وسلم حق کا پیمبر ختم رسالت صلی اللہ علیہ و سلم صبح ازل کی جان بھی ہے و ہ شام ابد کی شان بھی ہے وہ اس کی ثنا گو ہر اک ساعت صلی اللہ علیہ وسلم ذکر نبی میں دل کی طرب ہے دل کی طرب خوشنودی رب ہے رب کی رضا سرکار کی مدحت صلی اللہ علیہ وسلم کس کے تصدق چمکا...
  8. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ہر طرف لب پہ صل علیٰ ہے ہر طرف روشنی روشنی ہے جشنِ میلاد ہے مصطفےٰ کا کیا معطر معطر گھڑی ہے آج سن لی ہے سب کی خدا نے کھل گئے رحمتوں کے خزانے جتنا دامن میں آئے سمیٹو ہر طرف رحمتوں کی جھڑی ہے چھٹ گئیں ظلمتوں کی گھٹائیں کیسے دن آج کا بھول جائیں عید میلاد آؤ منائیں کون سی عید اس سے بڑی ہے...
  9. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ ہے یہ دربارِ نبی خاموش رہ چپ کو بھی ہے چپ لگی خاموش رہ بولنا حدِ ادب میں جرم ہے خامشی سب سے بھلی خاموش رہ ان کے در کی مانگ رب سے چاکری تجھ کو جنت کی پڑ ی خاموش رہ ہے ذریعہ بہترین اظہار کا اک زبانِ خامشی خاموش رہ دل سے ان کو یاد کر کے دیکھ تو پاس ہیں وہ ہر گھڑی خاموش رہ بھیگی پلکیں...
  10. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    آپؐ سے حسن کائنات آپ کہاں کہاں نہیں آپ کا ذکر نہ ہو جہاں ایسا کوئی جہاں نہیں ایک جاں سرور آگ سلگی ہے میری ذات میں ہے یہ عجیب ماجرا راکھ نہیں دھواں نہیں جن فیصلوں پہ آپ کی مہر ثبت ہوگئی اس کے بعد با خدا کوئی بھی این و آں نہیں اوصافِ پاک آپ کے جس سے تمام ہوں بیاں ایسا کوئی قلم نہیں...
  11. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    مرے دل میں یونہی تڑپ رہے مری آنکھ میں یونہی نم رہے مری ہر نگارشِ شوق پر اے کریم تیرا کرم رہے میں لکھوں جو نعت حضورؐ کی دلِ مضطرب کے سرور کی کبھی چشم ناز بلند ہو کبھی سر نیاز سے خم رہے مری سانس سانس مہک اٹھے مجھے روشنی سی دکھائی دے میرا حرف حرف دعا بنے مری آہ آہ قلم رہے یہ یقین ہے جو میں...
  12. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ رنگ لائی مرے دل کی ہر اک صدا لوٹنے زندگی کے خزینے چلا میرے رب نے کیا مجھ کومنصب عطا میں مدینے چلا میں مدینے چلا میری مدت کی یہ آس پوری ہوئی رشک کرنے لگا مجھ پہ ہر آدمی ہونے والی ہے اب زندگی، زندگی سیکھنے زندگی کے قرینے چلا میرے گھر ملنے والوں کی یلغار ہے آج سب کو مری ذات سے پیار ہے...
  13. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ جمال عکس محمدی سے فضائے عالم سجی ہوئی ہے قرارِ جاں بن کے زندگی میں انہی کی خوشبو بسی ہوئی ہے خدائے واحد کی بن کے برہاں حضور آئے ہیں اس جہاں میں دکھوں سے جلتی ہوئی زمیں پھرہر ایک غم سے بری ہوئی ہے نجانے کیسا کمال دیکھا نبیؐ کا جس نے جمال دیکھا حواس گم سم نگاہ حیراں زباں کو چپ سی لگی ہوئی...
  14. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ اپنی اوقات کہاں، ان کے سبب سے مانگوں رب ملا ان سے تو کیوں ان کو نہ رب سے مانگوں ان کی نسبت ہے بہت ان کا وسیلہ ہے بہت کیوں میں کم ظرف بنوں بڑھ کے طلب سے مانگوں جس ضیا سے صدا جگ مگ ر ہے دنیا من کی اس کی ہلکی سی رمق ماہِ عرب سے مانگوں آندھیاں جس کی حفاظت کو رہیں سرگرداں پیار کا دیپ وہ...
  15. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ لب کشائی کو اذنِ حضوری ملا چشمِ بے نور کو روشنی مل گئی ہاتھ اٹھاوں میں اب کس دعا کے لیے انکی نسبت سے جب ہر خوشی مل گئی ذوق میرا عبادت میں ڈھلنے لگا زاویہ گفتگو کا بدلنے لگا ساعتیں میری پرکیف ہونے لگیں دھڑکنوں کو مری بندگی مل گئی ناز اپنے مقدر پہ آنے لگا ہر کوئی ناز میرے اٹھانے لگا دھل...
  16. شاکرالقادری

    امن ایمان کی باتیں!

    چلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جان بچی سو لاکھوں پائے :D :D
  17. شاکرالقادری

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    تنقیدی مجلس کے لیے ایک اور نام دل شاد نظمی معلوم نہیں آجکل فعال ہیں یا نہیں معیاری تنقید کی اھلیت رکھتے ہیں
  18. شاکرالقادری

    اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

    بالکل جناب سیدہ! آپ نے درست فرمایا یہ تنقیدی ضوابط ابھی منظور شدہ نہیں ہیں ان کی حیثیت صرف مجوزہ ضوابط کی سی ہے ۔ تمام حضرات اپنی اپنی رائے دیں ان میں کمی بیشی اور حک و تنسیخ کا حق استعمال کریں اور جب یہ حتمی صورت اختیار کر لیں تو ان کا نفاذ کر دیا جائے نیز تنقیدی مجلس کے سلسلہ میں بھی ابھی...
  19. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    سر جھکایا قلم نے جو قرطاس پر پھول اس کی زباں سے بکھرنے لگے مدحتِ مصطفےٰ تیرا احسان ہے تجھ سے کیا کیا مقدر سنورنے لگے یہ تو ان کی عنایات کی بات ہے ورنہ کیا ہوں میں کیا میری اوقات ہے جس کا دنیا میں پرسان کوئی نہ تھااسکے دامن میں تارے اترنے لگے یونہی مجھ پر کرم اپنا رکھناسدا اے مرے چارہ گراے...
  20. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    میں غریب سے بھی غریب ہوں مرے پاس دستِ سوال ہے اے قسیم راحتِ دو جہاں مری سانس سانس محال ہے تو خدا ئے پاک کا راز داں تیرا ذکر زینتِ دو جہاں تیرے وصف کیا میں کروں بیاں تیری بات بات کمال ہے میں ہوں بے نوا تو ہے بادشہ میرا تاجِ سر تیری خاکِ پا میں ہوں ایک بھٹکی ہوئی صدا تری ذات حسنِ مآل ہے تو...
Top