نتائج تلاش

  1. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    تیرا ذکر صبح کا نور ہے تیری یاد رات کی چاندنی تیری نعت اے شہ دوسرا دل بیقرار کی راگنی مجھے تیری یاد سے واسطہ تیرا پیار ہے میرا راستہ تیرا نام میری اساس ہے تیرا تذکرہ مری بندگی میں تو داس ہوں تیرے نام کا میں غلام تیرے غلام کا مری بات بات کا حسن تو میرا ناز ہے تیری شاعری جو نبی کو میرے قبول...
  2. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    وصف سرکار کے بیاں کیجئے اپنی تحریر جاوداں کیجئے مشعلیں جھلملائیں آنکھوں کی مدحتِ شاہِ مرسلاں کیجئے بھیج کر ان پہ بار بار درود اپنے سینے کو ضو فشاںکیجئے جب بھی مرجھا ئیںپھول ہونٹوں کے ۔’’نام نامی کو حرزِ جاںکیجئے‘‘ انکے صدقے میں کیا نہیں ملتا ڈھنگ سے مدعا بیاں کیجئے ان کی رحمت وہاں...
  3. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    زندگی کا ہراک ہے سلسلہ مدینے سے دھڑکنوں کا سانسوں کا رابطہ مدینے سے تم نے کچھ نہ پایا ہو تو تمہاری قسمت ہے ہم کو تو ملا رب کا بھی پتا مدینے سے ارمغاں جو ملتے ہیں خاص خاص بندوں کو ان سبھی کا ہوتا ہے فیصلہ مدینے سے ہم کو اپنی ہستی سے بھی عزیز تر ہے وہ دور سے بھی ہے جس کا واسطہ مدینے سے...
  4. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    حل ہے ہر اک مشکل کا یاد نبی اور ذکر خدا صرف مری ہی بات نہیں دنیا نے تسلیم کیا ! اے بھولے بھالے انساں جس کا کھا اس کے گن گا دل ہے تیرا گر تاریک ذکر خدا کا دیپ جلا روح تیری گر سونی ہے صل علیٰ کو ورد بنا صرف نہیں میرا دعویٰ ولی پیمبر سب نے کہا جس نے اطاعت کی ان کی آسؔ امر وہ شخص ہوا
  5. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    رات بھر چاندنی رقص کرتی رہی رات بھر آنکھ موتی لٹاتی رہی رات بھر دل کی دنیا مہکتی رہی رات بھر یاد آقا کی آتی رہی ہر طرف نور ہی نور تھا جلوہ گر میں تو اپنی خبر سے بھی تھا بے خبر کتنا مسحور تھا شب کا پچھلا پہر صبح تک رات جادو جگاتی رہی میرے دامن میں تارے اترتے رہے زندگی میں مری رنگ بھرتے رہے...
  6. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    جس کو حضور آپ کا فیض نظر ملا نہیں ایسا تو کائنات میں پھول کہیں کھلا نہیں کن الجھنوں میں پڑ گیا واعظ خدا کا نام لے ان کی گلی کا راستہ کعبہ سے تو جدا نہیں دامن ہی جس کا تنگ ہو اس کا گلہ فضول ہے ورنہ درِ رسول سے کس کو سوا ملا نہیں سینے میں ان کی یاد ہو آنکھوں میں ان کی روشنی اِس آرزو کے...
  7. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    چاند تاروں فلک پہ زمینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی بادشاہوں میں بوری نشینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی کون سی آنکھ میں آپ کا غم نہیں کس کا سر آپ کے سامنے خم نہیں دل سمندر کے پنہاں خزینوں میں بھی آپ کے پیار کی روشنی روشنی مثل قرآن ہے آپ کی زندگی جزو ایمان ہے آپ کی...
  8. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حقیقت میں وہی ذکرِ خدا ہے کہ جس کے ساتھ یادِ مصطفےٰ ہے مدینے جا نہیں سکتا تو کیا غم مرے دل میں مدینہ بس رہا ہے نظر جس پہ شہِ کونین کی ہو دیا وہ کب کسی سے بجھ سکا ہے نگاہوں میں ستارے جھلملائے نبیؐ کا تذکرہ جب چھڑ گیا ہے مٹائے گا اسے کیسے زمانہ نبی...
  9. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فضا میں خوشبو بکھر گئی ہے لبوں پہ میرے سلام آیا مناؤ خوشیاں زمین والو! فلک سے خیر الانام آیا تمام راہیں ہوئیں وہ روشن جہاں بسیرے تھے تیرگی کے جھکے ہیں کیا کیا اٹھے ہوئے سر یہ کون ذی احترام آیا جو بزم ہو شاہِ دوسرا کی وہاں ادب کا لحاظ رکھنا بلند اپنی صدا نہ...
  10. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زمیں و آسماں روشن مکان و لا مکاں روشن ظہورِ مصطفےٰ سے ہو گئے دونوں جہاں ر وشن گئی جن راستوں سے تھی سواری کملی والے کی انہی رستوں کا اب تک ہے غبار کارواں روشن نصیبوںپر میں اپنے ناز جتنا بھی کروں کم ہے ہر اک سینے میں ہوتا ہے تمہارا غم، کہاں روشن؟ ستاروں سے پرے کے...
  11. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھول نعتوں کے سدا د ل میں کھلائے رکھنا اپنی ہر سانس کو خوشبو میں بسائے رکھنا ان کے ارشاد دل و جاں سے مقدم رکھنا ان کی سیرت پہ سدا سر کو جھکائے رکھنا جانے کس پہردبے پاؤں وہ اتریں دل میں اشک پلکوں پہ سرِ شام سجائے رکھنا چاہتے ہو تمہیں آقا کی غلامی مل جائے فصل سینے...
  12. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    ﷺ عشق بس عشق مصطفےٰ مانگوں اور تجھ سے نہ کچھ خدا مانگوں اس دعا سے بڑی دعا کیا ہے اس سے بڑھ کر میں کیا دعا مانگوں میرے سوزِ جگر کے چارہ رساں! تجھ سے ہر زخم کی دوا مانگوں زندگی مجھ کو بخشنے والے ! زندگی کا میں مدعا مانگوں اپنے آپے سے ہو کے باہر آج تجھ سے میں تیرا دل ربا مانگوں لوگ...
  13. شاکرالقادری

    غزل اصلاح کے لیے حاضر

    ماشا اللہ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
  14. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    سلام شانِ محبوبِ وحدت پہ لاکھوں سلام نازِ ختم رسالت پہ لاکھوں سلام تاجدارِ نبوت پہ لاکھوں سلام عدل، تقویٰ، صداقت پہ لاکھوں سلام یا نبیؐ تیری سیرت پہ لاکھوں سلام --------- ِِِِِِِِِِِِِہر طرف تیرے انوار سے چاندنی ہر طرف تیرے کردار سے روشنی ہر طرف تیری گفتار سے دل کشی ہر طرف تیری سرکار...
  15. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    دعا اے خالقِ کل سامنے اک بندہ ترا ہے تو کردے عطا تجھ سے یہ کچھ مانگ رہا ہے تو مالک و معبود بھی مسجود بھی تو ہے میں جو بھی ہوں جو کچھ بھی ہوں سب تجھ کو پتا ہے احباب مرے کتنے ترے پاس گئے ہیں تو بخش دے ان سب کی خطائیں یہ دعا ہے ہم مانتے ہیں حد سے بھی بڑھ کر ہیں گنہگار تو پاک ہے کر معاف ہوئی...
  16. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں جناب سعادت حسن آس نعت کے حوالہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ اُن کی نعتوں میں سرکار دوعالمؐ کی عقیدت و محبت ایک دائرے میں رہ کر دلکش اندازمیںرقم کی گئی...
  17. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    سعادت حسن آس سعادت حسن آس صاحب ایک خوش قسمت انسان ہیں جن کو وجہہ تخلیقِ کائنات،آقائے دوجہان، محبوب خدا ﷺ کی شان کو حروف کے موتیوں میں پرونے کا سلیقہ عطا ہوا ہے ۔ان کی محبت، عقیدت عاشق رسول حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ سے ہے جن کی یاد کو ہر سال عقیدت و احترام سے مناتے ہیںجس کے لیے انہوں نے...
  18. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    خوش قسمت انسان اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی شاعر یا ادیب(خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو) کی زندگی میں بعض ایسے مواقع آتے ہیں جب قدرت کلام جواب دے جاتی ہے آج سعادت حسن آسؔ کے منتخب نعتیہ کلام’’آسمان‘‘ پر لکھتے ہوئے عجز بیاں کا ایسا ہی مرحلہ مجھے بھی درپیش ہے۔ اس کی دو وجوہ ہیں۔پہلی وجہ تو یہ...
  19. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    آس کا آسمان از مشتاق عاجز جذبہ اظہار چاہتا ہے اور اظہار سلیقہ۔سلیقہ میسر نہ آئے تو اظہار ابلاغ سے محروم ہو جاتا ہے اور جذبہ وقار سے ۔بعض جذبے تو اتنے لطیف اور مقدس ہوتے ہیں کہ برسوں کی ریاضت کے بعدبھی سلیقہ ہاتھ نہیں آتا عشق بھی ایسا ہی لطیف اور مقدس جذبہ ہے مگر اس کی شدت اظہار میں جلد باز...
  20. شاکرالقادری

    آسمان ﴿منتخب نعتیہ کلام﴾ از : سعادت حسن آس

    رائے از ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر شعبہ اردو علامہ اقبال ااوپن یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’آسمان‘‘سعادت حسن آس کا منتخب نعتیہ مجموعۂ کلام ہے۔ ان کے کلام میں جذبے کی فراوانی ایک ایسے معنوی آہنگ کو جنم دیتی ہے جو فکر کو جمالیات کے پس منظر میں...
Top