نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کوششِ ناکام کو ، جانےبھی دے اے چارہ گر ! بوالعجب، تاثیر ہنستی ہے اثر کو دیکھ کر حفیظؔ جالندھری
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا گراں خاطر ہے رنجِ انکشافِ رازِ دوست سینہ پھٹ جاتا ہے غنچے کا صبا کو دیکھ کر حفیظؔ جالندھری
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اللہ اللہ دوست کو میری تباہی پر یہ ناز ! سُوئے دُشمن دیکھتا ہے داد پانے کے لیے حفیظؔ جالندھری
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دل سے ہر گزُری بات گزُری ہے کِس قیامت کی، رات گزُری ہے چاندنی، ۔۔ نیم وا دریچہ، سکوُت ! آنکھوں آنکھوں میں رات گزُری ہے مجید امجد
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تمتماتا ۔۔ہے ۔۔ چہرۂ ۔۔ ایّام ! دل پہ کیا واردات گزُری ہے ہائے وہ لوگ، خُوب صُورت لوگ جن کی دُھن میں حیات گزُری ہے مجید امجد
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہوتا ہے، مگر محنتِ پرواز سے روشن ! یہ نکتہ ، کہ گردوں سے زمیں دُور نہیں ہے علامہ اقبال
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ اِسی کے ساز سےہے زندگی کا سوزِ دروں علامہ اقبال
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شبِ وصال ہے، گُل کردو اِن چراغوں کو ! خوشی کی بزم میں ، کیا کام جلنے والوں کا مومن خاں مومؔن
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مجلس میں، مِرے ذکر کے آتے ہی اُٹھے وہ ! بدنامئ عُشاق کا اعزاز تو دیکھو مومن خاں مومؔن
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مانگا کریں گے اب سے دُعا ہجرِ یار کی آخر تو دشمنی ہے اثر کو دُعا کے ساتھ مومن خاں مومؔن
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے شاید کہ اُتر جائے تِرے دِل میں مِری بات یا وُسعتِ افلاک میں تکبیرِ مُسلسل یا ، خاک کے آغوش میں تسبیح و مناجات وہ مذہبِ مردانِ خود آگاہ و خُدا مست یہ مذہبِ مُلّا و جمادات و نباتات علامہ اقبال
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیر و حرم کو تیرے فسانوں سے بھر دیا ! اپنے رقیب آپ رہے، ہم جہاں رہے الطاف حُسین حالؔی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِس کو آواز دُوں ، کہ آ جائے دِل مِرا پھر فریب کھا جائے برقِ سوزاں کو دے کوئی آواز خرمنِ ضبط کو جلا جائے سعیدہ عروج مظؔہر
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیرے تن کے بہت رنگ ہیں جانِ من، اور نہاں دِل کے نیرنگ خانوں میں ہیں لامسہ، شامہ و ذائقہ، سامعہ، باصرہ، سب مِرے رازدانوں میں ہیں اور کُچھ دامنِ دل کُشادہ کرو، دوستو ! شُکرِ نعمت زیادہ کرو پیڑ، دریا، ہَوا، روشنی، عورتیں، خوشبوئیں، سب خُدا کے خزانوں میں ہیں عرفان صدیقی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نُور برسا پُھول سے اور خُون برسا سنگ سے اہتمامِ فصلِ گُل ہے اپنے اپنے رنگ سے پا شکستہ ہوں مگر محرومِ ذوقِ دل نہیں منزلوں کو دیکھ لیتا ہوں کئی فرسنگ سے مجھ کو آوارہ ہواؤ! ساتھ اپنے لے چلو میرا جی گھبرا گیا ہے اس جہانِ تنگ سے شہزادؔ احمد
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شب بھر جنوُں میں تارِ نظر کھینچتا رہا دِل تھا ، کہ اِنتظارِ نظر کھینچتا رہا وہ تو نہ سُن سکے مِرے قدموں کی چاپ تک میں تھا کہ اُن کا حلقۂ در کھینچتا رہا عنؔبر امروہوی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آئی منزِل، تو قدم آپ ہی رُک جائیں گے زِیست کو راہِ سفر جان کے، چلتے رہیے ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حلاوت شہد سے بھی زیادہ تر ہے جس کی باتوں میں برابر، اُس لبِ شیریں کے یارو! قند کیونکر ہو مِرزا رفیع سوؔدا
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سوچتا تھا ،کہ میں کیا ہُوں، مجھے کیا ہونا تھا ؟ دستِ بُت گر میں تغافُل زدہ پتّھر جیسے شاؔذ تمکنت
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر ایک ڈُوب گیا اپنی اپنی یادوں میں کہ ، تیرا ذکر سَرِ انجُمن ہی ایسا تھا شاؔذ تمکنت
Top