نتائج تلاش

  1. اسد

    ویڈیو ٹیوٹوریل کیسے بنائیں؟

    میں جنوری/فروری کی بات کر رہا تھا، اسوقت میں لاہور گیا ہوا تھا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لئے کمپیوٹر عام طور پر دستیاب نہیں تھا۔
  2. اسد

    ویڈیو ٹیوٹوریل کیسے بنائیں؟

    جب آپ نے یہ لڑی شروع کی تھی تو میں لاہور میں تھا اور یہ لڑی دیکھ نہیں سکا تھا۔ آپ نے بہت ہی عمومی باتیں پوچھی ہیں جن کا جواب بہت طویل ہوتا ہے۔ ایک مخصوص عملی کام کے بارے میں سوال کریں تو بہتر اور مختصر جواب دیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو ٹوٹوریل کے لئے سکرین ریکورڈنگ سوفٹویئر استعمال ہوتا ہے۔ سکرین کے...
  3. اسد

    فورم کے اعداد و شمار

    یکم جولائی، 2015 مورخہ 3 جون، 2015 اور یکم جولائی 2015 کے دوران(28 دنوں میں): موضوعات میں اضافہ: 470 پیغامات میں اضافہ: 7,537 ممبران میں اضافہ: 218 روزانہ نئے موضوعات (اوسط): 16.79 روزانہ نئے پیغامات (اوسط): 269.18 روزانہ نئے ممبران (اوسط): 7.79
  4. اسد

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    میں معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ مصروفیات کی وجہ سے اس کام میں حصہ نہیں لے سکتا۔ مسئلہ وقت کا نہیں بلکہ اصل میں ایک ایسے کام میں مصروف ہوں جس کے لئے بہت زیادہ پڑھنا پڑ رہا ہے، اور پڑھنے کا ایک اور کام شروع کرنا بہت مشکل ہے۔ جواب دینے میں دیر اس لئے ہوئی کہ میرا خیال تھا کہ اگر چند دنوں میں پڑھنے والا...
  5. اسد

    ایزی قرآن و حدیث سوفٹویئر

    اس صفحے سے ورژن 5.0 ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
  6. اسد

    ورڈ پریس کیلیئے آنلائن رزلٹ پلگ ان چاہیئے

    اس صفحے پر چھ مختلف اوپن سورس سکول مینیجمنٹ سسٹمز کا ذکر موجود ہے۔ تقریباً تمام سسٹمز کا فری/کمیونٹی ایڈیشن ہوتا ہے اور ساتھ ایک یا زیادہ کمرشل ورژنز بھی ہوتے ہیں۔ میں پہلے بھی کسی اور کو فیڈینا (Fedena) تجویز کر چکا ہوں، لیکن یہ روبی آن ریلز میں بنا ہے۔
  7. اسد

    ورڈ پریس کیلیئے آنلائن رزلٹ پلگ ان چاہیئے

    اگر تھوڑی تفصیل لکھ دیا کریں تو جواب دینے میں آسانی ہوتی ہے، ورنہ آپ کی ضرورت فرض کرنی پڑتی ہے۔ اکثر ہمارے مفروضے غلط ہوتے ہیں اور شمال کا جواب جنوب ملتا ہے۔ میں فرض کر رہا ہوں کہ یہ رزلٹ آپ خود سائٹ پر ڈالیں گی اور طلبا رول نمبر سے اپنا رزلٹ دیکھیں گے۔ (میں نے یہ پلگ‌ان کبھی استعمال نہیں کیے۔)...
  8. اسد

    سعد نستعلیق میں کونسا لاطینی فانٹ استعمال کیا جائے؟

    مجھے ذاتی طور پر Open Sans پسند ہے، کیونکہ چھوٹے پوائنٹ سائز میں یہ واضح پڑھا جاتا ہے اور بڑے پوائنٹ سائز میں بھی بولڈ نہیں لگتا۔ سعد نستعلیق،Liberation Sans، DejaVu Sans اور Open Sans کے ساتھ؛ Open Sans اپاچی لائسنس کے ساتھ ہے۔ 10 پوائنٹ سائز: 18 پوائنٹ سائز:
  9. اسد

    صحیفہ اور جریدہ اردو تھیمز اور ایسی تھیمز کو اردو میں کرنے کا ٹیوٹوریل

    یہ بہت پرانے ورژن کی فائلیں ہیں اور انہیں استعمال کرنے سے زبان کی سمت دائیں سے بائیں نہیں ہوتی۔ انہیں استعمال مت کریں۔ urdu.php پرانے ورژن میں استعمال ہوتا تھا جس میں پو فائل میں زبان کی سمت نہیں ہوتی تھی۔ اب صرف ur.po/ur.mo فائلوں میں زبان کی درست سمت ('rtl') موجود ہونی چاہیے، اسی سے زبان کی...
  10. اسد

    ورڈ پریس کے لئے اردو (po) فائلوں کی ضرورت ہے۔ (کور اور ٹمپلیٹ)

    اب ورڈپریس کا نیا ورژن 4.2.2 ہے۔ اس کی اردو فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ورڈپریس کے اردو ترجمہ کے اس صفحے پر ur.po اور ur.mo ڈاؤنلوڈ کے لئے موجود ہیں۔ صفحے کے آخر میں export پر کلک کر کے فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ پھر mo فائل چنیں اور export پر کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ ڈاؤنلوڈ ہونے والی فائلوں کا...
  11. اسد

    ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کی ایک ناکام کوشش

    ہو سکتا ہے ایسا ہی ہو، میں نے اسے اپنے dropbox محفوظ کیا تھا۔ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
  12. اسد

    ضرورت برائے ورڈپریس اردو بلاگ تھیم

    اوپر والی دوسری تھیم ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ہے جبکہ پہلی تھیم (منظرنامہ کی نیلا گنبد) میں مسئلہ ہے، اسے استعمال مت کریں۔ ایڈٹ: منظرنامہ پر ایک اور ورڈپریس تھیم (جینیسس) بھی موجود ہے اس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ Wajdaan Alam 2 منظرنامہ والی تھیم میں مسئلہ ہے۔ اگر یہ تھیم آپ نے اردوائی ہے تو اپنا تھیمز...
  13. اسد

    ورڈ پریس سائیٹ پر اردو پوائنٹ کی طرح جمیل نوری فانٹ اپلوڈ کرنا اور دکھانا

    نہیں، تمام ویب فونٹ فائلیں ایک ہی فونٹ کی ہوں گی۔ اردو محفل صارف کے کمپیوٹر پر انسٹال فونٹ کو استعمال کرتی ہے۔ ڈیفالٹ تھیم میں سائٹ صارف کے کمپیوٹر پر انسٹال جمیل نوری نستعلیق یا علوی لاہوری نستعلیق یا علوی نستعلیق استعمال کرتی ہے۔
  14. اسد

    بلاگ اسپاٹ پر تھیم کو اردو میں کرنےمیں مشکلات

    اس کا کیا کرنا ہے؟ بلوگر ٹمپلیٹس کو اردوانے کے لئے آپ کو بنیادی HTML اور CSS سیکھنی چاہیے۔ اگر جاواسکرپٹ سے کھیلنا چاہتے ہیں تو وہ بھی سیکھیں۔ چند سال پہلے تک ایک یا دو ٹوٹوریل پڑھ اور سمجھ لینے سے کام چل جاتا تھا۔ لیکن اب بلاگر ٹمپلیٹس میں اتنا زیادہ تنوع آ چکا ہے کہ تین یا چار ٹوٹوریلز پڑھنے...
  15. اسد

    مائی سیکول ڈیٹابیس میں اردو کیسے داخل کریں؟سوال

    تکنیکی سوالات کے ساتھ ہی ضروری معلومات فراہم کر دیا کریں تو جواب جلد اور بہتر ملتا ہے۔ اگر سوال کے ساتھ ہی MySQL اور PHP (یا استعمال ہونے والی زبان یا پیکج یا سی ایم ایس) کے ورژن اور ڈیٹا بیس/ٹیبل/کالم کے کیریکٹر سیٹ اور کولیشن لکھ دیں تو شاید مکالمے کے بغیر ہی جواب مل جائے۔ میں نے کبھی MySQL...
  16. اسد

    سعد نستعلیق ریلیز!

    میرے خیال میں فونٹ کا لائسنس کوئی سٹینڈرڈ اوپن لائسنس ہونا چاہیے۔ ورنہ انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو تاج نستعلیق کو درپیش ہیں۔ SIL اوپن فونٹ لائسنس (SIL OFL)۔1.1۔ ویکیپیڈیا۔ جی پی ایل فونٹ ایکسپشن (GPL + FE)۔
  17. اسد

    سعد نستعلیق ریلیز!

    اوپن سورس ترسیموں پر مبنی فونٹ کا اجرا بہت اہم سنگِ میل ہے۔ ابھی میں نے صرف فائلیں ایکسٹریکٹ کی ہیں، فونٹ انسٹال کرنے کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو مزید تبصرہ کروں گا۔ ایک چیز دیکھی کہ فونٹ فائل (SaadNastaleeq.ttf) کا سائز غیر معمولی طور طور پر بڑا (53 میگابائٹ) ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
  18. اسد

    ضرورت برائے ورڈپریس اردو بلاگ تھیم

    ورڈپریس کا عملی تجربہ مجھے بھی نہیں ہے، میں نے صرف تھیم اردوائی ہے۔ آپ کی تقریباً تمام ضروریات ایسٹیروئڈ تھیم پوری کرتی ہے۔ تھیم میں فورم شامل نہیں ہوتا، علیحدہ سے انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ ایسٹیروئڈ میں bbPress فورم سپورٹ موجود ہے، لیکن bbPress کا اردو ترجمہ موجود نہیں ہے۔ ابھی تو ورڈپریس کا بھی...
  19. اسد

    ضرورت برائے ورڈپریس اردو بلاگ تھیم

    خوبصورت اور جاذبِ نظر تھیمز عام طور پر ریسپونسِو یا جدید نہیں ہوتیں۔ جدید تھیمز میں خوبصورتی اپنے مواد سے پیدا کرنی پڑتی ہے۔ پہلے آپ اپنی عملی ضروریات بتائیں تاکہ کوئی مدد کرنے والا اس بارے میں سوچے۔ میں نے ایسٹیروئڈ تھیم اردوائی تھی، آپ چاہیں تو اسے یا کسی اور تھیم کو استعمال کر کے دیکھیں۔...
  20. اسد

    اردو میگزین اور بُک پرنٹنگ سافٹ ویئر

    دونوں مختلف قسم کے سوفٹویئر ہیں، ورڈپروسیسر میں آپ اگر ایک فائل میں دس مضامین لکھتے ہیں تو ایک کے بعد دوسرا مضمون آئے گا۔ پبلشنگ سوفٹویئر میں آپ متن شامل کرنے سے پہلے لےآؤٹ چن لیتے ہیں۔ یعنی اگر آپ سرورق پر تین مضامین شروع کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔ ایک مضمون کا باقی حصہ صفحہ دو پر جاری...
Top