نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    زرد جذبے ہوں تو کب نشوونما ملتی ہے فن کو تہذیب کی بارش سے جلا ملتی ہے سر میں سودا ہے تو چاہت کے سفرپر نکلیں کرب کی دھوپ طلب سے بھی سوا ملتی ہے کون سی سمت میں ہجرت کا ارادہ باندھیں کوئی بتلائے کہاں تازہ ہوا ملتی ہے چاند چہرے پہ جواں قوسِ قزح کی صورت تیری زُلفوں سے گھٹاؤں کی ادا ملتی...
  2. نوید صادق

    بارِ حروف۔ تبصرے اور تجاویز

    اعجاز صاحب!! خورشید رضوی صاحب کا پورا دیباچہ تھا جو مجھ سے ٹائپ کرنے کے بعد ڈیلیٹ ہو گیا(غلطی سے) سوچا تھا کسی دن فرصت میں بیٹھ کر دوبارہ ٹائپ کروں گا۔ یہ کتاب میرے پاس ان پیج میں نہیں ہے۔ میں اسے روز ےتھوڑا تھورا انپیج میں ٹائپ کرتا ہوں۔ اور کنورٹ کر دیتا ہعوں۔(انپیج میں اس لئے کر رہا ہوں کہ...
  3. نوید صادق

    دل کے موضوع پر اشعار!

    ترکِ الفت پہ تو راضی نہیں دل اب بھی، مگر آج کل بحث میں وہ زورِ بیاں کچھ کم ہے شاعر: ذکاء صدیقی
  4. نوید صادق

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    صاف دل کے آگے رتبہ سربلندوں کا ہے پست آب میں آتا نظر ہے چرخِ اخضر زیرِ پا شاعر: شاہ نصیر
  5. نوید صادق

    بیت بازی

    یہ پیٹ کا دوزخ بھی کیا ہے! سو طرح سے بھرنا پڑتا ہے شاعر: سید آلِ احمد
  6. نوید صادق

    کہیں تو چھوڑ گیا ہوگا کچھ نشاں اپنے

    کہیں تو چھوڑ گیا ہوگا کچھ نشاں اپنے وہ اک فسانہ سا گذرا جو درمیاں اپنے ہوئے جو گنگ بدلتی رتوں کی حیرت سے وہ لمحے ہوں گے کبھی آپ ترجماں اپنے یہ بے زبان نہیں، اِن کی خامشی کو سمجھ نشان چھوڑ گئے ہیں جو رفتگاں اپنے وہی تو آتے دنوں کا ترے اثاثہ تھے وہی جو خواب کیے تو نے رائگاں اپنے...
  7. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    وقت کے طشت میں رکھا ہوا پتھر ہوں میں حرف کا دشت ہوں، معنی کا سمندر ہوں میں کون جانے کہ یہ خوشبو ہے عبارت مجھ سے کیسے سمجھاؤں کہ پھولوں کا مقدر ہوں میں مجھ کو آتا نہیں کاندھے پہ جنازہ رکھنا منجمد شہر! حرارت کا پیمبر ہوں میں اب بھی آتی ہے ترے قرب کے ایام کی آنچ اب بھی احساس کا ذخار...
  8. نوید صادق

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    تمہیں بھی وقت کی رفتار کا پتہ چلتا نکل کے گھر سے گلی تک تو آ گئے ہوتے شاعر: محمد علوی ( شاید)
  9. نوید صادق

    بیت بازی

    یہ عجب زمانہ ہے، عشق کا کہیں کاروبار نہیں رہا وہی قیس و رانجھا، وہی ذکاء، کوئی تازہ کار نہیں رہا شاعر: ذکاء صدیقی
  10. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    بدن کو غسلِ گدازِ حیات دے دے گا ترا خلوص مجھے اب کے مات دے دے گا یہ جڑتے ٹوٹتے کاذب مراسموں کا دیار مرے یقیں کی صداقت کا سات دے دے گا میں تھک گیا ہوں کڑی دھوپ کی مسافت سے کوئی سراب، تبسم کی رات دے دے گا؟ دعا کو ہاتھ اٹھاؤں تو کس طرح معبود جو میں کہوں تو مجھے کائنات دے دے گا یقین...
  11. نوید صادق

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    یہ تیرے لب کا تبسم تو جان لے لے گا خدا کے واسطے اک بار اجنبی بن جا شاعر: سید آلِ احمد
  12. نوید صادق

    بیت بازی

    نفرتوں کو ہوا نہ دو اتنی ورنہ یہ آگ پھیل جاتی ہے شاعر: بیدل حیدری
  13. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    میں تری ذات کے صدقے، ترے قرباں مولا میرا ہر سانس ہے، ہر پل ترا احساں مولا عمر تکتے درِ امیدِ سکوں بیت گئی اور کب تک مجھے رکھے گا پریشاں، مولا آج تک حیرتِ نظارہ کا آئینہ ہوں ایک لمحہ کو ہوا تھا کوئی مہماں، مولا اب تو چہروں کی طرح روپ بدلتی ہے ہوا اب تو ہوتا نہیں موسم کا بھی عرفاں،...
  14. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    صلی اللہ علیہ و سلم لب پر ہے جو نام محمد صلی اللہ علیہ و سلم یہ بھی ہے انعام محمد صلی اللہ علیہ و سلم ایک اک نکتہ اسم مجسم، طاسِ خرد پر ،طاسِ جنوں پر خلق سراپا نام محمد صلی اللہ علیہ و سلم گرم سفر ہوں صحرا صحرا، دل مشعل ہے، آنکھ منور یہ بھی ہے اکرام محمد صلی اللہ علیہ و سلم...
  15. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    سیّد آلِ احمد کا مخصوص طرزِ سخن ۱۹۸۰ء میں سترہ برس کے بعد بہاول پور جانا ہوا تو یہ محسوس کرکے خوشگوار حیرت ہوئی کہ یہ پُرسکون شہر اُس حد تک نہیں بدلا تھا کہ جس حد تک اتنے عرصے کے بعد آنے والوں کو اندیشہ ہو سکتا ہے۔ اس کے مانوس خد و خال مجھے جوں کے توں نظر آئے۔ سائیکل رکشا بھی اُس زمانے تک چل...
  16. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    فلیپ - حمایت علی شاعر “ آل ِ احمد وہ تار ہے جس پر جیسی ضرب لگے، ویسی صدا آتی ہے“ (حمایت علی شاعر)
  17. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    فلیپ- منیر نیازی “سب سے ہٹ کر بات کرنے والا ایک علیحدہ لغت لئے اپنی علیحدہ زبان میں شاعری کرنے والا آل ِ احمد مجھے پہلی ہی ملاقات میں اچھا لگا کہ سچ بول رہا تھا۔وہ ادب کے روائتی وڈیروں کے خلاف تھا۔کبھی کسی کو چھپنے کے لئے کچھ نہیں بھیجا۔ چھوٹی جگہ پر بیٹھ کر اچھی شاعری کرنے والا آل ِ احمد صاف...
  18. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    تعارف سید آل ِ احمد پیدائش: 1932ء (میرٹھ) وفات: 20 اکتوبر 1999ء (بہاولپور) قلمی نام: 1960ء تک بیدل میرٹھی بعدازاں اصلی نام سید آل ِ احمد پہلا شعر: توقع تھی دعائے زود اثر سے ادھر سے میں چلوں گا، وہ ادھر سے (1946ء)
  19. نوید صادق

    بارِ حروف - سید آلِ احمد

    بارِ حروف .
  20. نوید صادق

    غزل سید آل احمد - دل کا شیشہ ٹوٹ گیا آوازے سے

    اعجاز صاحب!! سید آل احمد(1931 ۔۔۔1999) میرے استاد تھے۔ کچھ یون ہے کہ آج جو کچھ میں جانتا ہوں، انہی کی دین ہے۔ سید آل احمد قیام پاکستان کے وقت اپنے آباو اجداد کے ہمراہ میرٹھ سے بہاولپور چلے آئے۔ سید آل احمد بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔لیکن ان کی نظمیں بھی لائق مطالعہ ہیں۔ ان کا پہلا مجموعہ...
Top