نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُور اِتنی نہ کبھی کھنچتی عدم کی منزل! کاش! کچھ نقشِ قدم ہی کا سہارا ہوتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہے غزل، اِک دلِ پُرخُوں کی حکایت شوکتؔ میرے اشعار سے، مِلتی ہے حقیقت میری شوکؔت ثریّا
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آئی جس شان سے مدفن میں سواری میری دیکھتے غیر، تو مرنا ہی گوارا ہوتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِنساں کو رہے حفظِ مراتب کا بھی کُچھ دھیان کیوں اُس سے مِلو یاسؔ جو جُھک کر نہیں مِلتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم نے جو طرزِ فُغاں کی ہے قَفَس میں ایجاد فیضؔ! گُلشن میں وہی طرزِ بیاں ٹھہری ہے فیض احمد فیضؔ
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دَم نِکلنے کو ہے، ایسے میں وہ آجائیں قمؔر ! صِرف دَم بھر کے لیے رُوحِ رَواں ٹھہری ہے قمؔر جلالوی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تمھاری بزم میں دُھندلی سی روشنی کیوں ہے دِلوں کے داغ، چراغوں کے رُوبرُو تو نہیں وحیدہ نسیمؔ
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ایک تکمیلِ داستاں کے لئے دِل نے ٹکڑے کہاں کہاں کے لئے اِبتدا تم ہو، اِنتہا تم ہو ! ہم تو ، ہیں زیبِ داستاں کے لئے شمع کہتی اگر، تو کیا کہتی ؟ دردِ اُلفت، نہ تھا بیاں کے لئے چند اشکوں میں رہ گئے ڈھل کے حرفِ مطلب جو تھے بیاں کے لئے وحیدہ نسیمؔ
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بارِ الم اُٹھایا، رنگِ نِشاط دیکھا آئے نہیں ہیں یونہی انداز بے حسی کے اصغؔر گونڈوی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شرح و بیانِ غم ہے اِک مطلبِ مُقیّد خاموش ہُوں کہ معنی صدہا ہیں خامشی کے اصغؔر گونڈوی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نام بخشا ہے تجھے کِس کے وفُورِ غم نے گر کوئی تھا تو تِرے مُجرمِ شُہرت ہم تھے اعتبارساجؔد
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    داغ اِک آدمی ہے گرما گرم خوش بہت ہوں گے جب مِلیں گے آپ داغؔ دہلوی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مرگِ عدُو سے آپ کے دل میں چُھپا نہ ہو میرے جگر میں اب نہیں مِلتا سُراغِ داغ داغ دہلوی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر ایک عِشق کے بعد، اور اُس کے عِشق کے بعد فراز! اِتنا بھی آساں نہ تھا سنبھل جانا احمد فراز
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جہاں بھی جانا، تو آنکھوں میں خواب بھر لانا یہ کیا، کہ دل کو ہمیشہ اُداس کر لانا احمد فرازؔ
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خلش بنے ہیں سبھی زخم لاعلاج ایسے ! کہ جس پہ کچھ بھی اثر اب دوا، دُعا نہ کرے شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آج کی شب میں پریشاں ہُوں، تو یُوں لگتا ہے آج مہتاب کا چہرہ بھی ہے اُترا اُترا پروین شاکر
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک شبِ غم کے اندھیرے پہ نہیں ہے موقوف تُونے جو زخم لگایا ہے، وہ گہرا اُترا پروین شاکر
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ابھی تقدیر کا اندازِ سِتم باقی ہے زیست بے کیف نہیں، لذّتِ غم باقی ہے ڈوبتے چاند! رفیقِ شبِ ہجراں میرے ابھی کچھ کہنے کو رُدادِ سِتم باقی ہے نُور بدایونی (نُور جہاں بیگم) دُخترِ چودھری اساس الدین
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دولت تمھارے حُسن سی سچ ہے نہیں کہیں حاصل مگر تمھیں یہ، خود اپنے لیے نہیں شفیق خلش
Top