نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    جناب من! قادری بھائی! آپ تو ہمارے لیے بہت محترم ہیں۔۔۔ بس وہ جملہ تو یوں ہی تفنن طبع کی خاطر لکھے تھے۔۔۔ ورنہ دل میں تو آپ کے لیے محبت و عقیدت موجزن ہے۔ جناب مبارک ہو! اشکال بالکل صحیح ہیں لیکن ایک کام اور کر لیجیے۔ ب کی وہ شکل جو آپ نے ع، ف،ق کے ساتھ لگائی ہے عین اسی شکل کو س اور ص کے ساتھ...
  2. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    ایک غزل پیش خدمت ہے۔ ابھی ابھی جیٹ آڈیو پر سن رہا تھا تو ورڈ میں ٹائپ کر ماری۔ آشا بھوسلے نے گائی ہے جبکہ چاچو جگجیت نے موسیقی ترتیب دی ہے۔۔۔۔ بہت پسند ہے مجھے۔۔۔ امید ہے کہ آپ کو بھی پسند آئے گی۔ اس سے آپ اندازہ کر پائیں گے کہ شعری مواد پاک نستعلیق میں کس طرح کا نظر آئے گا۔ سو حاضر ہے تازہ...
  3. محسن حجازی

    مبارکباد امن ایمان کی محسن کے عہدے پر ترقی

    اور ہاں! کافی دنوں سے جب جلدی میں پہلے صفحے پر تیزی سے سکرول کرتے ہوئے یہ مبارکباد والا پیغام پڑھتے ہوئے یہ خیال بھی آتا رہا کہ ناچیز کے علاوہ بھی کوئی محسن صاحب ہیں جنہیں حال ہی میں “امن ایمان“ کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔۔۔ یا للعجب! یہ کیسا عہدہ ہے؟ ہوتا ہوگا عرب ریاستوں میں کوئی پولیس...
  4. محسن حجازی

    مبارکباد امن ایمان کی محسن کے عہدے پر ترقی

    ماشاءاللہ! اپنی فہم و فراست کو داد دی ہے بالکل ابھی ابھی۔۔۔ کچھ ناموں کے نیچے محسن لکھا دیکھ کر میں ایک عرصے سے اس گمان میں تھا کہ پی ایچ پی بورڈ میں کوئی بگ ہے میں‌ لاگ آن ہوتا ہوں تو کچھ لوگوں کے نام کے ساتھ میرا نام جڑ جاتا ہے۔۔۔ سوچا نبیل بھائی کو اطلاع دی جائے۔۔۔ (مزید ایفی شنسی!) لیکن...
  5. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    جناب من! جناب قبلہ قادری صاحب! سب سے پہلے تو میں دست بوسی والے بیان پر اپنی اقامت کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ آپ کے ہاں ہاتھ چومنا برا نہیں، اور ہمیں بھی۔۔۔ آہو! تفنن بر طرف، میرا کورل ڈرا میں یکدم قطع و برید کا مقصد حاشاوکلا ہرگز یہ نہیں تھا کہ صرف میں‌کر گزروں اور باقی “ویلے“ دیکھتے رہیں۔...
  6. محسن حجازی

    ونڈوز ایکس پی اردو مواجہ۔ آپ کی رائے

    اعجاز انکل بالکل! ایسے لگتا ہے جیسے آپ آئینے میں دیکھ رہے ہیں۔ درانی صاحب کے کمپیوٹر پر اس کی تنصیب کے بعد ایک بار یہی صورت حال پیش آئی تو ہم بے حد حیران ہوئے! مجھے تو اس کی کوئی تکنیکی توجیہ بھی نہ سوجھی کہ بعمینہ آئینے والی صورت حال؟ چہ چکر است؟
  7. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    دیگر یہ کہ انشاءاللہ یوں ہی شکلیں اکٹھی ہوتی جائیں گی اور ہم اپنے پہلے مقصد دو کے جوڑ کا نستعلیق فونٹ تک پہنچ جائیں گے۔ حوصلے جواں رکھیے! قادری بھائی، آرٹ پیپر کا استعمال اگر ہو سکے تو سبحان اللہ۔ کیوں کہ اس سے آؤٹ لائن بہت ہموار آئے گی۔ روشنائی بھی کوئی مختلف منتخب کیجیے اس قسم کی کہ پھیلے...
  8. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    جناب من! جوہر نستعلیق، نفیس نستعلیق سمیت کسی نے اپنا کام کھول کر رکھا ہی نہیں میں کس چیز پر بنیاد رکھتا؟ دوم یہ کہ آپ نے میری کاپی رائٹ والی بات کا ذکر کیا، ایسا اوپن سورس پروجیکٹ میں تو ہوسکتا ہے جہاں کوئی فرد یا ادارہ ذمہ دار نہیں لیکن اس انداز میں کام حکومتی سطح پر تو ممکن نہیں کیونکہ بہت سے...
  9. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    جناب آپ حضرات بھی تبصرہ کیجیے اور کھل کے کہیے خواہ خیالات کی تکرار ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ ثانیاً خط فیض لاہوری یا نوری نستعلیق کا نفیس نستعلیق یا پاک نستعلیق سے موازنہ کرنا سیب اور کیلوں کا تقابلی جائزہ لینے والی بات ہے۔
  10. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    کچھ فوری تجزیاجات کے بعد میں نے ب کی ایک ابتدائی شکل اور ک، الف، دال اور لام کی آخری اشکال اخذ کی ہیں۔ ابھی اتنا ہی کر سکا ہوں۔ اس طرح ہمارے پاس اشکال کی تعداد الحمداللہ 5 ہو گئی ہے! مبارک ہو سب کو! اس کورل ڈرا کی فائل کو آؤٹ لائن موڈ میں دیکھیے۔ آخری صفحے پر اشکال موجود ہیں اور کچھ الفاظ بھی...
  11. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    گرڈ سے کام نہیں چلے گا خطاطی کے مروجہ اصولوں پر ہی لکھنا ہوگا۔ دوسری بات جو میں نے ایک ماہر سے بات کرنے کے بعد دریافت کی ہے وہ یہ کہ سادہ کاغذ پر لکھے ہوئے ترسیمہ جات مسئلہ کریں گے آرٹ پیپر کا استعمال ضروری ہے۔
  12. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    اور ابھی 198 اشکال کے باوجود میں کنجوس ساس کی طرح اس کی پرفارمنس بڑھانے کے چکر میں رہتا ہوں۔۔۔ اور قادری بھائی! شاباش! جی خوش ہوا! کیا بات ہے۔ یہ آپ نے ٹک کے نشان لگا رکھے ہیں کچھ ترسیمہ جات پر اس کا مطلب کہ انہیں درست تصور کیا جائے؟ دوم یہ کہ آپ چاروں خطوط یعنی خط کرسی، زیریں خط اور ان کے...
  13. محسن حجازی

    پراجیکٹ کا آغاز

    آج ہی کچھ صحت یاب ہوا ہوں تو دفتر آ کر بیٹھا ہوں آپ کا پوسٹ کیا ہوا فونٹ دیکھا۔ پہلے تو بتائیے کہ کہاں سے ہاتھ لگا۔ دوم یہ کہ یہ بالکل بھی نہیں چلتا۔ اس میں صرف GSUB کا ٹیبل ہے اور کچھ بھی نہیں۔ نستعلیق فونٹ میں اگرGPOS ٹیبل نہیں تو اس کا مطلب یہ کہ یہ فونٹ نستعلیق ہی نہیں۔ کیوں‌کہ Cursive...
  14. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    ایک بہت بڑی غلط فہمی کا ازالہ کرتا چلوں کہ نوری نستعلیق بھارتی نہیں خالصتا پاکستانی کوشش ہے جناب احمد جمیل مرزا کی۔ ان کے ترسیمہ جات چرا لیے گئے تھے جو بعد میں بھارت لے جائے گئے۔ ان کا کمال صرف اتنا کہ ایم ایف سی کو استعمال کرتے ہوئے اسے گرافیکل انٹرفیس دے دیا۔ خوبصورتی اور حسن۔ مجھے اس بات پر...
  15. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    قادری بھائی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔
  16. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    نوری ڈکشنری قائداعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری جناب سید مطلوب الحسن کمپیوٹنگ سے بے حد شغف رکھتے تھے آپ نے اردو کے ان ترسیمہ جات کی ایک جامع فہرست بنائی جن کی مدد سے تقریبا اردو کے تمام الفاظ لکھے جا سکتے ہیں تعداد میں کوئی سترہ ہزار۔ اسے نوری ڈکشنری کہتے ہیں۔ نوری اس لیے کیوں کہ بعد میں یہی صاحب...
  17. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    جی شاکر آپ کا مشاہدہ بالکل ٹھیک ہے۔ اصل میں ک، گ اور ل کی ابتدائی اور درمیانی اشکال کو پھر سے ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے جس میں یہ "ٹیڑھ" نہ ہو۔ اس بات کا احساس مجھے بھی ہے۔لیکن آنے والی پہلی ریلیز میں اسے شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس وقت دوسرے فیچرز پر نظر ہے۔ بعد میں جیسا کہ میں نے عرض کیا...
  18. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    فونٹ کی رفتار کو سب سے زیادہ "ڈز" لگتی ہے کرننگ سے۔ کرننگ کہتے ہیں حروف کے درمیان وقفے کو۔ نستعلیق میں بڑی ے کی اختتامی شکل پچھلے حروف پہ جا چڑھتی ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے لیے ان تمام الفاظ کی فہرست جو پیچھے جا ٹکراتے ہیں، اور پھر انہیں کتنا آگے کیا جانا چاہیے دینا پڑتی ہے۔ اس وقت جو فائل آپ...
  19. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا۔۔۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔۔۔ شاکر کیریکٹر بیسڈ نستعلیق میں یہ مسئلہ ہے۔ نوری نستعلیق پہلے سے کتابت شدہ بائیس ہزار کے قریب الفاظ ہیں۔لہذا اس تک نہیں پہنچا جا سکتا دوسرے یہ کہ اگر نستعلیق ٹائپوگرافی اس قدر آسان کام ہوتا تو 17 ویں صدی میں فورٹ ولیم کالج اور پھر...
  20. محسن حجازی

    پاک نستعلیق کے ایک مکمل نمونہ

    شاکر مجھے آپ کو جواب بھی دینا تھا ذپ کا لیکن بس آج ہی دفتر آیا ہوں کوئی دو روز سے چھٹی پر ہوں بخار کے سبب۔ آج بھی ایک اہم کام کے سلسلے میں بخار سمیت ہی آنا ہوا ہے ورنہ شاید نہ آتا۔ بس یہاں اسلام آباد میں انگلینڈ کا سا حال ہے سارا سارا دن بارشں اور بہت سرد اور مرطوب موسم ہوگیا ہے۔ فونٹ کے...
Top