نتائج تلاش

  1. اسد

    کیا جمیل نوری نستعلیق پر مزید کام ہونا چاہئے؟

    کیا اس میں صرف ترسیمے ہیں یا ان کے پوسٹ‌سکرپٹ نام بھی موجود ہیں؟ اگر یہ لسٹ مہیا کر دیں تو اس کی بنیاد پر بات آگے بڑھ سکے گی اور نئی تجاویز بھی سامنے آئیں گی۔
  2. اسد

    اردو سب ٹائیٹلز

    ایک یا دو مرتبہ تو کئی افراد کر سکتے ہیں جو یہ کام سیکھنا چاہیں یا کم از کم جاننا چاہیں اور ایک یا دو فلموں یا ٹی وی پروگرامز کی ایک یا دو اقساط کے سب ٹائٹلز تیار کر لیں وہ بھی صرف انگلش srt فائلز سے۔ کیونکہ اس طرح کسی خصوصی سوفٹویئر کی ضرورت نہیں پڑتی، نوٹ پیڈ میں srt فائل کی تدوین ہو جاتی ہے...
  3. اسد

    ہندی سے اردو ترجمہ / تبدیلی کی ویب سائٹس

    ابھی پرانی لڑیاں دیکھتے ہوئے ہندی سے اردو اور اردو سے ہندی کنورٹر میں ڈاکٹر عباس ملک اور کرلپ CRULP کے روابط پر کلک کیا تو پتہ چلا کہ دونوں کام نہیں کر رہے۔ تلاش کرنے پر www.sanlp.org پر ڈاکٹر عباس ملک کے ہندی اردو مشین ٹرانسلیشن پیج کا ربط ملا۔ میں نے سوچا کہ ٹیسٹ کر کے دیکھوں۔ پرانی لڑی میں...
  4. اسد

    تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے پاکستانی احباب متوجہ ہوں (خاص کر لاہور اسلام آباداور راولپنڈی آس پاس )

    میں نے ابھی یہ تحریر دیکھی ہے، اب تو وقت گزر چکاہے۔ کیا محفل سے کوئی اس کے لئے رجسٹر ہوا ہے؟ میرے پاس یہ سائٹ کھل نہیں رہی تھی، اس لئے مجھے پروکسی سرور استعمال کرنا پڑا پھر یہ سائٹ دیکھی۔ کیا پاکستان میں کسی اور کو بھی ایسا مسئلہ ہواتھا؟
  5. اسد

    اردو سب ٹائیٹلز

    ویسے تو یہ لڑی دیکھے ہوئے پانچ مہینے ہونے والے ہیں لیکن کاہلی کا کوئی علاج نہیں :) کیسے؟ اگر کسی کام میں پیسے ہوں گے تو کوئی نہ کوئی کر ہی لے گا۔ اگر کچھ بتا سکیں تو شاید کوئی اپنی کمائی کی خاطر دوسروں کا بھلا کر دے۔ سب ٹائٹل تیار کرنے اور انہیں ویڈیوز میں شامل کرنے کے لئے بہت سے پروگرام (اوپن...
  6. اسد

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    آج 'اورفن بلیک' (Orphan Black) کا دوسرا سیزن شروع ہو رہا ہے۔ اس میں ٹاٹیانا مسلانی (Tatiana Maslany) کئی (اب تک آٹھ) ہم شکل عورتوں کے کردار ادا کر رہی ہیں، جو کلون ہیں۔ یہ بی بی سی امریکہ کی پیشکش ہے۔ ابھی دو ہفتوں میں کئی جاری سیریز نے ایک یا دو ہفتے کا وقفہ لیا تھا، لیکن اب یہ تمام دوبارہ...
  7. اسد

    اسلام بلحاظ ملک

    پ خ = پخ۔ عام طور پر گھوڑے/گدھے کی نسل کے کم عمر جانور جنہیں سدھانے کی غرض سے گھوڑا/گدھا گاڑی میں بم کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے اور وہ گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہیں۔ محاورے میں: وہ چیز جو کام تو کوئی نہ کرے لیکن اسے ساتھ رکھنا پڑے اور چارہ پانی بھی ڈالنا پڑے۔
  8. اسد

    اردوزبان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ / نئے الفاظ کی تشکیل

    اگر اس لڑی کا مقصد کچھ کام کرنا ہے تو فرہنگ اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ پر نظر ڈال لیں۔ پہلے یہ فائلیں ای سنپس پر اپلوڈ کی تھیں، اب شاید وہ سائٹ ختم ہو چکی ہے۔ اگر کہیں گے تو میں یہ فائلیں تلاش کر کے دوبارہ اپلوڈ کر دوں گا۔ صفحات کے سکین موجود ہیں اور انگلش او سی آر ہو چکی ہے، اب صرف اردو ٹائپ کرنا...
  9. اسد

    فونیٹک کی بورڈ کا آپشن نہ جانے کہاں غائب ہوگیا

    کنٹرول پینل میں 'Change keyboards or other input methods' پر کلک کریں، 'Region and Language' کی ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں 'Change Keyboards...' کے بٹن پر کلک کریں، ٹیکسٹ سروسز کی ونڈو کھلے گی جو کچھ ایسی ہونی چاہئیے: کیا آپ کے سسٹم میں اس ونڈو میں اردو کی‌بورڈ موجود ہے؟
  10. اسد

    ایکسس ڈیٹا بیس 2007کی فوٹوز ڈیٹا بیس کو وژول بیسک میں کیسے امپورٹ کروں

    کیونکہ ایکسیس اور وی بی کے ڈیٹا ٹائپ مختلف ہیں اس لئے آپ کوڈ لکھے بغیر 'اٹیچمنٹ' ڈیٹا ٹائپ میں محفوظ تصاویر کو وی بی میں نہیں دکھا سکتے۔ میرا خیال ہے کہ اٹیچمنٹ ڈیٹا ٹائپ میں ہر فائل (اٹیچمنٹ) کے لئے ڈیٹا بیس میں تین چیزیں محفوظ ہوتی ہیں۔ مثلاً اگر آپ تصویروں کی فیلڈ کا نام pic رکھتے ہیں تو...
  11. اسد

    کیا جمیل نوری نستعلیق پر مزید کام ہونا چاہئے؟

    ہم سب پروگرامر یا فونٹ ڈیویلپر نہیں ہیں لیکن انسانی پروفریڈنگ کا کام کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر ترسیمہ‌جات کی لسٹ دستیاب ہو تو مائکروسوفٹ ایکسیل یا اوپن آفس کیلک(Calc) میں ترسیموں کو مختلف فونٹس میں ظاہر کر کے اس کی پروفریڈنگ کر سکتے ہیں۔ یہ لسٹ کس فورمیٹ میں ہے؟
  12. اسد

    ایکسس ڈیٹا بیس 2007کی فوٹوز ڈیٹا بیس کو وژول بیسک میں کیسے امپورٹ کروں

    میں نے بہت پہلے ایکسیس ڈیٹا بیس سے امیج VB5 میں استعمال کیے تھے لیکن اس کے لئے VB پروگرامنگ کے بجائے ایک گرافک لائبریری استعمال کی تھی۔ وی بی 5 میں تصاویر کی سپورٹ تو تھی لیکن کسی نے اس کا استعمال نہیں کیا تھا۔ اس کے باوجود کہ لائبریری استعمال کرنے پر ایکسیس کے ذریعے محفوظ کردہ تصاویر کو وی بی...
  13. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    اب آپ بھی ہماری تہذیب کو مشرف بہ اسلام کرنے پر تل گئے :cool: جی ہاں، چاہے میرا دین مجھے کچھ اور سکھاتا ہو، میری تہذیب مجھے یہی سکھاتی ہے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہماری تہذیب اسلامی تہذیب نہیں ہے۔ ہماری تعلیم اسلامی ہے لیکن ہماری تہذیب (یعنی ہمارے اعمال) کچھ اور ہے۔ تعلیم تو مجھے بھی یہی دی...
  14. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    آپ کا مطلب ہے کہ یہی منطق اگر مغربی لوگ استعمال کریں تو وہ یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ "اسلامی تہذیب کے مطابق کوئی فرد چاہے تو اپنی بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے سکول بھیجے اور چاہے تو ان کے سکول کو بم سے اڑا دے"۔ میں نے جو دوغلے پن کے بارے میں لکھا تھا وہ یہی ہے، ہماری تہذیب جسے آپ زبردستی...
  15. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    میں اس بحث/موازنہ سے ہی متفق نہیں ہوں، ایک دین کی تعلیمات کا آپ ایک مختلف، غیر مذہبی معاشرے کے افراد کے اعمال سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ اس سے معاملے میں دوغلا پن اور تعصب آ گیا ہے۔ یہاں یہ کہا جا رہا ہے کہ "اسلامی تہذیب" تو وہ اچھی اچھی کتابی باتیں ہیں جن پر مسلمان عمل نہیں کرتے اور جو مغربی ممالک...
  16. اسد

    ن لیگ کی کارکردگی پی پی سے 59 فیصد بہتر،نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست

    گیلپ پاکستان کی سائٹ پر پی ڈی ایف موجود ہے۔ PERFORMANCE RATINGS OF GOVERNMENT, STATE AND CIVIL SOCIETY رپورٹ پڑھی نہیں صرف دیکھی ہے اور دیکھ کر 'سب اچھا ہے' کا نہیں بلکہ 'لیسر ایول' کا تاثر ابھرتا ہے۔
  17. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    یہ لڑی آپ نے شروع کی تھی اور اب تک ایک کالم نگار کی تحریر کا ربط لگانے کے علاوہ آپ کا حصہ یہ تھا: پھر جب خاموشی چھا گئی تو آپ نے یہ پھلجھڑی چھوڑ دی: اس موقعے پر یہ پڑھ کر مجھے ایک محاورہ یاد آیا جو 'بھس میں چنگاری لگا' سے شروع ہوتا ہے۔ :) مناسب سمجھیں تو لکھ دیں اندھوں میں کون کون شامل ہے۔ :)
  18. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    وہی جو اقوام متحدہ کے "انسانی حقوق کا آفاقی منشور" کی بنیاد ہیں۔ آپ تو عیسائیت کی واہ واہ کرنے لگے!!! :eek: یہاں اوریا کے کالم پر بات ہو رہی ہے جس میں انہوں نے رسل کو اسلام دشمن قرار دیا ہے، میرے نزدیک یہ اوریا کا تعصب ہے۔ جہاں تک اسرائیل کا تعلق ہے تو رسل نے مشرقِ وسطىٰ میں اسرائیل کی جارحانہ...
  19. اسد

    بد دیانتی اور تعصب کی انتہا ، حل کیا ہے؟ اوریا مقبول جان

    رسل فلسفی تھا اور جنگ کے خلاف تھا، لہٰذا تمام دہشتگرد اس کے دشمن ہیں۔ مذہب کے متعلق اس کے خیالات کی وجہ سے تمام مذاہب کے شدت پسند اسے اپنے مذہب کا دشمن قرار دیتے ہیں۔ لیکن متعصب اور/یا شدت پسند مسلمانوں کے نزدیک اس کے اسلام دشمن ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ رسل نے اصولوں کی بنیاد پر یہودیوں کے لئے...
  20. اسد

    ایک قابل توجہ اخلاقی مسئلہ

    مسئلہ اردو محفل پر نہیں ہے بلکہ آپ کے کمپیوٹر میں ہے۔ میں نے ابھی اوپرا 18 میں اردو محفل کا صفحہ کھولا ہے اور کوئی اشتہار نہیں ہے۔ اوپرا 18 میں کوئی ایکسٹینشن انسٹال نہیں ہے، یعنی جو کچھ ویب سائٹ دکھائے گی نظر آئے گا۔ فورم میں تحریر کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کو صاف نہیں کریں...
Top