نتائج تلاش

  1. رانا

    یہ ہے قادیانی مذہب

    شمشاد بھائی بات ملانے کی نہیں۔ بلکہ الزامی طور پر میں یہ بتا رہا ہوں کہ اگر تعریف ہی کرنا انگریز کا ایجنٹ ہونے کے لئے کافی ہے تو پھر یہ کام تو ان کے اجداد بھی کرتے رہے تھے۔ جبکہ مرزا صاحب نے تو کسی وجہ سے تعریف کی تھی۔ اور ہرجگہ یہ ذکر کیا کہ میں اس لئے تعریف کرتا ہوں کہ ہندوستان کے مسلمان خصوصا...
  2. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    لفظ توفی کے بارے میں واضع حقائق: یہاں آپ نے توفیتنی کے معنی اٹھا لینا کے کئے ہیں۔ اور وضاحت کی ہے کہ توفی کا ایک مطلب پورا لینے کے بھی ہوتے ہیں۔ اور آپ نے اسے لغت سے ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ توفی کے یہ معنی بھی ہوتے ہیں۔ لیکن بہتر ہوتا کہ آپ لغات سے یہ بھی بتاتے کہ جب کبھی یہ لفظ...
  3. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    ابن حسن صاحب۔ آپ نے حضرت مسیح کے متعلق وہ احادیث پیش کی ہیں جن میں ان کے نزول کے ساتھ "آسمان" کا لفظ بھی ہے۔ جبکہ یہ ایک مسلمہ بات ہے کہ کسی صحیح حدیث میں نزول کے ساتھ "آسمان" کا لفظ نہیں ہے۔ اس لئے مناسب ہوگا اگر آپ ان کتب کے عکس پیش کرسکیں۔ جس صفحہ پر حدیث ہے وہ بھی اور اسی کتاب کا ٹائیٹل پیج...
  4. رانا

    یہ ہے قادیانی مذہب

    کیا مرزا صاحب نے اپنی کتاب میں اپنے آپ کو خود کاشتہ پودا لکھا؟ اوپر جو صفحہ اسکین کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ سامنے ہی ہے اس کو دوبارہ پڑھ جائیں اس میں انہوں نے صرف اپنے خاندان کی نسبت وہ الفاظ استعمال کیئے گئے ہیں جو کہ مرزا صاحب کا مخالف اور سنی خاندان تھا۔ اگر وہ تھا تو ہوتا پھرے...
  5. رانا

    یہ ہے قادیانی مذہب

    ملکہ وکٹوریہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا جواب: اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ملکہ معظمہ کے مسلمانوں پر احسانات کا ذکر کر کے اس کی شکرگزاری کی ہے اس کے قیام امن اور قیام انصاف وعدل کی تعریف کی ہے اور قرآنی حکم وَقُولَا لَہٗ قَوْلاً لَّیِّناً کہ اسے نرمی اور ملائمت سے بات کہو ، کے مطابق...
  6. رانا

    یہ ہے قادیانی مذہب

    جہاں تک اس بات کا تعلق ہے مرزا صاحب نے دوسرے علما کو کافر کہا کوئی یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ مرزا صاحب نے اس میں پہل کی ہو۔ مرزا صاحب کے خلاف 12 سال تک متواتر کفر کے فتوے شائع ہوتے رہے آخر 12 سال کے بعد مرزا صاحب نے یہ لکھا کہ میں ان لوگوں کو بہت سمجھاتا رہا کہ یہ طریق کفر کے فتؤوں کا مناسب نہیں۔...
  7. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    شمشاد بھائی میں نے قادیانی مذہب والے دھاگے میں ایک جواب ارسال کیا ہے لیکن میسج ملا ہے کہ ناظم کی منظوری کے بعد ہی ظاہر ہوگا۔ امید ہے کہ منظوری عنایت فرمائیں گے۔
  8. رانا

    یہ ہے قادیانی مذہب

    شمشاد بھائی آپ کی خواہش پر اس دھاگے کا تھوڑا سا مطالعہ کیا ہے۔ حیرت ہے کہ مضمون کی ابتدا میں تو دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تحقیقی مضمون ہے لیکن اعتراضات کی تمام بنیاد فرضی باتوں پر بلاثبوت رکھی گئی ہے۔ انگریزوں کے پشت پناہی کا کوئی ایک ہی تاریخی ثبوت دیا ہوتا۔ یہ بالکل غلط ہے۔ اسے جب تک حوالے سے ثابت...
  9. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    جناب بہتر ہوگا ان تمام باتوں کو مستند حوالہ جات سے ثابت کریں۔ اسکینر اگر نہیں ہے تو ضرورت بھی نہیں۔ میرے پاس تمام کتابیں موجود ہیں میں بآسانی چیک کر لوں گا۔ صرف حوالہ مستند اور درست ہونا چاہئے کتاب کے نام کے ساتھ اور صفحہ نمبر بھی۔
  10. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    لفظ نزول کی حقیقت: نزول عربی زبان کا لفظ ہے مگر قرآن، احادیث اور لغت عرب میں ہرگز اس کا مفہوم "آسمان" سے اترنا نہیں لیا جاتا۔ بلکہ کبھی تو اعزاز کے لئے مہمان پر بھی نزیل کا اطلاق کیا جاتا ہے اور اکثر ہر وہ چیز جو خداتعالی کے حکم سے زمین پر پیدا ہو اس پر بھی نزول کا لفظ بولا جاتا ہے۔ لفظ نزول کی...
  11. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    محترم ابن حسن، جزاک اللہ کہ آپ بڑی محنت کررہے ہیں مرزا صاحب کی کتابوں کے حوالے دے کر کہ وہ حیات کے قائل تھے۔ جناب آپ کے حوالے یہ ظاہر کررہے ہیں کہ وہ صرف نبوت سے پہلے اس کے قائل تھے۔ اور جو حوالے آپ بعد کی کتابوں سے دئے ہیں کہ شائد وہ بعد میں بھی دوبارہ آنے کے قائل تھے تو جناب میں اس بات کی بار...
  12. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    محمود غزنوی صاحب بہتر ہوگا آپ نے جو پوانٹس اٹھائے ہیں وہ درست حوالہ جات کے ساتھ نقل کردیں پھر دیکھ لیتے ہیںِ۔
  13. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    شمشاد بھائی آپ کو شائد اس بات کا علم نہیں۔ اس لئے آپ ایسی بات کررہے ہیں۔ ورنہ یہ آپ کے علما کے نزدیک بھی متفق علیہ امر ہے کہ نبی اپنی وحی کے اجتہاد میں غلطی کرسکتا ہے۔ لیکن شائد آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وحی بھی غلط ہوسکتی ہے تو یہ درست نہیں۔ نبی کی ہر وحی اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اس میں کبھی کوئی...
  14. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    محمود غزنوی صاحب کونسا الہام غلط درج کردیا ہے انہوں نے اس کتاب میں؟ اور کونسے کافی مندرجات کو غلط ثابت کردیا بعد میں؟ یاد رکھیں اس کتاب کا کوئی حصہ بھی منسوخ نہیں سمجھا جاتا۔ صرف ایک حیات مسیح کا عقیدہ ہے جو انہوں نے اس میں بیان کیا ہے۔ لیکن آپ یہ تاثر دے رہے ہیں جیسے اس کے کافی مندرجات مسترد...
  15. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    محمود غزنوی صاحب ویڈیو کوئی اتنی لمبی چوڑی نہیں ہے غالبآ 18 سے 20 منٹ کی ہے۔ اور وقت کی کمی کے باعث ہی ویڈیو شئیر کررہا ہوں کیوں کہ یہاں کراچی میں لوڈ شیڈنگ نے اودھم مچایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک تو فرصت کے اوقات کم ہوتے ہیں اور جب فرصت ہو تو لائیٹ کا مسئلہ۔ بہرحال ویڈیو دیکھنا بہت ضروری ہے...
  16. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    کیا مرزا صاحب نے دعوی نبوت یا دعوی مسیحیت کسی کے مشورہ سے کیا؟ محترم ابن حسن صاحب آپ نے جو یہ اعتراض کیا ہے کہ مرزا صاحب نے مسیح ہونے کا دعوی کسی کے مشورہ سے کیا یہ بالکل غلط ہے۔ نبوت کے دعوے کبھی کسی کے مشورہ سے نہیں کیئے جاتے۔ اس طرح کے اعتراضات صرف عوام کو متنفر کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں۔ یہ...
  17. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    شمشاد بھائی یہاں میری مراد ایسے عقائد نہیں جو مشرکانہ اور گندے ہوں۔ کیونکہ ایسے عقائد تو فطرت سے متصادم ہوتے ہیں اور آپ کی بات بالکل درست ہے کہ وہ تو آتا ہی ان کی اصلاح کے لئے ہے اوروہ نبوت سے پہلے ہی اپنی معصوم فطرت کی بنا پر ان سے متنفر ہوتا ہے۔ جو بات میں سمجھانا چاہ رہا تھا شائد ٹھیک سے نہیں...
  18. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    جناب یہ بالکل درست ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے براھین احمدیہ میں حیات مسیح کا عقیدہ بیان کیا تھا۔ اور اسی کتاب میں اپنے وہ الہامات بھی درج کئے تھے جن میں اللہ تعالی نے آپ کو عیسی ابن مریم کہہ کر پکارا تھا۔ لیکن اس وقت آپ کیونکہ ان الہامات کو ظاہر پرمحمول نہیں کرتے تھے اسی لئے ان الہامات کے ساتھ اسی...
  19. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    محترم ذرا اسے غور سے پڑھیں کہ اس حوالہ میں انجیل کا ذکر ہے مسیح کی ہجرت کا ذکر نہیں۔ اور انجیل اس وحی کے مجموعے کے نام ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام پران کی وفات تک نازل ہوتی رہی۔ جس طرح قرآن مجید آنحضرت صلیہ اللہ علیہ وسلم کی وفات تک نازل ہوتا رہا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ اے محمدؐ...
  20. رانا

    حضرت عیسٰی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اٹھایا گیا یا ۔۔۔۔

    ایک مناظرہ حیات اور وفات مسیح پر ایک احمدی عالم اور اہلسنت عالم کے درمیان جو تین گھنٹوں پر مشتمل ہے آج ہی کچھ سرچ کرتے ہوئے ملا۔ کیونکہ موضوع کے بالکل مطابق ہے اس لئے صرف معلومات کی خاطر شئیر کررہا ہوں۔
Top