نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    باتیں اِدھر اُدھر کی -- اِدھر اُدھر سے

    متفق۔ قیصرانی صاحب نے بھی میری ہی بات کو آگے بڑھایا ہے۔ مطلب یہ کہ آزادیٔ اظہار تو ہو، تاہم ناگوار نہ گذرے۔
  2. تلمیذ

    باتیں اِدھر اُدھر کی -- اِدھر اُدھر سے

    میرا خیال ہےہر دھاگے پر موضوع سے ہٹ کر ٖغیر متعلقہ بات چیت کرنا ایک غلط رجحان اور بعد میں وقت کا ضیاع ہی ثابت ہوتاہےکیونکہ گمان غالب ہے کہ تمام محفلین اس میں دلچسپی نہیں لیتے اور موضوع صرف دو چار افراد کے درمیان ایک مکالمے کی صورت اختیار کر لیتاہے۔ سنجیدہ موضوعات پر صرف سنجیدہ اور متعلقہ...
  3. تلمیذ

    ایک شام شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے نام

    ویسے الف نظامی صاحب نے تو بروقت اس تقریب کے بارے میں یہاں پر پوسٹ کر دیا تھا
  4. تلمیذ

    مغربی سوٹ میں ملبوس ایک دیسی آدمی! ...روزن دیوار سے… عطاالحق قاسمی

    بہت عمدہ جی۔ قاسمی صاحب تو اپنا رنگ جما ہی لیتے ہیں1
  5. تلمیذ

    ایک شام شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے نام

    نبیل صاحب تو خیر پیغام بھیجیں گے ہی۔ اس عاجز کی طرف سے بھی جناب شاکرالقادری صاحب ، ساجد صاحب اور دیگر حاضرینِ کرام کی خدمت میں سلام اور نیک خواہشات ضرور عرض کیجئے گا۔ اور ظاہر ہے رپورٹ اور تصاویر تو آپ شامل محفل ضرور کریں گے ۔ (لیکن ساجد صاحب کی سابقہ تقریب کی رپورٹ کی طرح نہیں :) )
  6. تلمیذ

    باتیں اِدھر اُدھر کی -- اِدھر اُدھر سے

    پُر لطف بحث ہے لیکن میں' رہائشی مکان کی خریدو فروخت 'کے ساتھ اس کے تعلق کو ڈھونڈھنے کی کوشش کررہاہوں۔:rolleyes:
  7. تلمیذ

    "زیست" کا منٹو نمبر

    رسالے پرایک مفصل رپورٹ تحریر کرنے کا شکریہ، راشد صاحب۔ جزاک اللہ!
  8. تلمیذ

    2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

    جناب عالی، اس فقرے میں آپ نے خود بات ختم کر دی ہے۔ آپ کی کہانی کئی لوگوں کی کہانی ہے۔ لیکن حقیقت وہی ہے کہ ہم انسانون کو فقط وہی کچھ نظر آتا ہے جو ہمارے سامنے ہوتا ہے یا ہم پر بیت چکا ہوتاہے۔ تاہم، مشاہدے میں یہ آیا ہے کہ ہمارے لئے مستقبل میں جو کچھ ذات باری کی مشیت میں ہوتاہے وہ بعض اوقات ہماری...
  9. تلمیذ

    مورنگا یا سوہانجنا : ایک کرشماتی پودا

    ادھر ہمارے علاقے ،گجرات، گجرانوالہ، لاہور یعنی ماجھے میں بھی (بلکہ میراخیال ہےپورے پنجاب میں) اس کا یہی نام ہے۔
  10. تلمیذ

    صریرِ خامہ : عالمی خطاطی کانفرنس

    اشتیاق علی، آپ نے بہت عمدہ انداز سے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے،۔ اور یقیناً آپ نے تصاویر بھی لی ہوں گی۔ براہ کرم انہیں بھی شئیر کریں۔
  11. تلمیذ

    رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

    نہیں، اسلام آباد سے بھی س طرح کے واقعات کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ دراصل لاقانونیت کے اس دور میں ہر جگہ 'جس کی لاٹھی اس کی بھینس' والا معاملہ ہے۔ اور اسی خدشے کی وجہ سے متفرق معلومات حاصل کرنے کے لئے براک صاحب نے یہ دھاگہ کھولا ہے۔
  12. تلمیذ

    رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

    میں خوش قسمتی سے ایسے کسی ناگوار عملی تجربے سے محفوظ رہا ہوں اور اللہ سے دعا ہے کہ مولا کریم سب کو بچائے۔ تاہم ادھر ادھر سے باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں۔ اور احباب بھی اپنے مشاہدات و تجربات اس دھاگے میں خوب پوسٹ کررہے ہیں۔
  13. تلمیذ

    رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

    غزنوی صاحب نے مکان یا پلاٹ خریدنے سے متعلقہ چیدہ چیدہ معلومات کو اتنے جامع انداز میں فراہم کرکے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ تاہم، اس طرح کے کے آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے دوران درپیش ہمارےعدالتی اور کچہریوں کے نظام اور متعلقہ اہل کاروں کی چیرہ دستیاں ایک الگ مضمون کی متقاضی ہیں۔
  14. تلمیذ

    رہائشی مکان کی خریدوفروخت کا طریقہ کار؟

    اسے حدود اربعہ کہتے ہیں اور غزنویصاحب نے لکھا ہے کہ یہ پلاٹ یا رقبہ کی سابق رجسٹری مین درج ہوتا ہے۔
  15. تلمیذ

    چھوٹی بات، بڑا سبق

    رکشہ والے کے جذبات و احساسات کو راوی نے خوبصورت لفاظی کے ساتھ پڑھے لکھے لوگوں کے پڑھنے کے قابل اور اثر انگیز بنایا ہے۔
  16. تلمیذ

    صریرِ خامہ خطاطی کانفرنس میں القلم تاج نستعلیق پر دی گئی پریزنٹیشن

    بے حد شکریہ، نظامی صاحب۔ اس مقالے سےتاج نستعلیق فونٹ سے متعلق معلومات میں مزید اضافہ ہوا ہے کیوں کہ یہ دو دسمبر کو ہونے والی تقریب میں پڑھے جانے والے مضامین کی نسبت زیادہ مفصل اور واضح ہے۔ اللہ تعالےٰ سے دعا ہے کہ جناب شاکر القادری صاحب اور ان کی ٹیم کو صحت، ہمت، مطلوبہ وسائل اور ثابت قدمی سے...
  17. تلمیذ

    کمپیوٹر کورس کی ہوم ٹیوشن شروع کریں۔

    بلال صاحب، اس سلسلے میں آپ خرم شہزاد خرم سے ذاتی مشورہ بھی کر لیں، انہوں نے حال ہی میں ایک کمپیوٹر انٹی ٹیوٹ شروع کیا ہے۔ امید ہے ہے آپ کو ا ن سے کافی سود مند معلومات ملیں گی۔
  18. تلمیذ

    صریرِ خامہ : عالمی خطاطی کانفرنس

    نامعلوم وجوہ کی بنا پر تصاویر نظر نہیں آرہی ہیں۔ بس ایک چوکھٹاہے جس میں IMG درج ہے۔
  19. تلمیذ

    صریرِ خامہ : عالمی خطاطی کانفرنس

    شراکت کا شکریہ ، اشتیا ق علی صاحب! اس عین متوقع عزت افزائی کے لئے باری تعالےٰ کے حضور شکر گذاری اور جناب شاکرالقادری کی خدمت میں مبارکباد!:applause:
  20. تلمیذ

    دی ایڈن گارڈن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی

    یہ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، منصور صاحب۔ تصویر کو ساتھ لگانے کی کوئی اور وجہ نہیں ہو سکتی، سوائےقائد محترم کے ساتھ اظہار عقیدت کے۔ اور جیسا کہ خرم نے تحریر کیا ہے، یہ بات وہاں پر پسند کی گئی ہے۔ ویسے آپ اظہار رائے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ؕ
Top