نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ہم نے خود مسکرا کے دیکھا ہے مسکراہٹ بھی نوحہ خوانی ہے عبدالحمید عدم
  2. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدم جھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے عبدالحمید عدم
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کیسے آئے گا نہ سر درد کو آرام عدمؔ میرے احباب کو تقریر کی بیماری ہے عبدالحمید عدم
  4. زیرک

    مجھے عشق فقیر بلاتا ہے اک جست بھری پرواز ہوا من سادھو سے شہباز ہوا اب نو دروازوں سے آگے دسویں...

    مجھے عشق فقیر بلاتا ہے اک جست بھری پرواز ہوا من سادھو سے شہباز ہوا اب نو دروازوں سے آگے دسویں کا بلاوا آتا ہے
  5. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    بہت گھٹن ہے بہت گھٹن ہے کوئی صورتِ بیاں نکلے اگر صدا نہ اٹھے، کم سے کم فغاں نکلے فقیرِ شہر کے تن پر لباس باقی ہے امیرِ شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے حقیقتیں ہیں سلامت تو خواب بہتیرے اداس کیوں ہو جو کچھ خواب رایگاں نکلے وہ فلسفے جو ہر اک آستاں کے دشمن تھے عمل میں آئے تو خود وقفِ آستاں نکلے ادھر...
  6. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    سنبھل اے دل سنبھل اے دل، تڑپنے اور تڑپانے سے کیا ہو گا جہاں بسنا نہیں ممکن، وہاں جانے سے کیا ہو گا چلے آؤ کہ اب منہ پھیر کر جانے سے کیا ہو گا جو تم پر مر مٹا، اس دل کو تڑپانے سے کیا ہو گا ہمیں سنسار میں اپنا بنانا کون چاہے گا؟ یہ مسلے پھول سیجوں پر سجانا کون چاہے گا؟ تمناؤں کو جھوٹے خواب...
  7. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    بانٹ کے کھاؤ بانٹ کے کھاؤ، اس میں، بانٹ کے بوجھ اٹھاؤ جس رستے میں سب کا سکھ ہو، وہ رستہ اپناؤ اس تعلیم سے بڑھ کر جگ میں کوئی تعلیم نہیں کہہ گئے فادر ابراہیم کتے سے کیا بدلہ لینا گر کتے نے کاٹا تم نے گر کتے کو کاٹا، کیا تھوکا کیا چاٹا تم انسان ہو یارو، اپنی کچھ تو کرو تعظیم کہہ گئے فادر ابراہیم...
  8. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    آج یہ آج جو کل میں زندہ تھا وہ کل جو آج میں زندہ ہے وہ کل جو کل کے ساتھ گیا وہ کل جو ابھی آئندہ ہے گزر چکے اور آنے والے جتنے کل ہیں جتنے کل تھے ان کا کوئی وجود نہ ہوتا ہم اور تم بے اسم ہی رہتے آج اگر موجود نہ ہوتا ممکن ہے آئندہ صرف اک خواب ہو جس کی تعبیروں میں جینے والی ساری آنکھیں ڈوب چکی ہوں...
  9. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    خلافِ قانون لوگ کہتے ہیں پانی میں لکڑی نہیں ڈوبتی اور وجہ یہ بتاتے ہیں لکڑی کا اپنا حجم چونکہ پانی کی اتنی ہی مقدار کے بالمقابل زیادہ نہیں اس لئے وہ سدا سطح آبِ رواں پہ رہے گی، مگر ڈوبنے کا عمل اس پہ ہو گا نہیں ازل سے یہ قدرت کا قانون ہے اور قانون قدرت بدلتا نہیں پہ میں سوچتا ہوں اگر یہ حقیقت...
  10. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کبھی کبھی کبھی کبھی ان حبس بھری راتوں میں جب سب آوازیں سو جاتی ہیں آدھی نیند کی گھائل سی مدہوشی میں اک خواب انوکھا جاگتا ہے میں دیکھتا ہوں گرد کی اس چادر سے ادھر جو میرے اس کے بیچ تنی ہے وہ بھی تنہا جاگ رہا ہے امجد اسلام امجد
  11. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    مان لے کسی ہاتھ پر کسی لوح پر جو لکھا نہیں وہی ایک حرفِ گماں ہیں ہم خطِ گمشدہ میں لکھی گئی کوئی اجنبی سی زباں ہیں ہم کسی اور خطۂ درد پر جو گزر سو گزر گیا کوئی بے نشاں سا نشاں ہیں ہم ٭ کبھی اپنے ہونے کے واہمے سے نکل کے دنیا کو دیکھئے تو نہ کھل سکے کہ کہاں ہیں ہم؟ مری جاں! ہماری یہ داستاں اسی...
  12. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    سفر تھکن سارے ہی چہروں پر لکھی تھی اس سفر نے وہ سر تا پا مسافت میں بندھے تھے اچانک میٹھی میٹھی دھوپ نے انگڑائی سی لی یہ صبح کی کرن پہلی تھکن کو لے گئی تھی تھکے ہاروں سے سونے کی لگن کو لے گئی تھی نئی صبح نئی امید لے کے آ گئی تھی مسافر کے لیے یہ عید لے کر آ گئی تھی فاخرہ بتول
  13. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    محبت حادثہ ہے محبت حادثہ ہے حادثے سے بچ نکلنے کی کوئی تدبیر کر لو اس سے پہلے کہ خواب ہو جاؤ جسے ہم حادثہ کہتے ہیں جیون کو گھڑی بھر میں مِٹا کر خاک کرتا ہے کوئی الزام دھرتا ہے کبھی معذوریوں کے جال میں قیدی بنا کر چھوڑ دیتا ہے یہ بندھن توڑ دیتا ہے محبت حادثہ ہے حادثے سے بچ نکلنے کی کوئی تدبیر کر...
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    مسیحا (ڈاکٹر حیدر شیرازی کے نام) خُدا نے جب شفا تقسیم سارے زمانے میں تمہاری انگلیوں پر اس نے اپنے ہاتھ سے لکھا کسی بیمار کو چھو لو شفا اس کا مقدر ہے تم ہر بیمار کو اپنا سمجھتے ہو مداوا اس کا کرتے ہو ہر اک بیمار کے چہرے پہ رونق تم سے قائم ہے دعا عیسٰی کی تم کو لگ گئی شاید تمہی امید ہو اس کی شفا...
  15. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    محبت کی نہیں تم نے اگر تم کو محبت تھی تو تم نے راستوں سے جا کے پوچھا کیوں نہیں منزل کے بارے میں ہواؤں پر کوئی پیغام تم نے لکھ دیا ہوتا درختوں پر لکھا وہ نام، تم نے کیوں نہیں ڈھونڈا؟ وہ ٹھنڈی اوس میں بھیگا، مہکتا سا گلاب اور میں مرے دھانی سے آنچل کو تمہارا بڑھ کے چھو لینا چُرانا رنگ تتلی کے،...
  16. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    محبت خواب جیسی ہے کسی بھی آنکھ کی پتلی پہ چپکے سے اترتی ہے، نشاں سا چھوڑ جاتی ہے یقیں کے رنگ دھندلا کر گماں سا چھوڑ جاتی ہے محبت کا کوئی کلیہ، کوئی قانون لوگوں کی سمجھ میں آ نہیں سکتا کوئی بھی اس کے گہرے بھید ہرگز پا نہیں سکتا چمکتی دھوپ کی ان چلچلاتی زرد تاروں سے بُنا ہے اس کو فطرت نے یہ سب...
  17. زیرک

    یہ شعلہ نہ دب جائے یہ آگ نہ سو جائے پھر سامنے منزل ہے ایسا نہ ہو کھو جائے ہے وقت یہی یارو، جو ہونا...

    یہ شعلہ نہ دب جائے یہ آگ نہ سو جائے پھر سامنے منزل ہے ایسا نہ ہو کھو جائے ہے وقت یہی یارو، جو ہونا ہے ہو جائے کشمیر کی وادی میں لہرا کے رہو پرچم
  18. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    امیرِ شہر کو احساس تھا غریبوں کا سو اس نے بھوک کو تقسیم کر دیا ان میں فاخره بتول
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    میں نے ہجرت کو چن لیا صاحب ساتھ رہنے میں بھی خسارہ تھا فاخرہ بتول
  20. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    ایک تنہائی کی آفت ہے، گزر جائے گی لوگ دیوار سے باتیں بھی تو کر لیتے ہیں افتخار حیدر
Top