نتائج تلاش

  1. تلمیذ

    مہاجر نامہ۔ منور رانا

    اب کیا رائے لکھیں ، واردات قلب کے اس سچے اظہار پر۔ جذبات کا ایک سمندر امڈرہا ہے اس نظم میں، جس کا اصل احساس تو صرف ان لوگوں کو ہی ہو سکتا ہے جو ہجرت کے اس جاں گداز عمل سے خود گذرے ہیں، تاہم عام قارئین کے لئے بھی یہ روئداد انتہائی متاثر کن ہے۔ جناب اعجاز صاحب، تلاش اور یہاں پوسٹ کرنے کے لئے شکر...
  2. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    وارث صاحب، آپ نے اس فہرست کا ذکر کر ہی دیا ہے تو قارئین کی فلاح کے لئے آپ کو اس کے متعلق بتانا بھی چاہئے ۔میرا خیال ہے یہ فہرست یہاں پر تو شاید نہ دی جا سکتی ہو، اس لئے ہم جیسے خواہشمندوں کے لئے آپ کو یہ فہرست ذ پ میں ارسال کرنی چاہئے۔
  3. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    آپ کے اس جزو دوم نےصحیح صورت حال واضح کی ہے اور پبلشنگ کے کاروبار کے پوشیدہ گوشوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئےہمارے علم میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ سچ ہے کسی بھی کاروبار کے اندرونی حالات کا علم صرف انہیں لوگوں کو ہی ہو سکتا ہے جو پوری طرح اس میں داخل ہوں۔ یہاں پر میں آپ کی تحریر سے اپنے اس اقتباس شدہ...
  4. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    تو کیا موصوف نے ذ پ میں رابطہ کیا اور نتیجہ کیا رہا؟ کچھ ہمیں بھی تو پتہ چلے!!
  5. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    کیا خوب بات کہی ہے، فاتح جی!!
  6. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    بلال صاحب، شکر گذار ہوں۔ بہت عمدہ آرا و تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں!!
  7. تلمیذ

    جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور کتابی صنعت کا مسلسل استیصال 2012

    تو یہ انٹر نیٹ پر جو ای بکس کی بھر مار ہے اور دنیا بھر سے ہم جیسےعوام ان سے بلا معاوضہ استفادہ حاصل کررہے ہیں ان کا کیا ہوگا؟ بے حدمعلوماتی دھاگہ شروع کیا گیا ہے اور اس پر کتاب و ادب سے دلچسپی رکھنے والےتمام احباب خصوصاً راشد اشرف ، اعجاز عبید، محمد وارث، شاکر القادری، نبیل، قیصرانی، دوست،...
  8. تلمیذ

    القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

    مقام اور وقت بتانے کے لئے شکریہ۔ انشاءاللہ حاضری کی پوری کوشش ہوگی۔
  9. تلمیذ

    لاہور میں ادارہ فیروز سنز کی مرکزی دکان میں آتشزدگی

    معاف کیجئے نام لکھنا بھول گیا۔ یہ جناب اجمل کمال کے بارے میں محمود الحسن کا مضمون تھا۔ اصل ربط حسب ذیل ہے: http://www.express.com.pk/epaper/index.aspx?Issue=NP_LHE&Page=Magazine_Page12&Date=20120522&Pageno=12&View=1 آپ کو ای میل بھی کردیا ہے۔
  10. تلمیذ

    اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

    حسان خان جی، انتہائی معلوماتی دھاگہ ہے۔ براہ کرم یہاں پوسٹ کئے ہوئے مندرجات کو کہیں محفوظ کرتے جائیں بعد میں یہ جمع شدہ موادیقیناً ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا جا سکتا ہے جو ترکی اردو لسانیات و ادب کے شائقین کے لئے بے بہا قدر وقیمت کی حامل ہوگی۔
  11. تلمیذ

    انگریزی الفاظ کے اردو میں تلفظ اور ٹراننس لٹریشن

    تو پھر حاصل بحث کیا رہا؟ ایک اور قضیہ لئے، کئے، جئے وغیرہ کو لیے، کیے، جیے کی صورت میں لکھنا ہے۔بعض اوقات پروف ریڈنگ میں اول الذکر املا غلط تصور کی جاتی ہے۔ احباب سے گذارش ہے کہ اس ضمن میں بھی اپنی 'مصدقہ' آراء سے نوازیں۔
  12. تلمیذ

    لاہور میں ادارہ فیروز سنز کی مرکزی دکان میں آتشزدگی

    ایک پیشہ ور مترجم ہونے کی حیثیت سےآپ کے خیالات کی سو فیصدی تائید کرتا ہو٘ں۔ خصوصاً آخری جملوں کی۔ اس سلسلے میں کہنہ مشق ادیب و مترجم کی فن ترجمہ سے متعلق آرا پر مشتمل یہ مضمون اگر آپ کی نظر سے نہیں گذرا تو آپ کے ملاحظے کے لئے اس کا ربط پیش خدمت ہے...
  13. تلمیذ

    القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

    اتنے زیادہ احباب کی متوقع شرکت نے آتشِ شوقِ زیارت کو بھڑکا دیا ہے۔ حاضری کی پوری کوشش رہے گی۔ لیکن کسی نے تقریب کے مقام ا ور وقت کا ذکر نہیں کیا جو ہم جیسے دوسرے شہروں کے رہنے والوں کے لئے نہایت اہم ہے۔ کوئی صاحب اس طرف بھی توجہ کریں۔
  14. تلمیذ

    مدیر الحمراء کے نام ایک مکتوب

    تو جناب اس فہرست ہم جیسے چاہنے والوں کا نام بھی شامل کر لیں۔ پیشگی شکریہ!!
  15. تلمیذ

    ”شہاب نامہ“ از خامہ بگوش (مشفق خواجہ)

    جناب ، اگر زحمت نہ ہو تو ہمیں ای میل ہی کر دیں۔ پیشگی شکریہ!!
  16. تلمیذ

    ناول نگار رضیہ بٹ انتقال کرگئیں

    اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجِعون۔ کل نفس ذائقہ الموت مرحومہ نے بلا شبہ ناول پڑھنے والوں کی تین نسلوں کو متاثر کیا۔
  17. تلمیذ

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    بے شمار لائبریریاں پڑی ہیں، ان سے استفادہ کریں، صاحب!
  18. تلمیذ

    تبصرےآں دی تھاں

    اشتیاق جی، ایس گل دی خوشی اے پئی تسیں پنجابی فورم وچ پنجابی تے لکھ رئے او۔ گورمُکھی سکھان لئی کم شروع کرو، تاہنگ اے جے بوہت سارے متر ایہدے وچ دلچسپی رکھدے ہون گے، انشاء اللہ !!
  19. تلمیذ

    خاندانی ادارہ

    منتظمین میں سے کوئی صاحب موضوع سے ۲۹ کو حذف کردیں یہ ہندسےنہ جانے کیسے شامل ہو گئے ہیں۔ تدوین پر جان کر انہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کامیابی نہیں ہوئی :oops:
  20. تلمیذ

    خاندانی ادارہ

    خاندانی ادارہ یا (Family Institution) جو ہر معاشرے میں اخلاقی اقدار، ثقافت اور مذہبی تعلیمات کے زیر اثر تشکیل پاتا ہے ، ہمارے ملک میں اس کی موجودہ صورت حال کا کچھ اندازہ اس خبر سے لگائیں جوآج انتیس ستمبر کوروزنامہ دنیا میں چھپی ہےاور ذرا سوچیں اور غور کریں کہ ہم کس طرف جار ہے ہیں۔ 'سنجیدہ' آراء...
Top