نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب وقت پڑا دِل پر، کُچھ کام نہ تم آئے تھی چارہ گری خاطر، اِک شام نہ تم آئے شفیق خلش
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک شام وہ آئے تھے، اِک رات فروزاں تھی وہ شام نہیں لوٹی، وہ رات نہیں آئی شہزاد احمد شہزاد
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب وُسعتِ عالَم بھی، کم ہے مِری وَحشت کو کیا مجھ کو ڈرائے گی، اِس دشت کی پہنائی شہزاد احمد شہزاد
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ تیرا رنگِ سُخن، تیرا بانکپن ، اے شاذ کہ شعر راس تو آئے، انا بھی راس آئے شاذ تمکنت
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وطن میں رہتےہیں، یہ شرف ہی کیا کم ہے یہ کیا ضرور، کہ آب و ہَوا بھی راس آئے شاذ تمکنت
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِک خوشی کی بھی نہیں بات سُنانے کو خلِش ! گُزرے ایسے ہیں مِری زیست کے ادوار کہ بس شفیق خلش
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بارہا در سے اُٹھانے پہ، دوبارہ تھا وہیں ! میں رہا دِل سے خود اپنے ہی یُوں ناچار کہ بس شفیق خلش
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا زمانہ تھا، دھڑکتے تھے بیک رنگ یہ جب ! درمیاں دِل کے اُٹھی یُوں کوئی دیوار کہ بس شفیق خلش
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حالِ دِل کِس کو سُناؤں، کہ شُروعات ہی میں ! کہہ اُٹھیں، جو بھی بظاہر ہیں مِرے یار کہ بس شفیق خلش
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیسے پیماں، کہاں کے قول و قرار اُس ستمگر کو یاد ہو کچھ تو احمد فراز
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ جو نہیں غزل نہیں کشْف و کمال لے گیا دِل تھا خلِش جوسِینے میں شاہِ جَمال لے گیا شفیق خلش
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اللہ اللہ کہہ کے بس اِک آہ کرنا، رہ گیا وہ نمازیں، وہ دُعائیں، وہ مناجاتیں گئیں ابوالاثرحفیظ جالندھری
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مِرے جذبِ عشق کو کیا ہُوا، وہ کہاں گئی کَشِشِ وَفا مجھے کوئی یاد کرے گا کیا ، جو تُمھیں کو یاد نہ آسکوُں حفیظ ہوشیارپوری
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پایانِ کارموت ہی آئی بروئے کار ہم کو تو وصل چاہیے کوئی بہانہ ہو ابوالاثرحفیظ جالندھری
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہے مُدّعائے عِشق ہی دُنیائے مُدّعا یہ مُدّعا نہ ہو، تو کوئی مُدّعا نہ ہو ابوالاثرحفیظ جالندھری
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جُگنو کی روشنی سے بھی کیا کیا بَھڑک اُٹھی اِس شہر کی فِضا ، کہ چراغ آشنا نہ تھی احمد فراز
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہی انعام! زمانہ سے جسے مِلنا تھا لوگ معصُوم ہیں، کہتے ہیں خُدا نے نہ دِیا شاذ تمکنت
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شاذ! اِک درد سے سو درد کے رشتے نِکلے کِن مصائب نے اُسے جی سے بُھلانے نہ دِیا شاذ تمکنت
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِیمان ہُوا تازہ، جب حُسنِ بُتاں دیکھا معلوُم نہ تھا مجھ کو، مِلتا ہے خُدا کیسے شاعر فتحپوری کانپور، انڈیا
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شاعر! وہ اُٹھائیں تو پردہ رُخِ روشن سے ثابت ہَمَیں کرنا ہے، ہوتے ہیں فِدا کیسے شاعر فتحپوری کانپور، انڈیا
Top