نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    بانگِ‌ درا کا ایک کردار - عرفی شیرازی

    کہیں یہ وہی عرفی تو نہیں‌ کہ جن کا ایک شعر بہت مشہور ہے: عرفی تو میندیش زغوغائے رقیباں آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را
  2. ابوشامل

    موجودہ سیاسی لیڈر یا مشرف بہتر کون؟

    دیکھیں قرال صاحب میرا نہ مشرف سے کچھ لینا دینا ہے نہ میری سیاست دانوں‌ سے کچھ ہمدردی ہے۔ بات اصول کی ہے کہ ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف آمریت۔ اور اصول پسند لوگوں کا یہی نظریہ رہا ہے کہ آمریت سے لولی لنگڑی جمہوریت بدرجہا بہتر ہے۔ اگر مشرف وردی اتار کر اور آئین کے مطابق صدارت کے انتخاب میں‌ حصہ...
  3. ابوشامل

    بانگِ درا کا ایک کردار- غلام قادر روہیلہ

    وارث یا قتیل صاحب! سبحان اللہ! اقبال تو ویسے ہی میرے پسندیدہ شاعر ہیں بلکہ میں انہیں شاعر سے بڑھ کر اپنا روحانی رہنما سمجھتا ہوں، جن کے اشعار نظریاتی زندگی کے ہر موڑ پر میری رہنمائی کرتے رہے ہیں۔ غلام قادر روہیلہ پر مندرجہ بالا مضمون بہت شاندار ہے اور مجھے بہت پسند آیا ہے اس کی شخصیت پر...
  4. ابوشامل

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    اگر آپ کو تاریخی مضامین میں دلچسپی ہے تو اردو وکیپیڈيا پر میرا صفحۂ صارف دیکھ لیں، اس میں تاریخی موضوعات پر لکھے گئے میرے مضامین موجود ہیں، جن کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے تبصرے سے ضرور آگاہ کیجیے گا، ربط درج ذیل ہے: صحفۂ صارف:Fkehar
  5. ابوشامل

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    پیشکش قبول کرنے کا بہت شکریہ، آپ اس ربط پر جا کر وہ تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں جو وکی پر مضمون لکھنے کے لیے درکار ہوتی ہے: وکیپیڈیا معاونت ویسے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو درج ذیل صفحے پر جا کر مجھے پیغام دے سکتے ہیں میں آپ کی ہر قسم کی مدد کروں گا۔ تبادلۂ خیال صارف: Fkehar اس صفحے...
  6. ابوشامل

    بانگِ درا کا ایک کردار -فاطمہ بنتِ عبداللہ

    بھائی قتیل (غالب)!! آپ نے بہت شاندار مضمون تحریر کیا ہے، کیا آپ ملت اسلامیہ کی تاریخ کے عظیم و معصوم کردار پر اردو وکیپیڈیا پر مضمون لکھ سکتے ہیں؟ ویسے میں وکیپیڈیا پر محمد بن علی سنوسیاور سنوسی تحریک کے علاوہ عمر مختارپر بھی مضامین تحریر کر چکا ہوں اور میری دلی خواہش ہے کہ فاطمہ بنت عبد اللہ پر...
  7. ابوشامل

    مختلف ملکوں کی مختلف بسیں

    انگلستان میں کوئي پاکستانی صاحب ہیں جن کا ایک ریستوران ہے، ریستوران کے علاوہ ان کی وجۂ شہرت یا بس ہے جو اپنے آبائی شہر کراچی سے نکل کر انگلستان کی سڑکوں پر دوڑتی ہے۔ ہے نا حیران کن!! انگلستان میں W-11 :shock:
  8. ابوشامل

    مختلیف تارخی واقعات پر تبصرے اور تجاویز

    فرذوق بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے، خصوصاً میرے لیے تو کافی دلچسپ ہے کیونکہ تاریخ و جغرافیہ میرے پسندیدہ مضامین ہیں، اس حوالے سے کسی واقعے کے بارے میں اگر کوئی تفصیلات جاننی ہوں تو حاضر ہوں۔ ویسے ایک کام ہو سکتا ہے آپ اِن واقعات پر اردو وکیپیڈیا کے لیے مضامین لکھ سکتے ہیں بس اس معلومات کو...
  9. ابوشامل

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    وعلیکم السلام نبیل بھائی! میرے خیال میں کافی دن ہو گئے ہیں اور دلچسپی رکھنے والے اکثر ساتھیوں نے اس کو "چکھ" تو ضرور لیا ہوگا :D نمونے کی پسندیدگی کا شکریہ ارے نبیل بھائی یہی تو رونا ہے کہ یہ سافٹ ویئر اردو کا نہیں بلکہ فارسی کا ہے اور ہمیں ڑ، ٹ اور ڈ بنانے کے لیے "جُگاڑ" لگانا پڑتی ہے...
  10. ابوشامل

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    ایک نمونہ یہ ملاحظہ کیجیے، اس میں‌ تطویل اور کشیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ حروف حتیٰ کہ نقاط تک کی جابجائی کی جا سکتی ہے، ذیل کا نمونہ صرف دو منٹ کی محنت کا حاصل ہے:
  11. ابوشامل

    عجائبات عالم

    مجھے زمانۂ قدیم کے 7 عجائبات کے بارے میں معلومات درکار ہیں، اس حوالے سے میں نے وکیپیڈیا پر ایک مضمون تحریر کیا ہے لیکن مجھے اسے ایک معیاری و جامع مضمون بنانا ہے، کوئی صاحب یا صاحبہ اگر اس میں مزید اضافہ کر سکیں یا مجھے یہاں پر معلومات دے سکیں تو میں ‌بے حد مشکور ہوں گا۔
  12. ابوشامل

    ھاں یہ ممکن ہے!!!

    یقین کیجیے میر عماد جیسا بہترین سافٹ ویئر میں نے آج تک نہیں‌ دیکھا، یہ تو کیلک سے کہیں زیادہ آسان سافٹ ویئر ہے، بس ذرا سی محنت درکار ہے۔ مجفل پر ناکام منصوبوں‌ پر تو بہت شور مچایا جاتا رہا اور تعریف میں‌ زمین آسمان کے قلابے ملائے جاتے رہے (میرا مقصد کسی خاص منصوبے کی جانب اشارہ نہیں، نہ ہی...
  13. ابوشامل

    دو پوسٹر !!

    باسم، واجد اور خاور! بہت شکریہ، ویسے برائے اصلاح کبھی کبھی تنقید بھی ضروری ہوتی ہے۔ :wink:
  14. ابوشامل

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ سے خیر کا معاملہ کریں، اور ان کی لغزشوں کو معاف کریں‌ اور اپنے جوار رحمت میں‌ مقام عطا فرمائیں۔ شاکر بھائی! اللہ کی یہی مرضی تھی، مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔ اَللٰھُم اغۡفِرۡلِحَیِنَا وَمِیِتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَآئِبِنَا...
  15. ابوشامل

    MQM (الطاف) کی اخلاقی اقدار کا جنازہ

    مہوش، قیصرانی، نبیل بہت شکریہ، معاملے کو الجھنے سے پہلے سنبھالنے کا، ایک رویہ جو مجموعی طور پر میں نے محفل پر دیکھا ہے وہ ہے حقیقت پسندی سے کام نہ لینا۔ مثلاً اگر کوئی ساتھی اپنا بنی ہوئی کوئی چیز‌ پیش کرتا ہے تو تمام لوگ اس کی صرف تعریف ہی کرتے ہیں۔ حالانکہ ہونا یہ چاہیے کہ تعریف کے ساتھ ساتھ...
  16. ابوشامل

    کيا ميڈيا کو مار کٹائي کي کھلي اجازت ہے؟

    جمعہ 8 جون کو روزنامہ ایکسپریس کراچی میں چھپنے والی درج ذیل خبر بھی دیکھ لیں: دوسری جانب صحافیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی دیکھ لیں:
  17. ابوشامل

    کيا ميڈيا کو مار کٹائي کي کھلي اجازت ہے؟

    چلیں آزادئ اظہار کے حوالے سے یہ بھی دیکھ لیں!!!‌ خود کو قائد اعظم کا وارث کہنا تو آسان ہے لیکن ان جیسا بن کر دکھانا شاید بہت مشکل،
  18. ابوشامل

    کبنٹو MP3 پلیئر؟؟

    میں نے bin فائل سے سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے طریقے آزما لیے ہیں، لیکن اس سے executable نہیں بن رہیں، شاید root کا مسئلہ ہے، کوئی بھائی مدد کر دیں، یا پھر کوئی ایسا ایم پی تھری پلیئر بتا دیں جو با آسانی انسٹال ہو سکے اور استعمال میں‌ اچھا ہو۔
  19. ابوشامل

    کبنٹو MP3 پلیئر؟؟

    کیا کبنٹو کے لیے کوئی ایسا ایم پی تھری پلیئر ہے جیسا اوبنٹو کے لیے ریئل پلیئر استعمال ہوتا ہے۔ یا پھر مجھے کبنٹو پر ریئل پلیئر انسٹال کرنے کا طریقہ بتا دیں۔ واضح رہے کہ میرے پاس جو ریئل پلیئر کی انسٹالر فائل ہے وہ bin فارمیٹ میں‌ ہے۔
Top