نتائج تلاش

  1. اسد

    فرہنگ اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ

    معذرت چاہتا ہوں کہ شہر سے باہر جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکا۔ اگر ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ لنک کام نہیں کر رہے تو ای سنپ کے صفحے کو استعمال کریں۔
  2. اسد

    پاکستانی زبانوں کی یونیکوڈ میں تنصیب!

    مقتدرہ سندھی زبان نہ ہونے کا کوئی تو فائدہ ہے۔
  3. اسد

    پاکستانی زبانوں کی یونیکوڈ میں تنصیب!

    عبدالماجد بھرگری صاحب سندھی کمپیوٹنگ کی مشہور شخصیت ہیں۔ غالباً اوپن پیڈ میں استعمال ہونے والا صوتی سندھی کی بورڈ انہی کے بنائے ہوئے لے آؤٹ کے مطابق ہے۔ سندھی سپورٹ والے فونٹ بھی انہوں نے بنائے ہیں۔ یاہو گروپ Paktype کے ممبر ہیں۔ سندھی میں تو انکا نام شاید اس طرح " عبدالماجد ڀرڳڙي" لکھا جاتا...
  4. اسد

    درخت

    ساگوان کو انگلش میں Teak یا Teak Wood کہتے ہیں۔ اچھی، مضبوط لکڑی ہوتی ہے اور اس کا فرنیچر بنتا ہے۔ موسم کے اثرات بہت آسانی سے برداشت کرتی ہے اور اسے آسانی سے کیڑا نہیں لگتا۔ (یہ درخت Birch کی نسل ہے) عام طور پر استوائی خطوں میں اس کے درخت پائے جاتے ہیں۔ بھارت اور برما سے لے کر انڈونیشیا تک...
  5. اسد

    ایکٹیو ایکس کنٹرول چاہیے

    آپ UUS کے کس ورژن کی بات کر رہے ہیں؟ اور کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا؟ اگر ڈاؤنلوڈڈ فائل کا نام اور سائز بتا دیں تو مدد کرنے میں آسانی ہو گی۔ اگر ایکٹو ایکس کنٹرول کا نام بتا دیں تو بھی آسانی ہو گی۔ ویسے یہاں سے القلم اردو مبدل حرفی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور اسکے علاوہ بھی دوسرے کنورٹر دستیاب ہیں۔
  6. اسد

    Acer برانڈڈ کمیپوٹر کو فیکٹری ڈیفالٹ پر لانا

    HP کے سسٹمز پر پاور آن کرتے ہی F11 دبانے سے سسٹم ریکوری پارٹیشن سے بوٹ ہوتا ہے۔ شاید COMPAQ پر بھی یہی کی استعمال ہوتی ہے، اگر نہیں تو F10 استعمال کر کے دیکھیں۔ Sony کے لیپ ٹوپ پر ریکوری پارٹیشن سے بوٹ کرنے کے لئے F10 استعمال ہوتی ہے۔ ABM/Lenovo کے لئے F11 استعمال ہوتا ہے۔ Dell کے نئے...
  7. اسد

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    فورم بنانا یا بلوگ بنانا بالکل اسی طرح ممکن ہے جیسے، بہت سے عمومی موضوعات پر مبنی ماہنامہ نکالنا یا کسی مخصوص موضوع پر ہفتہ وار میگزین نکالنا۔ کامیابی کی بھی اتنی ہی امید ہوتی ہے جتنی رسالوں کی کامیابی کی ہوتی ہے۔ فورم یا بلوگ شروع کرتے ہوئے اتنی ہی منصوبہ بندی کرنی چاہئیے جتنی ایک ماہوار یا ہفت...
  8. اسد

    مدد دارکار ہے ٹورنٹس کے لئے

    عام طور پر ریپڈشیئر پر ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ کے لئے فائلیں ہوتی ہیں، ٹورنٹس نہیں ہوتے۔ شاید اس لئے ڈاؤنلوڈ FlashGet میں ہوتا ہے۔ اگر ٹورنٹ ہوتا تو μTorrent سے ڈاؤنلوڈ ہوتا۔
  9. اسد

    پرندوں اور جانوروں کی آوازیں تصویر اور معلومات کے ساتھ

    سی ڈی ڈھونڈنی پڑے گی، جو بہت مشکل کام ہے۔ یہ بھی نہیں معلوم کہ اب موجود ہے یا نہیں۔ چند معلومات کمپیوٹر پر محفوظ کی تھیں وہ اپلوڈ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ‭
  10. اسد

    پارٹیشن میجک اور اس طرح‌کے پروگرام

    بہت سی یوٹیلٹیز اس وقت بنیں جب اوپریٹنگ سسٹمز (Windows / DOS) روز بدلتے ہوئے ہارڈویئر کا ساتھ نہیں دے سکتے تھے۔ پہلے 512MB پھر 2GB کی قید تھی 8GB اور پھر 20GB کی۔ پارٹیشن میجک، ڈسک مینیجر، ایزی ڈرائیو وغیرہ اسی وقت کی پیداوار ہیں۔ اب ونڈوز بڑے سائز کے پارٹیشن سپورٹ کرتی ہے۔ ایسی یوٹیلیٹیز کی...
  11. اسد

    درخت

    Pine کو عام طور پر صنوبر ہی کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ ایک درخت کے بجائے/علاوہ ایک خاندان ہے۔ اس خاندان میں درختوں کی بہت سی اقسام ہیں۔ بعض اقسام کو ان کے اپنے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ مختلف علاقوں میں انہی اقسام کو ان کے علاقائی ناموں سے پہچانا جاتا ہے۔ ضلع ایبٹ‌آباد، مانسہرہ اور نواح میں چیڑ کے جنگلات...
  12. اسد

    پرندوں اور جانوروں کی آوازیں تصویر اور معلومات کے ساتھ

    اس موضوع پر ایک بہت اچھی سی ڈی Webster کی "Birds of the World" تھی۔ یہ پروگرام وژیول بیسک 3 میں بہت عرصہ پہلے لکھا گیا تھا اور ونڈوز ایکس پی میں نہیں چلتا۔ اسی لئے بہت کم قیمت میں مِل جاتا ہے۔ تمام میڈیا سی ڈی پر براہِ راست ایکسیس کیا جا سکتا ہے۔ ساؤنڈ فائلیں WAV فورمیٹ میں ہیں، ویڈیو AVI میں...
  13. اسد

    علوی فونٹ میں الفاظ بہت د ور دورچلے جاتی ہیں

    پہلی بات تو یہ کہ PDF2TXT v3.2 سوفٹویئر او سی آر نہیں ہے۔ بلکہ پی ڈی ایف میں موجود ٹیکسٹ کو ٹیکسٹ فائل میں ایکسٹریکٹ کرتا ہے۔ اگر اردو پی ڈی ایف صرف امیجز سے بنائی گئی ہو تو یہ سوفٹویئر کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ سمجھیں کہ جب ہم لکھتے ہیں: "حیوانوں کی"؛ تو اس طرح: "ح ی و ا ن و ں ک ی" اور فائل میں...
  14. اسد

    ایک نئے تھیم کی درخواست!

    میں ‭17"‬ کا مونیٹر استعمال کرتا ہوں، جو کہ اب پاکستان میں بھی عام ہے۔ اس پر 1280x1024 ریزولوشن استعمال کرتا ہوں۔ میں اوپرا استعمال کرتا ہوں، اور عام طور پر ‭150%‬ میگنی‌فائی کر لیتا ہوں، ‭120%‬ بھی مناسب ہے (جو میں عام طور پر استعمال کرتا ہوں، انگلش سائٹس کے لئے بھی) لیکن ڈیڑھ گنا بہتر ہے۔...
  15. اسد

    علوی فونٹ میں الفاظ بہت د ور دورچلے جاتی ہیں

    تصویر سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ او سی آر نے حروف کو انکے بیس کوڈ (U+0600 سے U+06FF)کے بجائے پریزنٹیشن فورمز کے کوڈز میں تبدیل کیا ہے، جو شاید نستعلیق فونٹس میں شامل نہیں ہوتے۔ اس کا حل شاید یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی سکرپٹ یا یوٹیلٹی (یا Find and Replace) کے ذریعے ٹیکسٹ کے حروف کو ان کے بیس کوڈ میں...
  16. اسد

    اردو پی ڈی ایف بنائیں!

    اڈوبی ریڈر 8.0 ونڈوز ایکس پی SP3 پر سرچ اور فائنڈ دونوں درست کام کرتے ہیں۔ اڈوبی ایکروبیٹ 7.0 پر فائل لوڈ ہوتے ہوئے یہ ایرر آتا ہے، لیکن اوکے کر نے کے بعد سرچ کام کرتی ہے۔
  17. اسد

    علوی لاہوری نستعلیق

    چند سال پہلے کمپیوٹرز کے بارے میں (غلطیوں سے بھرپور) کسی اخباری آرٹیکل میں پڑھا تھا کہ مرزا جمیل صاحب نے نوری نستعلیق کے لگیچرز اردو کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مضمون میں بہت سی دوسری غلطیوں اور غلط بیانیوں کی وجہ سے میں نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔ اب تو سال اور اخبار کا نام...
  18. اسد

    فرہنگ اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ

    میں اس مہینے کچھ مصروف رہوں گا، اس لئے میری کوشش ہو گی کہ اس جِلد کی سکیننگ مکمل کر دوں چاہے او سی آر ابھی نہ کر سکوں۔ A کے سکین امیجز۔ 3.7MB I کی تمام فائلیں۔ 1.7MB J سے L کی تمام فائلیں۔ 2.1 MB M کی تمام فائلیں۔ 2.5 MB N اور O کے سکین امیجز۔ 2MB P کے سکین امیجز۔ 4.1MB Q...
  19. اسد

    متفقہ اردو کی‌بورڈ لے‌آؤٹ کی ضرورت

    ابھی یہ دھاگہ ایک بار پھر پڑھا۔ آپ کی بات درست ہے کہ ہم ان معاملات کو طے کرنے میں جتنی دیر لگائیں گے مسائل (اور مواد) اتنے ہی زیادہ ہو جائیں گے۔ یونیکوڈ کے بارے میں ہم اس محفل میں فیصلے نہیں کر سکتے، لیکن کی‌بورڈ لے‌آؤٹ تو آپس میں طے کر سکتے ہیں۔ میں تو چاہوں گا کہ اوپن‌پیڈ کا لے‌آؤٹ استعمال کیا...
  20. اسد

    متفقہ اردو کی‌بورڈ لے‌آؤٹ کی ضرورت

    کسی ورڈ پروسیسر میں انٹیگریٹ کرنے کے لئے ایسی یوٹیلٹی لکھنا لمبا کام ہے، جس کے لئے پوری گرامر کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں جن سکرپٹس یا یوٹیلٹیز کا ذکر کر رہا ہوں وہ عام طور پر کمانڈ لائن سے چلتی ہیں اور ان الفاظ کو ڈھونڈتی ہیں جو کسی مخصوص کی‌بورڈ لے‌آؤٹ پر ساتھ ساتھ موجود حروف کی وجہ سے بنتے ہیں۔...
Top