نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    چائے میں الائچی کی مہک

    میں بھی کچھ عرصہ سے چائے قہوہ میں گڑ استعمال کر رہا ہوں، گھر اور دفتر میں۔ بلکہ مراسلہ کرتے وقت بھی گڑ والی چائے ہی پی رہا تھا۔ :) سوچا کہ پوچھا جائے کہ واقعی فرق بھی ہے یا دل کی تسلی ہے۔
  2. محمد تابش صدیقی

    چائے میں الائچی کی مہک

    چائے پر بات چل نکلی تو لگے ہاتھوں ڈاکٹر صاحبان سے بھی ایک سوال چائے میں چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہے یا بدتر یا کوئی فرق نہیں؟
  3. محمد تابش صدیقی

    چائے میں الائچی کی مہک

    یہ کام ہماری طرف تو قہوہ (گرین ٹی)میں کیا جاتا ہے۔
  4. محمد تابش صدیقی

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    90 کی دہائی میں ہمارے ہاں ٹی وی لائسنس چیک کرنے والے پورے گھر کی تلاشی لے کر گئے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر ٹی وی نہیں۔ اور اب بھی ٹی وی نہیں ہے، مگر لائسنس فیس کٹ رہی ہے بجلی کے بل کی وجہ سے۔ وہ الگ بات ہے کہ انٹرنیٹ نے ٹی وی تک ویسے ہی پہنچا دیا ہے۔
  5. محمد تابش صدیقی

    عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی

    وہ بھی کہاں چوری کیے تھے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ پھنسا ہوا کارڈ نکالا ہے صرف۔ پیسے تو ویسے بھی اس اوپری حصے میں نہیں ہوتے۔
  6. محمد تابش صدیقی

    چائے میں الائچی کی مہک

    پھر بھی سواد نہ آئے تو شاید اس کی وجہ یہی ہو کہ آپ کو یہ ذائقہ راس نہیں آیا۔ ہمارے گھر بھی اس معاملے پر تقسیم ہے۔ :)
  7. محمد تابش صدیقی

    چائے میں الائچی کی مہک

    الائچی کو ہلکا سا کوٹ لیا کریں۔ اگر چائے میں دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو دودھ ابالتے ہوئے بھی الائچی کوٹ کر ڈالی جا سکتی ہے۔
  8. محمد تابش صدیقی

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    یہ تو معلوم ہے۔ ادائیگی کے فرق پر بات واضح نہیں ہوئی ابھی تک۔
  9. محمد تابش صدیقی

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    پھر میرا خیال یہی ہے کہ عبید بھائی کا اشارہ اس جانب نہ تھا، بلکہ ہیں اور نگاہیں کی ادائیگی میں فرق کی جانب ہے۔ :)
  10. محمد تابش صدیقی

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    دوسرا جہاں تک میں سمجھا ہوں تو عبید بھائی کا اشارہ دو الگ الفاظ ہونے کی جانب نہیں بلکہ "ہیں" کی ادائیگی کی جانب ہے۔
  11. محمد تابش صدیقی

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    ایک مبتدی کی حیثیت سے اس کے بارے میں مزید جاننا چاہوں گا۔
  12. محمد تابش صدیقی

    مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

    میرٹ کا سوال تو تب آتا ہے کہ جب کوئی طریقۂ کار موجود ہو، اور اس کے خلاف جاتے ہوئے بھرتی کی جائے۔ یہاں تو لگتا ہے کہ کوئی طے شدہ طریقۂ کار ہے ہی نہیں۔
  13. محمد تابش صدیقی

    مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

    افسوس کے ساتھ ہمارا کوئی طے شدہ اصول ہے ہی نہیں۔ انڈیا میں گنگولی صرف اس لیے کوچ نہ بنا کہ وہ تمام شرائط پوری نہیں کر رہا تھا۔ شرائط میں غالباً آئی پی ایل لیول کی کوچنگ، کوئی کوچنگ کورس اور کچھ اور بھی شرائط شامل ہیں۔ ہمارے ہاں لگتا ہے کہ کوئی ضابطہ ہی نہیں موجود۔
  14. محمد تابش صدیقی

    مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر

    ویسے میرا ووٹ ڈین جونز کے حق میں تھا۔ دو رول ایک ساتھ دینا شاید مناسب نہیں۔ خیر ابھی تبصرہ بہت جلد نہیں کیا جا سکتا۔
  15. محمد تابش صدیقی

    کیا آپ اپنی رشتہ دار خواتین کو ملازمت/کاروبار کی اجازت دیں گے؟

    میرا مراسلہ تحمل سے دوبارہ پڑھیے۔ نا پسندیدہ الفاظ ہٹانے سے مراد پسندیدہ الفاظ کا استعمال نہیں ہے۔ اور میں دوبارہ اس لڑی میں شروع سے ہونے والی کارووائی دہرانا نہیں چاہتا۔ پہلے مراسلے بھی اسی بنیاد پر رپورٹ اور حذف ہوئے، کہ نامناسب الفاظ کا استعمال تھا۔
Top