اب تک کے مزیدار تبصروں کا خلاصہ :
بلیک فرائڈے کا مطلب یوم سیاہ ہے۔
یہ مسلمانوں کو مذہب سے دور کرنے کی سازش ہے۔
صرف بیکار اور گھٹیا مال سستے داموں ملتا ہے ماسوائے اس الیکٹرانکس کے جس سے میں استفادہ کر چکا ہوں۔
..
جاری ہے۔۔
جہاں تک مجھے یاد ہے کہ پنجاب کے دیہات میں گندم کی کٹائی کا جشن منانے کی روایت رہی ہے۔ اب یہ قومی یا صوبائی تہورا کا درجہ کیوں نہیں پا سکتی اس کی وجوہات پر خود غور کیجیے۔ :)
یہ معاملے کو سمجھنے کا محض ایک انداز ہے۔
ورنہ اس دن بہت سے لوگ وہ اشیا سستے داموں خریدنے کے قابل ہیں جو وہ پورے سال نہیں خرید سکتے۔ معیاری اشیا بھی لوگوں کو سستے داموں ہاتھ آتی ہیں۔
اس سے بھی بڑھ کر لوگ اپنی ضرورت اور خواہشات کے لیے پیسہ خرچ کرتے ہیں، تاجر کا مال بکتا ہے ، مینوفیکچرر اور سرمایہ...
ہمارا ذاتی تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ اگر گھر میں بچوں سے مستقلاً کسی زبان (جو گھر سے باہر رائج زبان نہ ہو) میں گفتگو جاری رہے تو انہیں وہ زبان کافی حد تک آ جاتی ہے۔ ان کا لب و لہجہ ظاہر ہے بہت مختلف رہے گا اور اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ وہ گھر میں بولی جانے والی زبان کو اپنی First Language...
کسی خاص مراسلے یا کیفیت نامے کا ربط لینے کے لیے اس کے نیچے دی گئی تاریخ پر رائٹ کلک کیجیے۔ اور پھر Copy Link Address کا انتخاب کیجیے۔ :)
آپ کا مطلوبہ ربط یہ ہے۔
محفل کے اردو زمرہ جات کا کوئی ایسا دھاگہ پیش کیجیے جہاں کچھ اراکین بلاضرورت ایک کے بعد ایک مراسلے میں مسلسل فارسی بولنے میں مصروف ہوں۔
دراصل مسئلہ موقع کی مناسبت سے کوئی محاورہ کہنے، شعر لکھنے یا فقرے میں کوئی ترکیب لکھ دینے کا نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مسلسل کئی ماہ سے کچھ اراکین کی طرف سے...