نتائج تلاش

  1. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    شیزان بھیا کی شاعرانی گفتگو ملاحظہ فرمائیے شمشاد امجد میانداد مہ جبین محمد بلال اعظم انیس الرحمن نیلم نایاب الف عین
  2. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    آپ نے جتنے بھی قطعے لکھ دیئے اس پیج پر ساری قطعوں کے الگ دھاگے شروع کر دیجیئے ایک سے بڑھ کر ہے اک اک شعر، واہ کیا بات ہے ان سے اب طنز و مزاح کا پیج سب بھر دیجیئے
  3. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    مرے بھائی ہیں سب تو ناراض کیوں ہوں کہ اس ناگواری کی ایسی کی تیسی ہے بیگم بھی اچھی تو رانی بھی اچھی ارے شرمساری کی ایسی کی تیسی
  4. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    آپ کے اشعار کے پائوں میں تھوڑی موچ ہے لڑکھڑا جاتے ہیں اکثر، دو قدم چلنے کے بعد بے وزن سی کیفیت ہو جاتی ہے اشعار میں جیسے راکٹ کم وزن ہو جاتا ہے اڑنے کے بعد مزاق کر رہا ہوں بھیا! سچ تو یہ ہے کہ آپ جب لکھتے ہو تو مشکل میں پڑ جاتا ہوں میں کس قدر مشکل ہے لکھنا، آپ کے لکھنے کے بعد
  5. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    جو ہماری گفتگو سے بے وجہ بیزار ہوں گے ہوں گے کچھ بد ذوق ان میں، اور کچھ بیکار ہوں گے خار کہہ دیں ان کو یا گلزار سے تشبیہ دیں ذکرِ بیگم چھوڑ دیں تو کیا بھلا اشعار ہوں گے جو بھی غصہ ہے نکل جانے دو سب اس پیج پر گھر پہنچ کر بھائی میرے ہم بھی تو لاچار ہوں گے
  6. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    ذوق ہے وقار کا اعلیٰ، مرا دعویٰ ہے یہ آپ کےاشعار پر کچھ سوچ کر بتلائوں گا :)
  7. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    شکریہ وقار علی، لیکن شیزان بھیا بھی کمال ہیں :)
  8. امجد علی راجا

    "پہلی ملاقات"

    بہت تیار ہو کر جانِ من سے ملنے ہم نکلے خدایا کیا کروں میں، شرم سے میرا تو دم نکلے جو کھانے کا دیا آرڈر، تو اس نے انتہا کردی جو بل دینے لگا میں، جیب سے پیسے بھی کم نکلے
  9. امجد علی راجا

    "شانِ عاشق"

    نام اس کے کردی کوٹھی ، کار بھی دے دی اسے اے ٹی ایم بھی خود ہی دے دوں، پوچھنا اچھا نہیں اپنا سب کچھ پیش کرنا عاشقوں کی شان ہے "عشق میں سود و زیاں کا سوچنا اچھا نہیں"
  10. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    بے وجہ شیزان بھائی داد تو ملتی نہیں شاعری ہے آپ کی اور ذوق ہے وقار کا :)
  11. امجد علی راجا

    آنکھیں

    شیزان بھائی شکریہ
  12. امجد علی راجا

    آنکھیں

    مابدولت کے حکم سے انکار کا انجام داروغہء زندان کی قید سے بڑھ کر بھی ہو سکتا ہے، تاریخ کے پنے پلٹ کر دیکھو، جب ایک گستاخ لونڈی نے مابدولت کے رحم کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شیخو کو محبت کے دام میں جکڑ لیا اور ایک ادنہ سی کنیز کی خاطر شیخو نے سلطنت ہندوستان کے مقدس تخت و تاج کو پگھلا کر ایک رقاصہ...
  13. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    دل لگی کو آپ غصہ کیوں سمجھ بیٹھے حضور لطف لینے دیجئیے شعروں بھری تکرار کا ہم مصیبت در مصیبت کیوں بنیں گے، سوچیئے یہ تو شعبہ بیویوں کا ہے یا مجھ لاچار کا؟ بیگم اور محبوب میں زخموں کا ہی اک فرق ہے روپ اک خنجر کا ہے اور ایک ہے تلوار کا
  14. امجد علی راجا

    نئی صدی کا پیغام

    بہت نوازش عبدالقدوس بھیا، آپ ہمیشہ اپنے آپ کو مدعو سمجھیں، مسئلہ کچھ ایسا بھی ہے کہ 10 دوستوں سے زیادہ ٹیگ کرنی کی سہولت میسر نہیں اس لئے آپ جیسے کرم فرما دوستوں تک دعوت پہنچنے میں دشواری ہو جاتی ہے، اس کا حل یہ ہے کہ میں آپ کو ایڈوانس میں میرے تمام دھاگوں کی دعوت پیش کرتا ہوں۔ شکریہ
  15. امجد علی راجا

    نئی صدی کا پیغام

    استادِ محترم منیب بھیا کا مشورہ اور میرا جواب پڑھنے کے بعد رہنمائی فرمادیں۔ اور مطلع بھی درست فرما دیں، اصلاحِ سخن کسی فورم کی پابند تو نہیں نا :)
  16. امجد علی راجا

    نئی صدی کا پیغام

    منیب بھیا! مشورہ بہت اچھا دیا آپ نے، اور معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، ہم سب یہاں اسی لئے تو اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم میں کچھ بہتری آسکے، آپ کا مشورہ قبول کرتا ہوں، قابلِ عمل ہونے کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا، کافی مشکل فیصلہ ہوگا، آپ سمجھ سکتے ہیں۔ یہاں میں استادِ محترم @الف عین صاحب کا مشورہ لینا...
  17. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    یہ بھی کوئی مسئلہ ہے جو کہ زیرِ غور ہے؟ رو سیاہ پہلے تھا اک اب رو سیاہ اک اور ہے آپ کے ہوتے ہوئے اک اور مصیبت پال لی آپ کے محبوب کے دل کا بڑا ہی زور ہے ذکرِ بیگم سے جُڑا ہے سوز بھی اور ساز بھی ذکرِ بیگم گر نکالو، شاعری پھر بور ہے :rolleyes:
  18. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    ہم کہاں نہلے پہ دہلا پھینکے والوں میں ہیں اس طرح شمشاد بھائی، سوچنا اچھا نہیں بات سچ ہے ہم بھی "سٹے باز" ہیں لیکن جناب اس طرح یہ راز سب پہ کھولنا اچھا نہیں :eyerolling:
  19. امجد علی راجا

    نمک

    خوش نصیبی آپ کی، جو "پھینٹ" تک محدود ہیں "ی" اضافی لگ گئی تو، ہوش سمجھو کھو گئے ہم سے پوچھو روز ہی کھاتے ہیں ہم شام و سحر اس لئے تو نیم پاگل، نیم گنجے ہو گئے
  20. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    آپ کیا سمجھتے ہیں بے تکی مارنا صرف آپ کو ہی آتا ہے :) نام اس کے کردی کوٹھی ، کار بھی دے دی اسے اے ٹی ایم بھی خود ہی دے دوں، پوچھنا اچھا نہیں اپنا سب کچھ پیش کرنا عاشقوں کی شان ہے "عشق میں سود و زیاں کا سوچنا اچھا نہیں"
Top