شیزان بھیا! محفلین کا تو مجھے پتہ نہیں البتہ میں نے خوب مزہ لیا آپ سے تکرار کا، امید ہے پھر کسی اور پیج پر خوب لطف لیں گے، اور کوشش کریں گے کہ محفلین کو بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے
کیونکہ منوانے کا وہ خوب ہنر رکھتی ہے
کس سے ملتا ہوں، کہاں آتا کہاں جاتا ہوں
صبح کی شام کی پل پل کی خبر رکھتی ہے
میرے کپڑوں سے بتاتی ہے کہ میں کس سے ملا
سونگھنے کا بھی وہ کچھ خاص ہنر رکھتی ہے
نوٹ کتنے ہیں مری جیب میں، سکے کتنے
ایکسرے جیسی وہ باریک نظر...
باجی نیلم کیا بتائوں، میں بھی پاگل ہو گیا
کیا پتہ تھا سامنے ہے فیکٹری اشعار کی
ادھ موا سا کر دیا شیزان بھائی نے مجھے
دیکھ لو حالت ہماری، جیسے ہو بیمار کی
سر مری بھابی نے دیکھا، سوچ کر مجھ سے کہا
آپ کے شیزان بھائی کو بھی ہیں جوئیں بہت
اُن کو تو خیر "اینٹی لائس" سے افاقہ نہ ہوا
;) ان کا سر تو "گڑ" ہے لیکن آپ سر دھوئیں بہت
کیا کہا اب سر میرا دیوار سے ٹکرائیں گے
یاد شادی کی دلانے سے نہ باز آپ آئیں گے؟
لطف سارا "کِرکِرا" سا کردیا ہے آپ نے
اب بھلا اشعار ہم سے کیسے لکھے جائیں گے؟
:feelingbeatup:
سر ہلایا تھا تو کیا اب پھوڑ دیں گے سر میرا
دیگ میں بیٹھے رہیں اور "تڑتڑا" سنتے رہیں
قافیہ کھائیں یا چھوڑیں آپ کی مرضی پہ ہے
قافیہ ردیف کے تڑکے میں اب "بُھنتے" رہیں
سانوں کی؟؟؟ :rolleyes:
منیب بھیا! بہت مہربانی کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا، اور آج کا سبق انشاءاللہ آگے لکھے جانے والے ہر کلام میں یاد رہے گا، جزاک اللہ
جب اتنی مہربانی فرما دی ہے تو لال رنگ کے مصرعوں کو نیلے رنگ لانے کی تکلیف بھی اٹھا ہی لیں، میں تو کہوں گا ک کالے رنگ کا کیا کام، سارا نیلا ہی کردیں :) (الفاظ کی تبدیلی...
دیگ سے باہر اچھل کر شعر تو لکھے ہیں خوب
شاعری کا ذوق سارا دیگ میں ہی بہہ گیا
دیگ کے اندر ہی بھائی جھانک کر دیکھو ذرا
قافیہ تو دیگ کے اندر ہی شاید رہ گیا
(شیزان بھیا ناراض نہ ہونا، اس کے علاوہ اور کچھ بن نہیں سکا)
اب تو ڈونگے ہوں یا دیگیں، اب تو ہم تیار ہیں
اور ہم کو کام کیا ہے، آج کل بیکار ہیں
ساگ دیں شیزان کو ہی، ہم ذرا بیمار ہیں
گوشت مل جائے اگر تو، گوشت کے دلدار ہیں
آپ بھی تشریف لائیں، آپ کی بھی بزم ہے
ہم بھلا محروم کیوں ہوں آپ کی تحریر سے
سب نے اک اک شعر کہنا ہے وگرنہ سوچ لیں
ڈانٹ پڑ جائے گی سب کو بزم کے مدیر سے
محمد احمد
اب بتا شیزان بھیا، لطف آیا یا نہیں
کیسے کیسے لوگ ہم کو داد دینے آگئے
میں تو پہلے سے ہی "چیتا" بن گیا تھا بزم کا
آپ بھی اس بزم میں سب کے دلوں پر چھا گئے
(خوش فہمیاں ملاحظہ ہوں ہماری)
(y)