نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فراز! عِشق کی دُنیا تو خُوب صُورت تھی یہ کِس نے فِتنۂ ہجر و وصال رکھّا ہے احمد فراز
  2. طارق شاہ

    غالب :::: گھر، جب بنا لِیا تِرے در پر، کہے بغیر :::: Mirza Assadullah KhaN Ghalib

    غزلِ مِرزا اسداللہ خاں غالب گھر، جب بنا لِیا تِرے در پر، کہے بغیر جانے گا اب بھی تُو نہ مِرا گھر، کہے بغیر کہتے ہیں، جب رہی نہ مجھے طاقتِ سُخن 'جانوں کسی کے دِل کی میں کیوں کر، کہے بغیر' کام اُس سے آ پڑا ہے کہ، جس کا جہان میں لیوے نہ کوئی نام، ستم گر کہے بغیر جی میں ہی کچھ نہیں ہے...
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ﮈﻭﺑﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﻣِﻠﮯ ﭘﺎﯾﺎﺏ ﻣﺠﮭﮯ ! ﺍُﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﮈﻭﺏ ﺭﮨﺎ ﮨُﻮﮞ ﺟﻮ ﺑﮭﻨْﻮﺭ ﮨﮯ مجھ ﻣﯿﮟ جون ایلیا
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خیالِ خلقِ خُدا خُوب ہے، مگر مت بُھول یہ خاکسار بھی خلقِ خُدا میں شامِل ہے احمد مشتاق
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عالَم جب ایک حال پر قائم نہیں رہے کیا خاک اعتبارِ نِگاہِ یقِیں رہے جگر مرادآبادی
  6. طارق شاہ

    احمد ندیم قاسمی طے کروں گا یہ اندھیرا میں اکیلا کیسے

    غزلِ احمد ندیم قاسمی طے کروں گا یہ اندھیرا مَیں اکیلا کیسے میرے ہمراہ چلے گا میرا سایا کیسے میری آنکھوں کی چکا چوند بتا سکتی ہے جس کو دیکھا ہی نہ جائے، اُسے دیکھا کیسے چاندنی اُس سے لپٹ جائے، ہَوائیں چھیڑیں کوئی رہ سکتا ہے دُنیا میں اچُھوتا کیسے مَیں تو اُس وقت سے ڈرتا ہوُں کہ وہ پوُچھ نہ...
  7. طارق شاہ

    شفیق خلش شفیق خلش ::::: جان ودِل ہجرمیں کُچھ کم نہیں بےجان رہے ::::: Shafiq Khalish

    غزل شفیق خلش جان ودِل ہجرمیں کُچھ کم نہیں بےجان رہے لڑ کر اِک دردِ مُسلسل سے پریشان رہے سوچ کر اور طبیعت میں یہ ہیجان رہے ! کیوں یُوں درپیش طلاطُم رہے، طوُفان رہے بُت کی چاہت میں اگر ہم نہ مُسلمان رہے رب سے بخشش کی بھی کیا کُچھ نہیں امکان رہے مگراب دل میں کہاں میرے وہ ارمان رہے ضُعف سے...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں رہا، اور مِری زیست کی تنہائی کو تیرے ایفا نہ کئے وعدہ و پیمان رہے شفیق خلش
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شب کو یلغارِ تفکّر سے جو بچ نِکلوں میں ! صُبح دَم ، تازہ خیالات کے لشکر آجائیں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گھر کی یاد جب صدا دے تو پَلٹ کرآجائیں کاش ہم ! اپنی یہ خواہش کو میسّر آجائیں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
  11. طارق شاہ

    پروین شاکر اب بھلا چھوڑ کے گھر کیا کرتے

    بہت خُوب ظفری بھائی بہت اچھی غزل ہے شکریہ شیئر کرنے کے لئے :)
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کب تک قمر ہو شام کے وعدے کا اِنتظار سُورج چُهپا، چراغ جلے ، رات ہوگئی قمر جلالوی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کون ایسی جو بچھڑنے پر مِرے روئی نہیں یا کبھی جو یاد آنے پر مِری، کھوئی نہیں اپنے مُنْہ خود کو میں یوسف تو نہیں کہتا، مگر جس نے دیکھا اِک نظر وہ رات بھر سوئی نہیں شفیق خلش
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرے سِوا بھی کئی رنگ خوش نظر تھے، مگر جو تجھ کو دیکھ چُکا ہو، وہ اور کیا دیکھے پروین شاکر
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وسِیلہ راستے کا چھوڑ کر منزِل نہیں مِلتی خُدا اچھا لگے کیا جب بشر اچھّا نہیں لگتا صابر ظفر
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جاں لُٹانے کا مجھے بھی شوق ہے، لیکن خلِش جس پہ صدقے ہوسکوں، ایسی یہاں کوئی نہیں شفیق خلِش
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ جانے ہجر کی رات اور میری سیہ بختی کہاں کہاں کے اندھیرے سمیٹ لائی ہے استاد قمر جلالوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لاؤ تو قتل نامہ مِرا، میں بھی دیکھ لوُں کِس کِس کی مُہر ہے سرِ محضر لگی ہُوئی محبوب علی خان آصف
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ میری راہ میں تارے، نہ میرے پاس چراغ وہ میرے ساتھ سفر اختیار کیوں کرتے منظور نظر
Top