بہت خوب آسی صاحب،
گھوڑوں کا استعارہ خوب استعمال کیا ہے اور معصوم "خچر" کے شاعرانہ عجز و نیاز نے اختتام کو چار چاند لگا دیے۔
امید ہے کہ آپ کی طرف سے ایسی ہی شگفتہ اور معلوماتی تحاریر پڑھنے کو ملتی رہا کریں گی۔
خرم ، واوین (quotes) نہ ڈال کر پانچ دفعہ غلطی کرنے پر اور پھر اسے ٹھیک کرنے پر مبارکباد۔ :)
پروگرامنگ اسی صبر اور تحمل کا نام ہے کہ بار بار کوشش کرکے دیکھیں کہ کہاں غلطی ہے اور پھر اسے ٹھیک کر لیں۔
اب مجھے تمہارے ساتھ ساتھ تمہاری پیرنی کی بھی فکر ہو رہی ہے کہیں چلہ زیادہ مشکل ہی نہ ہو۔ :)
شکر ہے کہ میں بے پیر ہوں ورنہ روز دست شفقت سے کسی کام کا نہ رہتا ۔ :)