مجھے یہ زبان تو سمجھ نہیں آتی لیکن چھوٹے بھائی کے ترجمے اور تشریح نے اسے میرے لئے سمجھنا آسان کر دیا
بہت اچھا لگا پڑھ کر اور ترجمے سے سمجھ کر
بھائی چھوٹاغالبؔ تمہارا بہت بہت شکریہ
سدا خوش رہو
دل روضہء رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پہ محوِ سجود تھا
پابندیوں کے رخ پہ بھی رنگِ کُشود تھا
آقا نے مجھ کو دامنِ رحمت میں لے لیا
"میں ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا "
رنگِ شگفتنِ گلِ طیبہ سے پیشتر
بے نام تھی بہار چمن بے نمود تھا
حدِّ نگاہ میں تھیں دوعالم کی وسعتیں
میرے لبوں پہ ذکرِ شہِ...
پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں
دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں
رخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اٹھائے کیوں
سوتے ہیں اُنکے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں
بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو
روئیں جو اب نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں
یادِ حضور کی قسم غفلتِ عیش ہے ستم...
سبحان اللہ سبحان اللہ !
اقبال عظیم مرحوم بھی کیا زبردست نعت گو شاعر تھے
ہر نعت بہت عمدہ و اعلیٰ پائے کی ماشاءللہ
عشقِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے مہکتی ہوئی
اللہ انکے درجات کو بہت بلند فرمائے آمین
جزاک اللہ زحال مرزا بھائی
اللہ پاک عشقِ حقیقی کی لذت سے سرشار فرمائے آمین
تمہارے ذرے کے پر تو ستارہائے فلک
تمہارے نعل کی ناقص مثل ضیائے فلک
اگرچہ چھالے ستاوں سے پڑ گئے لاکھوں
مگر تمہاری طلب میں تھکے نہ پائے فلک
سرِ فلک نہ کبھی تا بہ آسماں پہنچا
کہ ابتدائے بلندی تھی انتہائے فلک
یہ مٹ کے انکی رَوش پر ہوا خود انکی رَوِش
کہ نقشِ پا ہے زمیں پر نہ صوتِ پائے فلک...
جزاک اللہ محمد وارث بھائی !
میں بھول گئی تھی کہ نعت کو اسکے ہی زمرے میں پوسٹ کرنا ہے
وارث بھائی اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو جناب ایاز صدیقی صاحب کا نام پریفکس میں شامل کردیں تاکہ میں جب بھی انکا کلام پوسٹ کروں تو اسکو واضح کرنے میں آسانی ہو بہت شکریہ ۔