رب ہی جانے کیا معاملہ ہے، میری دادی بھی ایک صندوق سی رکھتی تھیں۔ ان میں وہ اپنے کپڑے وغیرہ اور جو کچھ ہیسے ان کے پاس جمع ہوتے تھے وہ رکھتی تھیں۔ ان کی وفات کے بعد اب بھی وہ صندوق اسٹور روم میں پڑا ہے۔ اکثر مجھے ایک گتھلی میں سے پیسے نکال کر چپ چاپ دے دیا کرتی تھیں۔
لنڈا بازار میں سمجھ رہا تھا کہ شاید لندن سے آہستہ آہستہ لنڈا بنا ہو گا۔ لاہور میں پہلے یہ اسٹیشن کے پاس ہوا کرتا تھا لیکن اب تو تقریباً ہر چھوٹے بڑے بازار میں ایک سیکشن لنڈے کا بھی ہوتا ہے!