نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صبا نے پھر درِ زنداں پہ آ کے دستک دی سحر قریب ہے، دل سے کہو نہ گھبرائے فیض احمد فیض
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آج تنہائی کسی ہمدمِ دیریں کی طرح کرنے آئی ہے مِری ساقی گری شام ڈھلے منتظرِ بیٹھے ہیں ہم دونوں، کہ مہتاب اُبھرے اور تِرا عکس جھلکنے لگے ہر سائے تلے فیض احمد فیض
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُٹھ کر تو آ گئے ہیں تِری بزم سے، مگر ! کچھ دل ہی جانتا ہے کہ، کِس دل سے آئے ہیں فیض احمد فیض
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِتنے قریب آ کہ نظر بھر کے دیکھ لوں شاید کہ ، پھر مِلو تو یہ ذوقِ نظر نہ ہو فیض احمد فیض
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جنونِ بے سروساماں کی بات کون کرے خِزاں نہ ہو تو بیاباں کی بات کون کرے گُلاب و نرگِس و ریحاں کی بات کون کرے جو تم مِلو ، تو گُلِستاں کی بات کون کرے قابل اجمیری
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رُکتی نہیں ہے گردشِ ایّام کی ہنسی لے آنا طاق سے مِرا ساغر اُتار کے قمرجلالوی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میّت قمرکی دیکھ کے بولے وہ صبحِ ہجر تارے گِنے گئے نہ شبِ انتظار کے قمرجلالوی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کتنی طویل ہوتی ہے اِنساں کی زندگی ! سمجھا ہُوں آج میں شبِ فرقت گزار کے قمر جلالوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ شوخِ فتنہ انگیز اپنی آنکھوں میں سمایا ہے کہ اِک گوشہ، ہے صحرائے قیامت جس کے داماں کا شیخ امام بخش ناسخ
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرا سینہ ہے مشرق، آفتابِ داغِ ہجراں کا طلوعِ صُبح محشر، چاک ہے میرے گریباں کا شیخ امام بخش ناسخ
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے چہرے کی کشِش تھی ، کہ پلٹ کردیکھا ورنہ سورج تو دوبارہ نہیں دیکھا جاتا محسن نقوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زمانہ وصل میں لیتا ہے کروٹیں کیا کیا فراقِ یار کے دن، ایک اِنقلاب نہ تھا امیرمینائی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دماغِ بحث تھا کِس کو، وگرنہ اے ناصح ! دہن نہ تھا، کہ دہن میں مِرے جواب نہ تھا امیرمینائی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِس توقع پہ کسی کو دیکھیں کوئی تم سے بھی حسِیں کیا ہوگا احمد ندیم قاسمی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ساری دُنیا ہمیں پہچانتی ہے کوئی ہم سا بھی نہ تنہا ہوگا احمد ندیم قاسمی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نجانے کِس کے سہارے رُکا ہُوا ہے فلک ہمیں تو فرشِ زمیں پر کوئی ستوں نہ مِلا شکیل بدایونی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہرچند جبرِزیست نے چاہا کہ بُھول جاؤں لیکن تمھاری یاد سے غافل کہاں ہُوں میں عنبر امروہوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فرحت شہزاد :) :good1:
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جو چاہے سو کرے مِری تقدیر کا فسُوں سائل ہوں آسماں کے مُقابل کہاں ہُوں میں عنبر امروہوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دَورِ تشہیر میں اب مُجھ سے مِرے خیراندیش داستاں اِک نئی گھڑنے کے لئے مِلتے ہیں عنبر امروہوی
Top