نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرے لب سی مگر کل سامنے دُنیا کے، اے ظالم ! بَعُنوانِ سِتم یہ داستاں آئی تو کیا ہوگا افتخار بدایونی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مرضِ عِشق سے، کوئی بھی سُنا ہے بچتے ؟ عبث، اے چارہ گرو ! کرتے ہو درماں اپنا آغا جان عیش
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ احتیاط کی تو، تِری احتیاط کو ! ترکِ تعلقات سمجھنے لگے ہیں لوگ اخترعالم تاباں
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُلفت نہیں ہوتی اثرانداز کہاں تک دیکھیں، ہے تِرا حوصلۂ ناز کہاں تک میں راہِ غمِ عِشق نہیں چھوڑنے والا ! تم، مجھ کو کرو گے نظرانداز کہاں تک عبدہ اعظمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجرمیں کیفِ اضطراب نہ پُوچھ خُونِ دِل بھی شراب ہونا تھا رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجاز باعثِ اِضطراب ہونا تھا اسرارالحق مجاز (مجاز لکھنوی)
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وے صورتیں الہیٰ کِس ملک بستیاں ہیں اب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں لیتے ہیں چھین کر دل عاشق کا پل میں دیکھو خُوباں کی عاشقوں پر کیا پیش دستیاں ہیں قیمت میں اِن کے گو ہم ، دو جگ کو دے چکے اب اُس یار کی نگاہیں تس پر بھی سستیاں ہیں محمد رفیع سودا
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ممکن نہ تیر خوردہ تڑپ کر سنبھل سکے مارا تِری نگہ کا، جگہ سے نہ ہل سکے محمد رفیع سودا
  8. طارق شاہ

    شفیق خلش :::: کیا تم سے کہیں چپ رہنے دو :::: Shafiq Khalish

    تشکّر اظہار خیال پر عبدالرحمان بھائی خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا مجھے غزل سادگی (simplicity) کے ساتھ ساتھ مقطع میں صنعتِ ایہام کے خُوب استعمال کی وجہ سے بھی پسند آئی ، تو پیش کردیا (مقطع میں تین طرح کے معنی اخذ ہوتے ہیں) تشکّر ایک بار پھر سے :)
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جا بھی اے ناصح، کہاں کا سود اور کیسا زیاں عشق نے سمجھا دیا ہے عشق کا حاصل مجھے جگرمُرادآبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تو اِس واسطے چُپ ہُوں کہ، تماشہ نہ بنے تُو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گِلہ کچھ بھی نہیں اختر شمار
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں مطمئن ایسا ہے جیسے کہ ہُوا کچھ بھی نہیں اختر شمار
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب کون سے موسم سے کوئی آس لگائے برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے پروین شاکر
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُشمنوں سے ہی غمِ دل کا مداوا مانگیں دوستوں نے تو کوئی بات نہ مانی اپنی محسن نقوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مانا کہ طویل فاصلوں پر برسوں کے غُبار چھا گئے ہیں محرومیِ مُشترِک سے لیکن ہم کتنے قریب آ گئے ہیں ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺪﯾﻢ ﻗﺎﺳﻤﯽ
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اپنی اپنی اُلجھن سب کی ، اپنی اپنی رائے ! سب نے آنسو روک رکھے ہے کون کسے بہلائے ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺪﯾﻢ ﻗﺎﺳﻤﯽ
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تو ہر درد کا درماں ہے نئے درد کی ٹیس اب تو ہر زخم کسی زخم کا ہے درد شناس اب تو کہلاتا ہُوں میں، مُملکتِ دِل کا رئیس جام خالی ہے، مگر دولتِ احساس ہے پاس رہ گئی تشنگیِ لب ، تو حقیقت یہ ہے ! علم بڑھتا ہے تو بڑھ جاتی ہے ہرچیز کی پیاس ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺪﯾﻢ ﻗﺎﺳﻤﯽ
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ﺑچھﮍ ﮐﮯ ﻣﺠھ ﺳﮯ ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﺍُﺩﺍﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺯﻭﺩ ﺭﻧﺞ ﺗﻮ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﻭﻓﺎ ﺷﻨﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺗﻘﺎﺿﮯ ﺟِﺴﻢ ﮐﮯ ﺍﭘﻨﮯ ، ﻣﺰﺍﺝِ ﺩﻝ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﮦ ﻣﺠھ ﺳﮯ ﺩُﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﻧﺪﯾﻢ ﺍُﺳﯽ ﮐﺎ ﮐﺮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ، ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺩﺭ ﺳﮯ ﻣِﻼ ! ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺩِ ﻣُﺴﻠﺴﻞ، ﺟﻮﻣﺠھ ﮐﻮ ﺭﺍﺱ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺪﯾﻢ ﻗﺎﺳﻤﯽ
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جانے کس رنگ سے آئی ہے گلستاں میں بہار کوئی نغمہ ہی نہیں، شورِ سلاسل کے سِوا علی سردار جعفری
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نے دُنیا کی ہراِک شے سے اُٹھایا دل کو لیکن اُس شوخ کے ہنگامۂ محفل کے سِوا علی سردار جعفری
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کام اب کوئی نہ آئے گا، بس اِک دل کے سِوا راستے بند ہیں سب ، کوچۂ قاتل کے سِوا علی سردار جعفری
Top