نہیں کر پائے میلا نفرت و کینہ مرے من کو
یہی تو بات کرتی ہے پریشاں میرے دشمن کو
۔۔۔من اوردشمن میں 'من' کی وجہ سے ایطا ہے۔ اس کو تبدیل کر لیں
دوسرے مصرع میں 'تو: کی جگہ 'اک ' استعمال کریں کہ روانی بہتر ہو جائے گی
نئے اک زاویے سے یاد کرتا ہوں تجھے ہر دن
رکھا ہے اس طرح تازہ تری یادوں کے گلشن کو...