نتائج تلاش

  1. ع

    برائے اصلاح

    دیکھ کر درست لگ رہا ہے، صرف دیکھ اچھا انداز بیان نہیں ہو گا۔
  2. ع

    تری معصوم صورت کو نگاہوں میں بسایا ہے--برائے اصلاح

    تری معصوم صورت کو نگاہوں میں بسایا ہے تجھے اپنا بناؤں گا یہی دل میں سمایا ہے -----------تو کی طرح کو، جو وغیرہ کی واؤ گرانا بھی روانی کو بہتر رکھتا ہے۔ یہاں 'کو' طویل آ رہا ہے۔ یہی دل میں کیا سمایا ہے؟ صرف 'سمایا' سے کیسے بات بن سکتی ہے؟ ترا معصوم چہرہ اور تیری جھیل سی...
  3. ع

    جو مسائل حل طلب ہیں ان میں اک کشمیر ہے--برائے اصلاح

    جو مسائل حل طلب ہیں ان میں اک کشمیر ہے گفتگو سے حل نہ ہوں گے ،حل فقط شمشیر ہے ---------------------'اک کشمیر' میں تنافر ہے، دوسرے میں 'حل نہ ہوں گے' کی جگہ 'حل نہ ہو گا' ہونا چاہیے تھا کہ اب صرف ایک کشمیر کے مسئلے کی بات ہو رہی ہے۔ یہ ہماری بے حسی تھی چُپ رہے جو دیر تک اب...
  4. ع

    اصلاحِ سخن : لہجے کو تیرے دیکھا یہ حاجت نہیں رہی

    شناس ابھی بھی درست نہیں ہوا۔ آئے بہار اب ، کہ نہ آئے یہ غم نہیں یوں بھی ہمیں بہار کی عادت نہیں رہی ۔۔دوسرے مصرع میں 'بھی' کو طویل کھینچنا مجھے یہاں اچھا نہیں لگ رہا۔ اس کے علاوہ پہلے مصرع میں 'غم نہیں' ہے تو دوسرے میں 'یوں بھی' بے معنی ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔ یوں ہے کہ اب بہار کی عادت نہیں رہی...
  5. ع

    اصلاحِ سخن : لہجے کو تیرے دیکھا یہ حاجت نہیں رہی

    لہجے کو تیرے دیکھا تو حاجت نہیں رہی کہدے تو یہ کہ تیری ضرورت نہیں رہی ۔۔۔دیکھا کے الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ لہجے کو تیرے دیکھ کے حاجت نہیں رہی کیا جا سکتا ہے اب خال خال ہی ہیں محبت سناش لوگ ظاہر ہے ایسے کاموں سے رغبت نہیں رہی ۔۔۔درست اور اچھا لگ رہا ہے یہ شعر مردہ سا ہو گیا ہے...
  6. ع

    تری معصوم صورت کو نگاہوں میں بسایا ہے--برائے اصلاح

    تری تصویر کو میں نے نگاہوں میں چھپایا ہے بھری دنیا سے کہتا ہوں تجھے اپنا بنایا ہے ---------------نگاہوں میں چھپایا درست نہیں لگ رہا ، بسایا بہتر ہوتا۔ اس کے علاوہ دو لخت بھی لگ رہا ہے، یعنی دونوں مصرعوں کا آپس میں کوئی ربط معلوم نہیں ہو رہا۔ مطلع ثانی تری معصوم صورت کو...
  7. ع

    برائے اصلاح

    ہر خطا کو بسارنا ہے مجھے ایسا جذبہ ابھارنا ہے مجھے ۔۔۔درست ہو گیا ہے کو، تو، جو وغیرہ کی واؤ کا اسقاط روانی کو بہتر رکھتا ہے ٹھان لی میں نے اب یہ موج-بلا پار بیڑا اتارنا ہے مجھے ۔۔۔موجِ بلا سے خطاب ہے یہ بات ظاہر نہیں ہو رہی۔ دوسرے معنی بھی نکلتے ہیں کہ موج بلا کو اپنا لیا ہے۔...
  8. ع

    برائے اصلاح : سبھی جانتا ہوں یہ سمجھانا چھوڑو

    یہ پردے کے پیچھے سے شرمانا چھوڑو سبھی جانتا ہوں یہ سمجھانا چھوڑو ---------------------------دو لخت ہے، مطلع ہے تو چلا جاتا ہے، لیکن ربط ہو تو مفہوم نکلتا ہے۔ اس طرح بس دو مصرعے ہی ہیں کہیں مل کے بیٹھو تو کچھ ہم بتاؤں اچانک سے رستوں میں ٹکرانا چھوڑو ---------------------------ہم بتائیں، شاید...
  9. ع

    اے خدایا مجھ کو جینا تُو سکھا دے---حمد--برائے اصلاح

    مجھ کو جینا اے خدایا تُو سکھا دے دل سے دنیا کی محبّت کو مٹا دے ------------پہلا مصرع پچھلا ہی بہتر تھا۔ اے خدایا مجھ کو تُو جینا سکھا دے' والا میں سہارے پر ہی تیرے جی رہا ہوں میرے بگڑے کام ہیں جو وہ بنا دے ------------بہتر ہو گیا ہے مجھ پہ ہے تیری عنایت ہر طرح کی شکر...
  10. ع

    اصلاحِ سخن :جس کو رنج والم نے گھیرا ہے

    اس شعر کے دوسرے مصرع کے بارے میں بھی میرا خیال تھا کہ 'جس کا چاہے تو انتخاب کرے' بہتر ہو گا۔ اگر 'جس کو چاہے تو انتخاب کرے' رکھنا ہے تو پہلے مصرع میں 'یوں' کی جگہ 'تو' بہتر ہو گا
  11. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    محرم میں کام کم ہو جاتا ہے، اس لیے آج واپس آ گیا ہوں۔ ابھی نماز کے لیے جانے والا ہوں، بعد میں ملتے ہیں ان شاء اللہ!
  12. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    گھر میں ہوں آج تو میں، اس لیے اس وقت آنے کا بھی موقع مل گیا ہے
  13. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ریس لگی ہوئی ہے ماشاء اللہ سلام جواب کی، السلام علیکم اور وعلیکم السلام!
  14. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قلفیاں نہیں کھلائیں ہم سب کو
  15. ع

    اصلاحِ سخن :جس کو رنج والم نے گھیرا ہے

    خود بھی اپنا حساب کر لینا اس کے پہلے کہ وہ حساب کرے ۔۔'اس کے' عجیب لگ رہا ہے، میں بھی سوچتا ہوں آپ بھی دیکھیں ، شاید کسی طرح یہی مطلب ادا ہو جائے حق و باطل یوں ہو چکا ہے عیاں جس کو چاہے تو انتخاب کرے ۔۔یہ درست ہو گیا ہے جس کو رنج و الم نے گھیرا ہے خواہشوں سے وہ اجتناب کرے ۔۔۔اس شعر کی جگہ بدل...
  16. ع

    برائے اصلاح

    ہر خطا کو بسارنا ہے مجھے نیا جذبہ ابھارنا ہے مجھے ۔۔۔بسارنا شاید بھلانا کے معنی میں ہے؟ میرے لیے نیا ہے یہ لفظ لیکن درست معلوم ہو رہا ہے۔ دوسرے میں 'نیا' میں الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ 'ایسا جذبہ' کیا جا سکتا ہے ٹھان لی ہے یہی اے موج-بلا پار بیڑا اتارنا ہے مجھے ۔۔۔'اے' کی ے...
  17. ع

    اصلاحِ سخن :جس کو رنج والم نے گھیرا ہے

    بخش دے گا جسے وہ چاہے گا جس کو چاہے گا وہ عذاب کرے ۔۔۔۔'جسے وہ' میں روانی کی کمی لگ رہی ہ۔ بخش دے گا وہ جس کو چاہے گا میرا خیال ہے کہ بہتر ہو گا اور دوسرے میں صرف 'کرے' نہیں 'کرے گا' کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ مکمل شعرمیرا خیال ہے کہ یوں درست ہو گا بخش دیتا ہے جس کو چاہتا ہے چاہے جس کو بھی وہ...
  18. ع

    اے خدایا مجھ کو جینا تُو سکھا دے---حمد--برائے اصلاح

    اے خدایا مجھ کو جینا تُو سکھا دے دل سے دنیا کی محبّت کو بھلا دے -----بحر مجھے رواں تو محسوس نہیں ہو رہی بہر حال... 'مجھ کو جینا تو' زیادہ رواں ہو گا اور 'بھلا دے' کی جگہ بھی 'مٹا دے' بہتر لگ رہا ہے میں سہارے پر ترے ہی جی رہا ہوں میرے بگڑے کام ہیں جو وہ بنا دے...
  19. ع

    یادوں کو میں نے تیری دل میں سجا لیا ہے---برائے اصلاح

    یادوں کو میں نے تیری دل میں سجا لیا ہے تیری جگہ پر اُن کو اپنا بنا لیا ہے ------------دوبارہ دیکھنے پر پہلا مصرع یوں بہتر لگ رہا ہے یادوں کو تیری میں نے دل میں بسا لیا ہے محبوب میرا مجھ سے ناراض ہو گیا ہے اتنا خفا تھا مجھ سے چہرہ چھپا لیا ہے -------------اس میں آپ نے کوئی تبدیلی نہیں کی،...
  20. ع

    یادوں کو میں نے تیری دل میں سجا لیا ہے---برائے اصلاح

    یادوں کو میں نے تیری دل میں سجا لیا ہے تیری جگہ پہ اُن کو اپنا بنا لیا ہے --------------------دوسرے مصرع میں مکمل 'پر' آ سکتا ہے تقطیع 'پ رُن کو' ہو گی۔ پہ کی نسبت مکمل پر بہتر ہے کہ پہ بمعنی لیکن وغیرہ بھی استعمال ہوتا ہے محبوب میرا مجھ سے ناراض ہو گیا ہے اتنا خفا تھا...
Top