وہ ملنے آخری دفعہ آیا تھا ۔ میں جانتی تھی کہ پت جھڑ کے بعد بہار کے پُھول کھلکھلانے ہیں ۔ اس کی محبت کے زرد پتے ساحل کی ریتلی مٹی پر جا بجا بکھرے ہوئے تھے ۔ میں نرم گُداز پاؤں ان پتوں پر رکھتی رہی اور 'چر چر ' کی آواز سے انجانا سکون پاتی رہی ۔ آم کے گھنے درخت تلے کھڑی باد کے جُھونکوں کو محسوس...