نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مجھ کو پُھولوں سے شِکایت ہے نہ کانٹوں سے گِلہ میں تِرے جلوۂ رُخسار کا دَم بھرتا ہُوں میں نہیں شیخ و برہمن کی عقیدت کا مزار بندگی اپنے خیالوں کی کِیا کرتا ہُوں ساغرصدیقی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صحنِ کعبہ بھی یہیں ہے تو صنم خانے بھی دل کی دُنیا میں گلستاں بھی ہیں ویرانے بھی آتشِ عِشق میں پتّھر بھی پگھل جاتے ہیں مُجرمِ سوزِ وفا شمع بھی، پروانے بھی کچھ فسانوں میں حقیقت کی جھلک ہوتی ہے کچھ حقیقت سے بنا لیتے ہیں افسانے بھی ساغر صدیقی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلیلِ صُبْحِ طرب ہی سہی یہ سنّاٹا مگر پہاڑ سی یہ رات کٹ چُکے تو کہُوں پسِ نقاب ہی پنہاں سہی عروسِ سحر مگر یہ پردۂ ظلمات ہٹ چُکے تو کہُوں یہ رات بھی تو حقیقت ہے تلخ و تند و درشت اِسے سحر کا تصوّر مِٹا نہیں سکتا مجھے تو نیند نہیں آئے گی ، کہ میرا شعُور شبِ سیاہ سے آنکھیں چُرا نہیں سکتا اگر...
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پلٹی جو راستہ ہی سے، اے آہِ نامُراد ! یہ تو بتا ، کہ بابِ اثر کِتنا دُور تھا جگرمُرادآبادی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایسا کہاں بہار میں رنگینیوں کا جوش شامل کسی کا خُونِ تمنّا ضرُور تھا جگرمُرادآبادی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کوئی تو درد مندِ دلِ ناصبُور تھا مانا کہ تم نہ تھے، کوئی تم سا ضرور تھا جگرمُرادآبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بزمِ وفا میں آپ سے اِک پَل کا سامنا یاد آگیا تو عہدِ شناسائی بن گیا ساغر صدیقی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چشمِ ساقی کی عنایات پہ پابندی ہے اِن دِنوں وقت پہ ، حالات پہ پابندی ہے بکھری بکھری ہُوئی زُلفوں کے فسانے چھیڑو مے کشو! عہدِ خرابات پہ پابندی ہے دِل شِکن ہو کے چلے آئے تِری محفل سے تیری محفل میں تو ہر بات پہ پابندی ہے ہر تمنّا ہے کوئی ڈُوبتا لمحہ جیسے ساز مغموم ہیں، نغمات پہ پابندی ہے آگ...
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جان ہے بے قرار سی ، جسم ہے پائمال سا اب نہ وہ داغ، وہ جگر، صرف ہے اِک خیال سا چاہیئے عِشق میں مجھے، آپ ہی کا جمال سا داغ ہر ایک بدر سا، زخم ہر اِک ہلال سا دِل پہ مِرے گرائی تھیں تم نے ہی بجلیاں، مگر آؤ نظر کے سامنے، مجھ کو ہے احتمال سا حُسن کی سحرکاریاں، عِشق کے دِل سے پُوچھئے وصل کبھی ہے...
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُمکن ہے میں ڈوُب ہی جاؤں دِن دریا چڑھنے تک قطرہ قطرہ ٹپک رہی ہے میرے دِل میں رات جتنے بند تھے اِک اِک کر کے سارے ٹوُٹ بہے اب کے ایسا برسا پانی ، ڈوُب چلی برسات توُ ہے اُڑتے پَل جیسا، تیز آندھی تِری باندی میں ذرّہ تِری راہ کا پیارے، میری کیا اوقات یہ بھی درست کہ اُس کو بُھلانا اپنے بس کی بات...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لگا رہا ہُوں مضامینِ نو کے پھر انْبار خبر کرو مِرے خرمن کے خوشہ چینوں کو میر انیس
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رہتا سُخن سے ، نام قیامت تلک اے ذوق ! اولاد سے رہے یہی ، دو پشت ،چار پشت شیخ ابراہیم ذوق
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سب خُوبیاں ہیں آپ کی چشمِ سِیاہ میں تِنکا مگر ہے صِرف ہماری نگاہ میں حُسین انجم
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُس گُلبدن کے لُطفِ رفاقت کا تھا اثر ! وہ بن گئے تھے پھول جو کانٹے تھے راہ میں حُسین انجم
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پیتے ہیں خوفِ شیخ کو ہم ، کرکے غرقِ مے واللہ ، کِس غضب کی ہے لذّت گُناہ میں حُسین انجم
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے مہوشوں کے حق میں زمانہ بہت خراب رکھّے خُدا حضُور کو اپنی پناہ میں حُسین انجم
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پُکارتا رہا، بے آسرا، یتیم لہو کسی کو بہرِسماعت، نہ وقت تھا، نہ دماغ نہ مُدّعی ، نہ شہادت، حساب پاک ہُوا یہ خُونِ خاک نشیناں تھا، رزق خاک ہُوا فیض احمد فیض
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل جل رہا تھا غم سے مگر نغمہ گر رہا جب تک رہا، میں ساتھ مِرے یہ ہنر رہا اُس آخری نظر میں عجب درد تھا منیر ! جانے کا اُس کے رنج مجھے عمر بھر رہا منیر نیازی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجومِ یاس کا غلبہ ہے ناتوانی پر جسے سکون وہ سمجھے ہیں بدگُمانی سے حسرت موہانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جمالِ یار کی رنگینیاں ادا نہ ہُوئیں ہزار کام لِیا ہم نے خوش بیانی سے حسرت موہانی
Top