نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُنیا میں حالِ آمد و رفتِ بَشر نہ پُوچھ ! بے اختیار آ کے رہا ، بے خبر گیا شوکت علی خاں فانی بدایونی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں نہ برہم ہوں وہ حسرت مِری رُسوائی سے نام اُن کا بھی بہر کوچہ و بازار آیا حسرت موہانی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ مجبُور بھی کیا شے ہے کہ ، در سے اپنے اُس نے سو بار اُٹھایا تو میں سو بار گیا حسرت موہانی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیٹھے بیٹھے برس پڑیں آنکھیں کر گئ پھر کِسی کی آس اداس ناصر کاظمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صُبْح نِکلے تھے فکرِ دُنیا میں خانہ برباد دن ڈھلے آئے ناصر کاظمی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آو ناصرؔ !ہم بھی اپنے گھر چلیں بند اُس گھر کے دریچے ہو گئے ناصر کاظمی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوش جاتا نہیں رہا لیکن ! جب وہ آتا ہے تب نہیں آتا میر تقی میر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ابھی نہ چھیڑ محبّت کے گیت اے مطرب ! ابھی حیات کا ماحول خوشگوار نہیں ساحر لدھیانوی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے ماتھے کی شکن پہلے بھی دیکھی تھی، مگر ! یہ گرہ اب کے مِرے دِل میں پڑی ہو جیسے احمد فراز
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ضبط کا عہد بھی ہے، شوق کا پیماں بھی ہے عہد وپیماں سے گُزر جانے کو جی چاہتا ہے درد اِتنا ہے کہ ، ہر رگ میں ہے محشر برپا ! اور سُکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے فیض احمد فیض
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ جب یہ کہتے ہیں، تجھ سے خطا ضرُور ہُوئی میں بے قصُور بھی کہہ دُوں کہ ہاں حضُور ہُوئی نظر کو تابِ تماشا سے حُسنِ یار کہاں ! یہ اِس غریب کو تنبیہہ بے قصُور ہُوئی طُفیلِ عِشق ہے حسرت یہ سب مِرے نزدیک تِرے کمال کی شُہرت جو دُور دُور ہوئی حسرت موہانی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چھیڑ سے اب وہ یہ کہتے ہیں کہ سنبھلو حسرت صبر و تابِ دلِ بیمار کو غارت کرکے حسرت موہانی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    پستیِ حوصلۂ شوق کی اب ہے یہ صلاح ! بیٹھ رہیے غمِ ہجراں پہ قناعت کرکے دل نے پایا ہے محبّت کا یہ عالی رُتبہ آپ کے دردِ دوا کار کی خدمت کرکے حسرت موہانی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سینکڑوں آزادیاں ، اِس قید پر حسرت نِثار ! جس کے باعث، کہتے ہیں سب اُن کا زِندانی مجھے حسرت موہانی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مُدّت ہُوئی کہ بیچ میں پیغام بھی نہیں نامے کا اُس کے مُہر سے اب نام بھی نہیں ایّام ہجر کریے بسر کِس اُمید پر ! مِلنا اُنھوں کا صُبْح نہیں، شام بھی نہیں پَروا اُسے ہو کاہے کو، ناکام گر مَروں اُس کام جاں کو، مجھ سے تو کُچھ کام بھی نہیں رویں اِس اِضطرابِ دِلی کو کہاں تلک ! دن رات ہم کو ایک...
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دم بہ دم اِس ڈھب سے رونا دیر کر آیا ہمیں کیا لہو اپنا پِیا تب یہ ہنر آیا ہمیں گرچہ عالم جلوہ گاہِ یار یوں بھی تھا ولے آنکھیں جو موندیں عجب عالم نظر آیا ہمیں تجھ تک اِس بے طاقتی میں کیا پُہنچنا سہل تھا غش تِرے کُوچے میں ہر ہر گام پر آیا ہمیں کرچلا بیخود غمِ زُلفِ دراز دِلبراں ! دُور کا...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دِکھادے باغ میں گُل رُو ، رگِ گُل کو کمر اپنی کہ نازک اِس کو کہتے ہیں، نزاکت ایسی ہوتی ہے بہادر شاہ ظفر
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تُو جو کرتا ہے ملامت ، دیکھ کر میرا یہ حال ! کیا کروں میں، تُو نے اُس کو ناصحا دیکھا نہیں بہادر شاہ ظفر
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ چرخِ آسیا ہُوں، نے بھنورہُوں، نے بگولا ہُوں مجھے تو کیوں لیے اے گردشِ تقدِیر پھرتی ہے بہادر شاہ ظفر
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُمّیدِ دیدِ دوست کی دُنیا بَسا کے ہم ! بیٹھے ہیں مہر و ماہ کی شمعیں جلا کے ہم وہ راستے خبر نہیں کِس سمت کھو گئے نِکلے تھے جن پہ ، رختِ غمِ دِل اُٹھا کے ہم پلکوں سے جن کو جلتے زمانوں نے چُن لِیا وہ پُھول اُس روِش پہ ، تِرے نقشِ پا کے ہم آئے کبھی تو پھر وہی صُبْحِ طرب ، کہ جب ! رُوٹھے ہُوئے...
Top