نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رِہا کرنا ہمیں صیّاد ! اب پامال کرنا ہے پھڑکنا بھی جسے بھولا ہو سو پرواز کیا سمجھے مرزا رفیع سودا
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ذرا دیکھو تو تم اے فضل! اِس دو دن کی دنیا میں خُدا کی شان ہے ، کرتے ہیں بت دعویٰ خدائی کا فضل اللہ خان قندہاری
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مریضِ عشقِ جاناں کا مداوا وصلِ جاناں ہے طبیبوں سے کہو، لکھتے ہو کیوں نسخہ دوائی کا فضل اللہ خان قندہاری
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میر جنگل پڑے ہیں آج جہاں لوگ کیا کیا یہیں تھے کل بستے میر تقی میر
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک نِگہ کر کے اُن نے مول لِیا بک گئے، آہ ہم بھی کیا سستے میر تقی میر
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دنداں کی تاب دیکھ کے انجُم ہُوئے خجل وہ مہ جبیں جو شب کو لبِ بام ہنس پڑا بہادر شاہ ظفر
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غنچے کا منہ ہے کیا کہ تبسّم کرے گا پھر گلشن میں گر وہ شوخِ گُل اندام ہنس پڑا بہادر شاہ ظفر
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راز کی بات کیوں کِسی سے کہو ! منہ سے نِکلی ہُوئی پرائی ہے باقر زیدی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر خراشِ جبیں جراحت ہے ناخنِ شوق کا ہنر دیکھو میرتقی میر
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سُنے جاتے نہ تھے تم سے مِرے دن رات کے شکوے کفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ فانی بدایونی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بے خودی نے مجھے شکوے سے بھی رکھّا محرُوم ! اُٹھ گئے پاس سے وہ ، مجھ کو خبر ہوتے تک فخرالدین حُسین سُخن دہلوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شب کو تھا بزم میں دعوائے تقابل تم سے کھُل گیا رنگ قمر کا بھی سحر ہوتے تک فخرالدین حُسین سُخن دہلوی
  13. طارق شاہ

    فنا نظامی کانپوری ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں - فناؔ نظامی کانپوری

    ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں کم سے کم اِتنا کہنا ہمارا کرو چاند شرمائے گا چاندنی رات میں یُوں نہ زُلفوں کو اپنی سنوارا کرو یہ تبسّم یہ عارض یہ روشن جبِیں یہ ادا یہ نِگاہیں یہ زُلفیں حسِیں آئینے کی نظر لگ نہ جائے کہیں جانِ جاں اپنا صدقہ اُتارا کرو دِل تو کیا چیز ہے جان سے جائیں گے موت آنے سے...
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم نہ ہوں گے ، تو کسی اور کے چرچے ہُوں گے خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے احمد فراز
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کہتے ہیں جس کو حُور، وہ اِنساں تُمھیں تو ہو جاتی ہے جس پہ جان ، مِری جاں تُمھیں تو ہو داغ دہلوی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رحم کر میرے حال پر واعظ ! کہ اُمنگیں بھی ہیں ، شباب بھی ہے داغ دہلوی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تم کو چاہا تو خطا کیا ہے بتادو مُجھ کو دُوسرا کوئی تو اپنا سا دِکھا دو مُجھ کو داغ دہلوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    غضب کِیا ، تِرے وعدے پہ اعتبار کِیا تمام رات ، قیامت کا اِنتظار کِیا داغ دہلوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم ساتھ ہو لِئے تو کہا اُس نے غیر سے آتا ہے کون اِس سے کہو یہ جُدا چلے داغ دہلوی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے فیض احمد فیض :thumbsup2:
Top