نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    فنا نظامی کانپوری ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں - فناؔ نظامی کانپوری

    ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں کم سے کم اِتنا کہنا ہمارا کرو چاند شرمائے گا چاندنی رات میں یُوں نہ زُلفوں کو اپنی سنوارا کرو یہ تبسّم یہ عارض یہ روشن جبِیں یہ ادا یہ نِگاہیں یہ زُلفیں حسِیں آئینے کی نظر لگ نہ جائے کہیں جانِ جاں اپنا صدقہ اُتارا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبحان الله ! بہت ہی خوب شراکت وقاص...
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ابھی تو جیب و گریباں سبھی سلامت ہیں ابھی تو جشنِ بہاراں بپا ہُوا ہی نہیں باقر زیدی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گِلہ نہیں ہے ، فقط عرضِ حال ہے، باقر کوئی ، ہمارا مزاج آشنا ہُوا ہی نہیں ! باقر زیدی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جواب دیتا رہا دہشتوں کا دہشت سے زمانہ واقفِ مہر و وفا ، ہُوا ہی نہیں باقر زیدی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُلجھا دِیا ہے مُجھ کو غمِ روزگار نے ! مُمکن نہیں ہے تُجھ سے مُلاقات اِن دنوں افتخارعارف
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عارف! مُجھے بھی دُکھ تھا کبھی کائِنات کا خود میں اُلجھ گئی ہے ، مِری ذات اِن دنوں افتخارعارف
  7. طارق شاہ

    افتخار عارف :::: کہتا نہیں ہے کوئی بھی سچ بات اِن دنوں :::: Iftikhar Arif

    غزلِ افتخارعارف کہتا نہیں ہے کوئی بھی سچ بات اِن دنوں اچھّے نہیں ہیں شہر کے حالات اِن دنوں احباب کا رَویّہ بھی بدلا ہُوا سا ہے کچھ تنگ ہوگیا ہے مِرا ہاتھ اِن دنوں اُس کو بھی اپنے حُسن پہ اب ناز ہوگیا ! ٹھہرے ہُوئے ہیں میرے بھی جذبات اِن دنوں اُلجھا دِیا ہے مُجھ کو غمِ روزگار نے ! مُمکن...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کِسی کا عہدِ رفاقت ، وفا ہُوا ہی نہیں جسے میں سمجھا تھا اپنا، مِرا ہُوا ہی نہیں یہ ٹھیک ہے کہ محبّت نے راستے بدلے مگر وہ شخص تو دِل سے جُدا ہُوا ہی نہیں باقر زیدی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا تعجب ہے کہ اُس کو دیکھ کر آجائے رحم ! واں تلک کوئی کسی حیلے سے پُہنچادے مجھے مرزا اسداللہ خاں غالب
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اوجِ راحت کو یُوں زوال نہیں ! کب مجھے تیرا ہی خیال نہیں یوسف بیجو
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قیس و فرہاد اور جنابِ دبیر دشت اور کوہ اُن کے گھر کے ہیں مرزا دبیر
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دبیر! اب بھی مانو میں کہتا ہُوں تم سے وہاں لوگ دشمن تمھارے بہت ہیں مرزا دبیر
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وا ہسراتآ ، رہی یہ تمنّا تمام عمر ! اک دن دبیر کہہ کے ، پُکارا نہ پیار سے مرزا دبیر
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سرشتِ عشق طلب اور حُسن بے پایاں حصُولِ تشنہ لبی ، ہے شدید تشنہ لبی اصغر گونڈوی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہجُومِ غم میں نہیں کوئی تِیرہ بختوں کا کہاں ہے آج تُو، اے آفتابِ نیم شبی اصغر گونڈوی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    الله ری محرُومی ، الله ری ناکامی ! جو شوق کیا ہم نے سو خام نظر آیا حسرت موہانی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ مایوس بھی عجب شے ہے پھر اُسی کا خیال کرتا ہے حسرت موہانی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دلِ مُضطر کی سادگی دیکھو پھر انُھیں سے سوال کرتا ہے حسرت موہانی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل کہ ذکرِ وصال کرتا ہے شوق کو امرِ محال کرتا ہے حسرت موہانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لیلائے سُخن کو آنکھ بھر کے دیکھو قاموس اور لغات سے گُزر کر دیکھو الفاظ کے سر پر نہیں اُڑتے معنی الفاظ کے سینے میں اُتر کر دیکھو جوش ملیح آبادی
Top