سونامی نے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ اب لوگ اس سے پناہ مانگتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ آپ نے ایک نا اہل اور نالائق آدمی کو مسلط کرکے اپنے لیے بدنامی کا سامان کیا ہے، اس نے آپ کے پیچھے پناہ لے رکھی ہے۔ اسلام آباد کی طرف بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ اپنے مطالبات کی منظوری سے پہلے واپس نہیں...
حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ توانائی شعبے کا گردشی قرضہ بے لگام ہوگیا ہے۔ موجودہ دور حکومت میں گردشی قرضے میں 1 ہزار 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں قرضہ 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں 116 ارب روپے گردشی قرضہ بڑھ گیا۔ مالی سال 2019 کی پہلی...
اچھا کام لیکن ایڈہاک ازم۔
اصل کام جو کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ:
ماحول دوست سستی بجلی کی پیدوار کی جائے اور آئی پی پیز سے جان چھڑائی جائے۔ نہ رہے گئیں نجی استحصالی کمپنیاں اور نہ ہوگا گردشی قرضہ
دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے کہ بڑی طاقتوں کے مابین کشمکش کا خاتمہ کر کے پر امن بقائے باہمی کے ساتھ معاملات کو چلایا جائے۔
پاکستان اس حوالے سے چین اور امریکہ کے تعلقات کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اسی طرح پاکستان اور ہندوستان کو بھی باہمی تنازعات مذاکرات سے حل کرنے کی طرف...
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے امرائے اضلاع کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج پر آ گیا۔ امیر جماعت نے اسے سینے سے لگا کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا اور پھر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
''یہ بچہ پاکستان کا مستقبل ہے، اس کے...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مدرسے جامعہ زبیریہ میں بم دھماکے کی ابتدائی تفتیش کی روشنی میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کو مشتبہ ’حملہ آور‘ قرار دے دیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت جامعہ زبیریہ بم دھماکے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں 8 طلبا جاں...
روح میں نقش چھوڑتی صورت
وہ پیمبر کی ہاشمی صورت
پیکرِ مصطفے سے زیبا تر
متصور نہیں کوئی صورت
سر بسر حسن ، سر بسر تنویر
آپ کی سیرت ، آپ کی صورت
ہو کرم تو نکل ہی آتی ہے
حاضری کے شرف کی بھی صورت
جاں کریں ان کی آبرو پہ نثار
زندہ رہنے کی ہے یہی صورت
جابسیں ان کے شہر میں تائب
یہ سکوں کی ہے آخری...