مانع وحشت خرامی ہائے لیلی کون ہے
خانہ مجنون صحرا گرد بے دروازہ تھا
اس شعر کی حقیر نے دو وضاحتیں کی ہیں، توجہ رہے کہ پہلا مصرع دو طرح سے تلفظ ہو سکتا ہے:
1۔ مانع وحشت خرامی ہائے لیلیٰ کون ہے،؟
اس صورت میں یہ وضاحت ہے کہ مجنون لیلیٰ کی بے اعتنائی اور بے نیازی سے شاکی ہے۔ لیلیٰ کے لیے سبھی راستے...