نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    غزل گئی تیل لینے -آپ کراچی آئیے آپ کو سیر کرائیں -سمندر گھمائیں، اونٹ پر بٹھائیں - یہ ہم نے مانا کہ پنجاب میں ہیں دریا پانچ لہور والو سمندر کہاں سے لاؤ گے ؟ :p
  2. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    نہیں احمد بھائی ان کی باتیں تو بہت عزیز ہیں مجھے -یہ تو محض تفریح طبع کے لیے لکھا تھا - چھیڑتا ہوں کہ ان کو غصہ آئے کیوں رکھوں ورنہ غالبؔ اپنا نام اگر غزل سے محبّت ہوتی تو ایک مہینہ اس تبصرے کو ہضم کرنے میں لگا دیتا اور بعد میں لکھتا کہ قبض تخیّل کی وجہ سے کچھ نہ لکھ پایا اور نہ ریٹنگ دی -:-(...
  3. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    بھائی سواد آگیا آپ کا تبصرہ پڑھ کے -جب تک ابے تبے، تو تڑاک نہ ہو ،کیا لطف دوستی کا ؟-کیا "اینٹی منافقت " تبصرہ ہے، مگر ڈھنگ کی ایک بات نہیں - شعر کا مطلب یہ ہےچچا کہ دھنک کو اتنی حیرت سے کیا دیکھتے ہو یہ کوئی "اس" کی چنریا تو نہیں ہے - ہاں یار آپ نے خوب پہچانا 'کبھی مویشی نہیں چرائے لیکن ایک...
  4. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    مریم صاحبہ اس ذرّہ نوازی پہ آپ کا ممنون ہوں - اللہﷻ آپ کو خوش و خرم رکھے -آمین
  5. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    السلام علیکم ! نقیبی بھائی آپ ہمیشہ حوصلہ افزائی فرماتے ہیں -جزاک اللہ -آپ لوگوں کی کراچی کی دعوتوں میں شریک نہیں ہوتا کہ واپسی میں کون بیگم کو زحمت دے کہ مجھ پر رقیہ کا دم کرتی رہے -آپ جیسے کشادہ دل و نظر کے لیے لگتا ہے گھر پر ضیافت کا اہتمام کرنا پڑے گا -کتنی مرغیاں کافی ہوجائیں گی ؟(مذاق کے...
  6. یاسر شاہ

    نعت برائے اصلاح

    السلام علیکم ! رشید بھائی خوش آمدید - ما شاء اللہ خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا - قافیہ نعت کا البتہ ٹھیک نہیں-قافیے کا تعین چونکہ غزل یا نظم کے پہلے شعر سے ہوتا ہے تو آپ کچھ قوافی بدل کر، دو چار مزید اشعار نئے قافیوں سے شامل کر کے اس نعتیہ کلام کو برقرار رکھ سکتے ہیں -مثَلاً آپ کی نعت کا پہلا شعر...
  7. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح۔

    مثلا ایسی کوئی بات کیجیے کہ انھیں دیکھ کر خوشی کے آنسو بہے اور سب داغ دھل گئے-مجھے تو فی الحال کوئی منظوم صورت نہیں سوجھ رہی - آپ خود ہی سوچیے -
  8. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح۔

    یہی تو کہنا چاہ رہا ہوں کہ یہ مفہوم شعر سے ظاہر نہیں ہوتا -
  9. یاسر شاہ

    عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟-----------غزل

    السلام علیکم - چند تکبندیاں پیش خدمت ہیں -آپ کی تنقید اور بیلاگ تبصروں کا منتظر- غزل گردن میں او یاسر تری سریا تو نہیں ہے ؟ عبد اور تکبّر ! کہیں چریا تو نہیں ہے ؟ دل صورتِ پنجاب رہا کرتا ہے آب آب خشک آنکھ کہیں سندھ کا دریا تو نہیں ہے ؟ دل میرا وہ گھر ہے کہ جہاں ایک کی ہے جا بستی کوئی...
  10. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح۔

    واہ منذر میاں ! بہت خوب غزل ہے -مجھے تو ہر شعر اچھا لگا - صرف اس میں ذرا سا جھول محسوس ہوا : کہ بغیر کسی ظاہری سبب کے داغ محض التفات سے کیسے دھل گئے ؟
  11. یاسر شاہ

    شاید میں کچھ کر سکتا تھا - منیب الف

    اچھا مجھے لگا موجو کوئی شخصیت ہے -:)
  12. یاسر شاہ

    یارو کوئی نشتر، کوئی مرہم کہ چلا میں ( از قلم نیرنگ خیال)

    نیرنگ بھائی خوب مضمون لکھا ہے - ویسے توند نکلنے کا بنیادی سبب مردوں میں صرف کھانا نہیں بلکہ کھانے کے فورا بعد بیگم کے پاس جانا ہے -8)
  13. یاسر شاہ

    شاید میں کچھ کر سکتا تھا - منیب الف

    خوب غزل ہے - واہ ،کیا خوب کہا - بھائی یہ موجو کو ہر کوئی نہیں جانتا -میں نے بھی بس نام سنا ہے -یہاں کیا مذکور ؟ فرق کے لئے فریق ثانی بھی درکار ہے -ایک تو آپ (یعنی منیب ) ،دوسرا کون ؟
  14. یاسر شاہ

    جی سی میں آخری سال - منیب الف

    واہ صاحب -ایک اچھی نثری نظم -
  15. یاسر شاہ

    معیار، ٹرولنگ اور حل

    میں سمجھتا ہو عارف کریم عرف جاسم ایک بہت اچھا اور شائستہ لڑکا ہے - میں ان سے متاثر ہوں -ان میں کچھ ایسی خوبیاں ہیں جو شاید ہی کسی میں ہوں -جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں : ١-اردومحفل سے محبّت (باوجود ہر بار معطل ہونے کےہر بار آجانا ) ٢-قوت برداشت (کئی بار دیکھا لوگوں کو ان پر ذاتی حملے کرتے...
  16. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح - تنہائیوں میں ساتھ جو جلتا تھا اک دیا

    برادرم آپ درست فرما رہے ہیں میری تجاویز سے کہیں کہیں آپ کے خیالات بھی بدل گئے ہیں جو کہ مناسب نہیں تھا لیکن تجویز بہر حال تجویز ہوتی ہے کوئی اٹل چیز تو ہوتی نہیں-ایک مختلف زاویۂ نگاہ ہی ہوتی ہے -آپ کو اختیار حاصل ہے قبول کرنے یا نہ کرنے کا - آپ کی یہ مجوزہ شکل شاعری کی روایت کے خلاف لگی کہ...
  17. یاسر شاہ

    الجھن سلجھن

    بہن جی السلام علیکم ! میں نے اس لڑی کی تحاریر تقریباً ساری پڑھ لی ہیں -ما شاء اللہ آپ کے لکھے میں خاص عبارت آرائی تو نہیں مگر تاثیر سی تاثیر ہے - یہ تحاریر دل پہ اثر کرتی ہیں 'عمل کی رغبت دلاتی ہیں -لکھتی رہیے -میرا گمان ہے آپ پہ خاص فضل ربّانی ہے کہ حق لکھ رہی ہیں اور مستقل لکھ رہی ہیں ،بغیر...
  18. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح - تنہائیوں میں ساتھ جو جلتا تھا اک دیا

    السلام علیکم آدم! آپ کا نام بہت خوبصورت ہے -غزل بھی خوب ہے ما شاء اللہ -دو چار مقامات پر تجاویز دوں گا : وہ چاندنی ابھی بھی نچھاور کرے مگر میں نے ہی اپنی کھڑکی پہ پردہ گرا لیا پہلے مصرع میں "ابھی بھی "پسند نہیں آیا-مصرع کو یوں کیا جا سکتا ہے : گو چاندنی وہ چاند نچھاور کرے مگر...
  19. یاسر شاہ

    اہلِ خرد کی منطق انھی کا کمال ہے ٭ راحیلؔ فاروق

    دو تین شعر اچھے نکالیں ہیں مگر یہ شعر جوابی شعر کا متقاضی ہے نقد و نظر نہ جانیے ردّی کا مال ہے اس کے بغیر شاعری چڈّی کا مال ہے
Top