فاتح صاحب ، اِس منظوم پذیرائیِ انتخاب پر آپ کا دلی ممنون ہوں
بہت خوشی ہوئی جو منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
اظہارِ خیال اور ہمّت افزائی پر تشکّر
بہت خوش رہیں :)
رونق کا تعلق اثر یا اثرات سے ہے
خواہ وہ گھر در و دیوار کی ہو یا انسانی چہرے کی
( اثر چہرے پر کیفیت ، محسوسات، اور گھر، در و دیوار یا ان جیسی چیزوں پر تزئین و آرائش یا ، اُن پر کئے، کسی عمل ہی کے اثر سے آتا ہے )
غزلِ
انشا اللہ خاں انشا
چشم و ادا و غمزہ، شوخی و ناز، پانچوں
دُشمن ہیں میرے جی کے، بندہ نواز! پانچوں
کیا رنگِ زرد و گریہ ، کیا ضعف و درد و افغاں
افشا کریں ہیں مِل کر میرا یہ راز، پانچوں
نارِ فراق سے ہے، جوں شمع، دِل کو ہر شب
احراق و داغ و گریہ ، سوز و گداز، پانچوں
دیکھا ہے جب سے تجھ کو،...