کہنے والے کتھا کرتے ہیں کہ دور ہمالیہ کے پہاڑوں میں ’کن پھٹے‘ جوگیوں (جوگیوں میں ریاضت یا تپسیا کی بڑی منزل) نے ایک بہت بڑا سانپ پکڑا جو انکے ہاتھوں سے کھسک کر بھاگ نکلا۔
سانپ جہاں جہاں سے بھی بھاگتا گیا وہاں وہاں سے یہی سندھو دریا بہہ نکلا۔ آخر کار وہ سانپ جا کر ’سندھی سمندر‘ میں گم ہوگیا۔...