نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    پیکر نامہ "نظم"

    مری اور بھری ہم قافیے تو نادرست ہیں-نیز "بےمثال " یا "بےمثل "کا محل ہے
  2. یاسر شاہ

    پیکر نامہ "نظم"

    اچھے شعر ہیں- زلّ۔۔ہ رُبائی کا کیا مطلب ؟
  3. یاسر شاہ

    پیکر نامہ "نظم"

    سبزہ و لالی کے زیور ؟:-( لالی سے تو میک اپ ہوتا ہے بھائی -لگتا ہے آپ کنوارے ہیں ؟:p یہ بھی ایک صورت ہے : سبزہ و لالہ کے رنگوں سے مزیّن تھی زمیں طائرانِ خُوش گلو بھی چہچہاتے تھے یہیں
  4. یاسر شاہ

    پیکر نامہ "نظم"

    بھائی دائم !مزاج شریف ؟ آپ کے نام سے مجھے غالب کا شعر یاد آجاتا ہے "دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میں ....."- نظم پڑھ لی تھی اور تبصرے کا کہہ تو دیا تھا مگرشعر جو گنے تو اکتالیس اشعار- اب تجزیہ کون کرے- لہٰذا شرعی گنجائش سے فائدہ اٹھایا اور وہ یہ کہ ان شاء اللہ سے وعدہ قرار نہ پایا -ایک...
  5. یاسر شاہ

    الاربعون القدسیہ۔ چالیس احادیث قدسی۔۔۔

    مرحبا ہمہ تن چشم ہیں ہم لوگ
  6. یاسر شاہ

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    مجھ کو یہ رنگین پنسلیں رنگین خواہشیں لگیں جنھیں شکستہ ہونا ہے اور چونکہ بیٹی کی ہیں سو اور غمزدہ کرتی ہیں - اپنا اپنا ذوق ہے' اپنی اپنی فکر -
  7. یاسر شاہ

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    درست فرمایا - غروب آفتاب دیکھ کےبہت بار اکبر الہ آبادی کا یہ شعر یاد آجاتا ہے : وقت طلوع دیکھا ' وقت غروب دیکھا اب فکر آخرت ہے' دنیا کو خوب دیکھا لیکن ان شکستہ رنگین پنسلوں کو دیکھ کے دل کیوں مغموم ہے : کیا یہاں بھی آپ کی تصویر نے میرے دل کے تار ہلا دیے ہیں اورکسی پرانی یاد کو تازہ کیا ہے...
  8. یاسر شاہ

    کیمرے کی آنکھوں دیکھے مناظر

    واہ صاحب بہترین منظرکشی ہے -ہر منظر کی ایک تاثیر ہے 'دیکھ کے ایک کیفیت پیدا ہو رہی ہے زیادہ تر غمگین اور دلگداز -حالانکہ تصاویر دیکھنے سے پہلے میں غمگین نہ تھا -ایسا کیوں ہے ؟
  9. یاسر شاہ

    برائے اساتذہ

    بھائی انیس السلام علیکم آپ کی تحقیق مجھے تو بہت پسند آئی اور پٹھان ہونے کے ناتے تو آپ دگنی مبارکباد کے لائق ہیں کیونکہ پٹھانوں کے بارے میں مشہور ہے کہ جسمانی مشقت تو خوب کر لیتے ہیں مگر دماغی کم ہی کر تے ہیں - اگر یہ تحقیق اساتذه کو نیچا دکھانے کے لئے ہے تو ظاہر ہے بے ادبی ہے اور اگر نہیں تو...
  10. یاسر شاہ

    کانٹوں کا اِک مکان مرے پاس رہ گیا ٭ فاخرہ بتول

    بھائی نقیبی غزل اچھی لگی- سامان تو نے رکھ لیا جاتے ہوئے تمام لیکن ترا دھیان مرے پاس رہ گیا یہاں محترمہ نے دھیان کا تلفّظ غلط باندھا ہے- جسے آرام سے ٹھیک بھی کیا جا سکتا تھا -یوں : سامان تم نے رکھ لیا جاتے ہوئے تمام لیکن تمھارا دھیان مرے پاس رہ گیا دیکھیے اساتذہ فن کیا فرماتے ہیں - الف عین...
  11. یاسر شاہ

    موویز پلینٹ

    مجھے پھر ریاض خیر آبادی کا شعر یاد آگیا : جنابِ شیخ ہیں !!آداب عرض کرتا ہوں یہ منھ چھپائے ہوئے رات کو کہاں استاد ؟
  12. یاسر شاہ

    علامہ محمداقبال کے مجموعے (اسرار خودی) کی ایک منظوم حکایت

    السلام علیکم عزیزم حسن ! پہلی بار آپ کی طفیل یہ حکایت میرےملاحظے سے گزری -سبق آموز ہے -جزاک اللہ ایک دو باتیں عرض کروں گا-ایک تو یہی کہ تحریر جس کی ہے اس کا نام لکھ دیں پھر بیشک لکھ دیں ٹائپ میں نے کیا ہے - دوسری بات اردو میں "ہ" الگ ہے اور "ھ" الگ -ان کے خلط ملط سے بعض مرتبہ قاری کو...
  13. یاسر شاہ

    میرے خواب

    بھائی پرانی عادت ہے جاتے جاتے جاتی ہے -آپ بھی جان کو ہٹلر تو نہ بنیں -:)
  14. یاسر شاہ

    غزل برائے اصلاح

    بھائی آزاد السلام علیکم! آپ کی کاوش فی الحال تک بندی ہے کیونکہ کلام غیر موزوں ہے -یہی آپ سے الف عین صاحب اور فلسفی صاحب فرما رہے ہیں کہ کچھ شد بد حاصل کریں اس علم کی جس سے کلام موزوں کیا جا سکے -ایک ٹیسٹ ہے یہ دیکھنے کا کہ کلام موزوں ہے کہ نہیں اور وہ ہے گنگنانا -اگر دو مصرعے ایک ہی دھن/ طرز...
  15. یاسر شاہ

    میرے خواب

    السلام علیکم بھائی کبھی بھی آپ کو میری کوئی بات پسند نہ آئے برملا اظہار کر دیا کریں ان شاء اللہ اپنی اصلاح کی کوشش کرونگا -ایک تو آپ کے کہے سے کر بھی چکا ہوں -نام آخر میں نہیں لکھتا -اصلاح کے معاملے میں میرا نظریہ ہے کہ "یو ٹرن" بہتر ہے "کھوتےپن "سے - باقی جہاں تک بعد ہضمی کا تعلّق ہے میری...
  16. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    بھائی منذر ! آپ اس سے بہت بہتر لکھ سکتے ہیں -جیسے ماضی میں لکھتے بھی رہےہیں کہ دل خو د چاہتا ہے کوئی متبادل پیش کیا جائے -یعنی آپ کی آمد سے ہماری آمد منسلک ہوتی ہے- اب یہ ہے کہ بھرتی کے شعروں کی بھرمار ہے اور اصلاح و تنقید کرنا گویا بھرتی ہونا ہے فوج میں -میں فوجی نہیں بھائی -:-( فقط چراندی :)
  17. یاسر شاہ

    میرے خواب

    السلام علیکم منیب بھائی ویسے آپ نے خواب میں نصیحت خوب کی ہے-ایک بار منبر سے ایک عالم نے کہا دس منٹ کا بیان کرونگا-اور انھوں نے ٹھیک دس منٹ میں گھڑی دیکھ کر بات ختم کی- دل بہت متاثر ہوا لہٰذا نفس کو میں نے کہا اے مردود اور کسی عالم کی بات پر عمل کرو نہ کرو ان کی بات پر ضرور کرنا- کیونکہ ان کو...
  18. یاسر شاہ

    اردو میں مستعمل فارسی اور عربی کے الفاظ-بمعنی اصل

    ویسے آپ کی رائے سے مجھے خاص اختلاف نہیں لیکن ایک تجربہ کیجئے گا -کل دوستوں میں دو چار بار کہہ کے دیکھئے گا :"میں حلیم ہوں -میں حلیم ہوں -میں حلیم ہوں ":D
  19. یاسر شاہ

    برائے اصلاح

    السلام علیکم اچھے اشعار ہیں -سیدھا سادہ ناصحانہ انداز -جزاک اللہ یہ "ناکرنی" دعا پہلی بار سنا -ممکن ہے انڈیا میں مستعمل ہو -آپ کےڈی پی کے مقولے سے البتہ مجھے اختلاف ہے فی الحال اقبال کا شعر پیش کرتا ہوں : ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے جو پیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے فقط پروف ریڈر
  20. یاسر شاہ

    اردو میں مستعمل فارسی اور عربی کے الفاظ-بمعنی اصل

    غلیظ عربی میں غلیظ گاڑھے کو کہتے ہیں جو رقیق کی ضد ہے مگر اردو میں ناپاک کے معنی میں مستعمل ہے - مرغ فارسی میں ہر پرندے کو کہتے ہیں مگر اردو میں مرغے کے مفہوم میں بولا جاتا ہے -
Top