نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چار گھڑی یاروں کا میلہ ، پھر خاموشی پہروں تنہا بیٹھ کے رونا پھر خاموشی اِس سے تو ہم سوئے ہی رہتے صبح نہ ہوتی نیند اڑا کر اُڑ گئی چڑیا ، پھر خاموشی ناصر کاظمی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یوں تو ہم سخنو بات نہیں کہنے کی بات رہ جائیگی یہ رات نہیں رہنے کی ناصر کاظمی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ذرا سُنو تو سہی کان دھر کے نالۂ دِل یہ داستاں نہ مِلے گی تمھیں کتابوں میں ناصر کاظمی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر آن دل سے اُلجھتے ہیں دو جہان کےغم گِھرا ہے ایک کبوتر ، کئی عقابوں میں ناصر کاظمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہوتا ہے بُرا لذّتِ آزار کا لپکا مرنا بھی کہیں مجھ کو یہ دشوار نہ کردے حسرت موہانی
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راضی بہ رضا ہم ہیں بہرحال ، مگر ہاں ! ڈر ہے کہ یہ خُو تم کو سِتم گار نہ کردے حسرت موہانی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حیرت، حجابِ جلوہ و وحشت ، غبارِ راہ ٓ پائے نظر بدامنِ صحرا نہ کھینچیے خود نامہ بن کے جائیے ، اُس آشنا کے پاس کیا فائدہ کہ منّتِ بیگانہ کھینچیے اسدالله خاں غالب
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جامِ ہر ذرّہ ، ہے سرشارِ تمنّا مجھ سے کِس کا دل ہُوں کہ دوعالم سے لگایا ہے مجھے اسدالله خاں غالب
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    درِ حرم کو ہے تشبیہ طاقِ ابرُو سے سوادِ کعبۂ مقصُود زُلفِ یار نہ ہو خواجہ حیدر علی آتش
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صنم پرستی کو زاہد روا رکھے نہ رکھے گِلہ نہیں ہے جو صُوفی شراب خوار نہ ہو خواجہ حیدر علی آتش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شام سے پہلوئے خالی نے اِک آفت ڈھائی صبح تک طالعِ خفتہ نے جگایا مجھ کو خواجہ حیدر علی آتش
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فکرِ اشعار میں کاٹی شبِ تاریکِ فراق رات بھر صبح کے مضموں نے جگایا مجھ کو خواجہ حیدر علی آتش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مہرباں ہو کے بُلالو مجھے ، چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں ، کہ پھرآ بھی نہ سکوں ضعف میں طعنۂ اغیار کا شکوہ کیا ہے ! بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اُٹھا بھی نہ سکوں زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو سِتمگر ، ورنہ کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں مرزا اسداللہ خاں غالب
  14. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صابن اگر بغیر خوشبو کے استعمال کریں گے تو مچھروں کو آپ اپنی طرف اتنا راغب نہ کریں گے جتنا خوشبو والا صابن کے بعد کریں گے ۔ یعنی خوشبو مچھروں کو مرغوب ہے مچھروں کا یہ ذوق کچھ کچھ انسانوں سا نہیں ؟
  15. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    دن وہ یاد آئے جب ایک روپئے میں سولہ آنے ہوا کرتے تھے شمشاد بھائی میرے تایا تو کھوئی چیز ملنے پر شیرینی تقسیم کرتے تھے چشمہ ملنے پر موتی چور کے لڈو واجب الادا ہیں آپ پر
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میرے یوں تجھ سے ہُوئے پیار پہ ہر بار اُلجھے بچ کے نِکلا بھی جو اپنوں سے تو اغیار اُلجھے زیست میری تھی تماشہ سا تِرے پیار میں اِک گر نہ اپنے ، نہ کوئی غیر ، تو پھر یار اُلجھے شفیق خلش
  17. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثالث کی ذمہ داری یا منصب پر ، غیر جانب داری کے ساتھ ساتھ ، غیر متنازعہ ہونے کی بھی شرط ہوتی ہے شرط کی پاسداری ہوتی ہے یا نہیں ،یہ ایک الگ موضوعِ گفتگو ہے
  18. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    شاید آپ دیکھنے ، پرکھنے میں غلطی کر گئے ہیں ، ورنہ حروف تہجی کی غلطی تو کہیں نظر نہیں آئی (رعایتی چشمہ کی کارستانی تونہیں ) شمشیر ، نام کے طور سے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے ، جبکہ توپ صرف طنزیہ ۔۔۔ کیا خیال ہے
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مقسوم کا جو ہے سو وہ پُہنچے گا آپ سے پھیلائیے نہ ہاتھ نہ دامن پساریے حیدر علی آتش
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ترے کرم پہ ہے موقوف کامرانیِ شوق یہ نا تمام ، الہیٰ تمام ہو جائے عطا ہو سوز وہ یا رب جنونِ حسرت کو کہ جس سے پختہ یہ سودائے خام ہو جائے حسرت موہانی
Top